Tarjuma QuranTarjumaQuran.comRead • Understand • Listen
TARJUMA QURAN

Quran Parah 16 with Urdu Translation — Page 3

Parah 16 · Arabic and Urdu

Showing 81–120 of 269 Ayahs
19:45MaryamParah 16

یٰۤاَبَتِ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ فَتَكُوْنَ لِلشَّیْطٰنِ وَلِیًّا ۝۴۵

ARABIC

ابّا جان، مجھے ڈر ہے کہ کہیں آپ رحمان کے عذاب میں مُبتلا نہ ہو جائیں اور شیطان کے ساتھی بن کر رہیں"

URDU · MAUDUDI

Father, I fear that a punishment from the Most Compassionate Lord might strike you and you may end up as one of Satan's companions?"

ENGLISH · MAUDUDI
19:46MaryamParah 16

قَالَ اَرَاغِبٌ اَنْتَ عَنْ اٰلِهَتِیْ یٰۤاِبْرٰهِیْمُ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَاَرْجُمَنَّكَ وَ اهْجُرْنِیْ مَلِیًّا ۝۴۶

ARABIC

باپ نے کہا "ابراہیمؑ، کیا تو میرے معبُودوں سے پھر گیا ہے؟ اگر تو باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کر دوں گا بس تو ہمیشہ کے لیے مجھ سے الگ ہو جا"

URDU · MAUDUDI

The father said: "Abraham, have you turned away from my gods? If you do not give this up, I shall stone you to death. Now begone from me forever."

ENGLISH · MAUDUDI
19:47MaryamParah 16

قَالَ سَلٰمٌ عَلَیْكَ١ۚ سَاَسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّیْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِیْ حَفِیًّا ۝۴۷

ARABIC

ابراہیمؑ نے کہا "سلام ہے آپ کو میں اپنے رب سے دُعا کروں گا کہ آپ کو معاف کر دے، میرا رب مجھ پر بڑا ہی مہربان ہے

URDU · MAUDUDI

Abraham answered: "Peace be upon you. I shall seek pardon for you from my Lord. My Lord has always been kind to Me.

ENGLISH · MAUDUDI
19:48MaryamParah 16

وَ اَعْتَزِلُكُمْ وَ مَا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ اَدْعُوْا رَبِّیْ١ۖ٘ عَسٰۤى اَلَّاۤ اَكُوْنَ بِدُعَآءِ رَبِّیْ شَقِیًّا ۝۴۸

ARABIC

میں آپ لوگوں کو بھی چھوڑتا ہوں اور اُن ہستیوں کو بھی جنہیں آپ لوگ خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہیں میں تو اپنے رب ہی کو پکاروں گا، امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کے نامراد نہ رہوں گا"

URDU · MAUDUDI

I shall withdraw from you and all that you call upon beside Allah. I shall only call upon my Lord. I trust the prayer to my Lord will not go unanswered."

ENGLISH · MAUDUDI
19:49MaryamParah 16

فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا یَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۙ وَهَبْنَا لَهٗۤ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ١ؕ وَ كُلًّا جَعَلْنَا نَبِیًّا ۝۴۹

ARABIC

پس جب وہ اُن لوگوں سے اور اُن کے معبُودانِ غیر اللہ سے جُدا ہو گیا تو ہم نے اُس کو اسحاقؑ اور یعقوبؑ جیسی اولاد دی اور ہر ایک کو نبی بنایا

URDU · MAUDUDI

Thereupon Abraham dissociated himself from his people and the deities they worshipped instead of Allah, and We bestowed upon him Isaac and Jacob and made each of them a Prophet;

ENGLISH · MAUDUDI
19:50MaryamParah 16

وَ وَهَبْنَا لَهُمْ مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَ جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِیًّا۠ ۝۵۰

ARABIC

اور ان کو اپنی رحمت سے نوازا اور ان کو سچی ناموری عطا کی

URDU · MAUDUDI

and We bestowed on them Our mercy, and granted them a truly lofty renown.

ENGLISH · MAUDUDI
19:51MaryamParah 16

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مُوْسٰۤى١٘ اِنَّهٗ كَانَ مُخْلَصًا وَّ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّا ۝۵۱

ARABIC

اور ذکر کرو اس کتاب میں موسیٰؑ کا وہ ایک چیدہ شخص تھا اور رسول نبی تھا

URDU · MAUDUDI

And recite in the Book the account of Moses. He was a chosen one, a Messenger, a Prophet.

ENGLISH · MAUDUDI
19:52MaryamParah 16

وَ نَادَیْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَیْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِیًّا ۝۵۲

ARABIC

ہم نے اُس کو طُور کے داہنی جانب سے پکارا اور راز کی گفتگو سے اس کو تقرب عطا کیا

URDU · MAUDUDI

We called out to him from the right side of the Mount, and We drew him near to Us by communing to him in secret,

ENGLISH · MAUDUDI
19:53MaryamParah 16

وَ وَهَبْنَا لَهٗ مِنْ رَّحْمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ نَبِیًّا ۝۵۳

ARABIC

اور اپنی مہربانی سے اس کے بھائی ہارونؑ کو نبی بنا کر اُسے (مدد گار کے طور پر) دیا

URDU · MAUDUDI

and out of Our mercy We appointed his brother Aaron, a Prophet (that he may assist him).

ENGLISH · MAUDUDI
19:54MaryamParah 16

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِسْمٰعِیْلَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَ كَانَ رَسُوْلًا نَّبِیًّاۚ ۝۵۴

ARABIC

اور اس کتاب میں اسماعیلؑ کا ذکر کرو وہ وعدے کا سچا تھا اور رسُول نبی تھا

URDU · MAUDUDI

And recite in the Book the account of Ishmael. He was ever true to his promise, and was a Messenger, a Prophet.

ENGLISH · MAUDUDI
19:55MaryamParah 16

وَ كَانَ یَاْمُرُ اَهْلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ١۪ وَ كَانَ عِنْدَ رَبِّهٖ مَرْضِیًّا ۝۵۵

ARABIC

وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا حکم دیتا تھا اور اپنے رب کے نزدیک ایک پسندیدہ انسان تھا

URDU · MAUDUDI

He enjoined his household to observe Prayer and to give Zakah (purifying alms); and his Lord was well pleased with him.

ENGLISH · MAUDUDI
19:56MaryamParah 16

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ١٘ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗۙ ۝۵۶

ARABIC

اور اس کتاب میں ادریسؑ کا ذکر کرو وہ ایک راستباز انسان اور ایک نبی تھا

URDU · MAUDUDI

And recite in the Book the account of Idris. He was a man of truth, a Prophet;

ENGLISH · MAUDUDI
19:57MaryamParah 16

وَّ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا ۝۵۷

ARABIC

اور اسے ہم نے بلند مقام پر اٹھایا تھا

URDU · MAUDUDI

and We exalted him to a lofty position.

ENGLISH · MAUDUDI
19:58MaryamParah 16

اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنْ ذُرِّیَّةِ اٰدَمَ١ۗ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١٘ وَّ مِنْ ذُرِّیَّةِ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْرَآءِیْلَ١٘ وَ مِمَّنْ هَدَیْنَا وَ اجْتَبَیْنَا١ؕ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا۩ ۝۵۸

ARABIC

یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا آدمؑ کی اولاد میں سے، اور اُن لوگوں کی نسل سے جنہیں ہم نے نوحؑ کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا، ا ور ابراہیمؑ کی نسل سے اور اسرائیلؑ کی نسل سے اور یہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ کیا ان کا حال یہ تھا کہ جب رحمان کی آیات ان کو سنائی جاتیں تو روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے

URDU · MAUDUDI

These are the Prophets upon whom Allah bestowed His favour from the seed of Adam, and from the seed of those whom We carried (in the Ark) with Noah, and from the seed of Abraham and Israel. They were those whom We guided and chose (for an exalted position). They were such that when the words of the Most Compassionate Lord were recited to them, they fell down in prostration, weeping.

ENGLISH · MAUDUDI
19:59MaryamParah 16

فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ ۝۵۹

ARABIC

پھر ان کے بعد وہ ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفس کی پیروی کی، پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں

URDU · MAUDUDI

They were succeeded by a people who neglected the Prayers and pursued their lusts. They shall presently meet with their doom,

ENGLISH · MAUDUDI
19:60MaryamParah 16

اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْئًاۙ ۝۶۰

ARABIC

البتہ جو توبہ کر لیں اور ایمان لے آئیں اور نیک عملی اختیار کر لیں وہ جنّت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرّہ برابر حق تلفی نہ ہو گی

URDU · MAUDUDI

except those who repent and believe and act righteously. Such shall enter Paradise and shall not be wronged at all.

ENGLISH · MAUDUDI
19:61MaryamParah 16

جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدَ الرَّحْمٰنُ عِبَادَهٗ بِالْغَیْبِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعْدُهٗ مَاْتِیًّا ۝۶۱

ARABIC

ان کے لیے ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے در پردہ وعدہ کر رکھا ہے اور یقیناً یہ وعدہ پُورا ہو کر رہنا ہے

URDU · MAUDUDI

Theirs shall be everlasting Gardens which the Most Compassionate Lord has promised His servants in a realm which is beyond the ken of perception. Surely His promise shall he fulfilled.

ENGLISH · MAUDUDI
19:62MaryamParah 16

لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا اِلَّا سَلٰمًا١ؕ وَ لَهُمْ رِزْقُهُمْ فِیْهَا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا ۝۶۲

ARABIC

وہاں وہ کوئی بے ہودہ بات نہ سُنیں گے، جو کچھ بھی سُنیں گے ٹھیک ہی سنیں گے اور ان کا رزق انہیں پیہم صبح و شام ملتا رہے گا

URDU · MAUDUDI

They shall not hear in it anything vain; they shall hear only what is good; and they shall have their provision in it, morning and evening.

ENGLISH · MAUDUDI
19:63MaryamParah 16

تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا ۝۶۳

ARABIC

یہ ہے وہ جنت جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے اُس کو بنائیں گے جو پرہیزگار رہا ہے

URDU · MAUDUDI

Such is the Paradise which We shall cause those of Our servants who have been God-fearing to inherit.

ENGLISH · MAUDUDI
19:64MaryamParah 16

وَ مَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّكَ١ۚ لَهٗ مَا بَیْنَ اَیْدِیْنَا وَ مَا خَلْفَنَا وَ مَا بَیْنَ ذٰلِكَ١ۚ وَ مَا كَانَ رَبُّكَ نَسِیًّاۚ ۝۶۴

ARABIC

اے محمدؐ، ہم تمہارے رب کے حکم کے بغیر نہیں اُترا کرتے جو کچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ پیچھے ہے اور جو کچھ اس کے درمیان ہے ہر چیز کا مالک وہی ہے اور تمہارا رب بھولنے والا نہیں ہے

URDU · MAUDUDI

(The angels will say): "(O Muhammad!) We descend not except by the command of your Lord. To Him belongs all that is before us and all that is behind us, and all that is in between. Your Lord is not forgetful in the least.

ENGLISH · MAUDUDI
19:65MaryamParah 16

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا فَاعْبُدْهُ وَ اصْطَبِرْ لِعِبَادَتِهٖ١ؕ هَلْ تَعْلَمُ لَهٗ سَمِیًّا۠ ۝۶۵

ARABIC

وہ رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور اُن ساری چیزوں کا جو آسمان و زمین کے درمیان ہیں پس تم اُس کے بندگی کرو اور اُسی کی بندگی پر ثابت قدم رہو کیا ہے کوئی ہستی تمہارے علم میں اس کی ہم پایہ؟

URDU · MAUDUDI

He is the Lord of the heavens and the earth and all that is in between. Serve Him, then, and be constant in serving Him. Do you know anyone that might be His compeer?"

ENGLISH · MAUDUDI
19:66MaryamParah 16

وَ یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوْفَ اُخْرَجُ حَیًّا ۝۶۶

ARABIC

انسان کہتا ہے کیا واقعی جب میں مر چکوں گا تو پھر زندہ کر کے نکال لایا جاؤں گا؟

URDU · MAUDUDI

Man is prone to say: "Shall I be raised to life after I die?"

ENGLISH · MAUDUDI
19:67MaryamParah 16

اَوَ لَا یَذْكُرُ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ یَكُ شَیْئًا ۝۶۷

ARABIC

کیا انسان کو یاد نہیں آتا کہ ہم پہلے اس کو پیدا کر چکے ہیں جبکہ وہ کچھ بھی نہ تھا؟

URDU · MAUDUDI

Does man not remember that We created him before when he was nothing?

ENGLISH · MAUDUDI
19:68MaryamParah 16

فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّیٰطِیْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِیًّاۚ ۝۶۸

ARABIC

تیرے رب کی قسم، ہم ضرور ان سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی گھیر لائیں گے، پھر جہنم کے گرد لا کر انہیں گھٹنوں کے بل گرا دیں گے

URDU · MAUDUDI

By your Lord, We will surely muster them and the devils together. Then We will surely bring them all, on their knees, around Hell,

ENGLISH · MAUDUDI
19:69MaryamParah 16

ثُمَّ لَنَنْزِعَنَّ مِنْ كُلِّ شِیْعَةٍ اَیُّهُمْ اَشَدُّ عَلَى الرَّحْمٰنِ عِتِیًّاۚ ۝۶۹

ARABIC

پھر ہر گروہ میں سے ہر اُس شخص کو چھانٹ لیں گے جو رحمان کے مقابلے میں زیادہ سرکش بنا ہُوا تھا

URDU · MAUDUDI

and then We will draw aside from each party those who were most rebellious against the Most Compassionate Lord,

ENGLISH · MAUDUDI
19:70MaryamParah 16

ثُمَّ لَنَحْنُ اَعْلَمُ بِالَّذِیْنَ هُمْ اَوْلٰى بِهَا صِلِیًّا ۝۷۰

ARABIC

پھر یہ ہم جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سب سے بڑھ کر جہنم میں جھونکے جانے کا مستحق ہے

URDU · MAUDUDI

and then We shall know well all those most worthy to be cast in Hell.

ENGLISH · MAUDUDI
19:71MaryamParah 16

وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا١ۚ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِیًّاۚ ۝۷۱

ARABIC

تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جو جہنم پر وارد نہ ہو، یہ تو ایک طے شدہ بات ہے جسے پُورا کرنا تیرے رب کا ذمہ ہے

URDU · MAUDUDI

There is not one of you but shall pass by Hell. This is a decree which your Lord will fulfil.

ENGLISH · MAUDUDI
19:72MaryamParah 16

ثُمَّ نُنَجِّی الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ نَذَرُ الظّٰلِمِیْنَ فِیْهَا جِثِیًّا ۝۷۲

ARABIC

پھر ہم اُن لوگوں کو بچا لیں گے جو (دنیا میں) متقی تھے اور ظالموں کو اُسی میں گرا ہُوا چھوڑ دیں گے

URDU · MAUDUDI

Then We shall deliver those that feared Allah and leave the wrong-doers there on their knees.

ENGLISH · MAUDUDI
19:73MaryamParah 16

وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا بَیِّنٰتٍ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا١ۙ اَیُّ الْفَرِیْقَیْنِ خَیْرٌ مَّقَامًا وَّ اَحْسَنُ نَدِیًّا ۝۷۳

ARABIC

اِن لوگوں کو جب ہماری کھُلی کھُلی آیات سنائی جاتی ہیں تو انکار کرنے والے ایمان لانے والوں سے کہتے ہیں "بتاؤ ہم دونوں گروہوں میں سے کون بہتر حالت میں ہے اور کس کی مجلسیں زیادہ شاندار ہیں؟"

URDU · MAUDUDI

When Our clear revelations are recited to those who deny the Truth they are wont to say to those who have faith: "Which of the two groups has a better status and whose assemblies are grander?"

ENGLISH · MAUDUDI
19:74MaryamParah 16

وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّ رِءْیًا ۝۷۴

ARABIC

حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو اِن سے زیادہ سر و سامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں اِن سے بڑھی ہوئی تھیں

URDU · MAUDUDI

How numerous are the peoples We destroyed before them - those that were more resourceful and grander in outward appearance!

ENGLISH · MAUDUDI
19:75MaryamParah 16

قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّا١ۚ۬ حَتّٰۤى اِذَا رَاَوْا مَا یُوْعَدُوْنَ اِمَّا الْعَذَابَ وَ اِمَّا السَّاعَةَ١ؕ فَسَیَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّ اَضْعَفُ جُنْدًا ۝۷۵

ARABIC

اِن سے کہو، جو شخص گمراہی میں مُبتلا ہوتا ہے اُسے رحمان ڈھیل دیا کرتا ہے یہاں تک کہ جب ایسے لوگ وہ چیز دیکھ لیتے ہیں جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا ہے خواہ وہ عذاب الٰہی ہو یا قیامت کی گھڑی تب انہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ کس کا حال خراب ہے اور کس کا جتھا کمزور!

URDU · MAUDUDI

Say: "The Most Compassionate Lord grants respite to those who stray into error, until they behold what they had been threatened with, either God's chastisement (in the world) or the Hour (of Resurrection)" - then they fully know whose station is worse, and who is weaker in hosts!

ENGLISH · MAUDUDI
19:76MaryamParah 16

وَ یَزِیْدُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا هُدًى١ؕ وَ الْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّ خَیْرٌ مَّرَدًّا ۝۷۶

ARABIC

اس کے برعکس جو لوگ راہِ راست اختیار کرتے ہیں اللہ ان کو راست روی میں ترقی عطا فرماتا ہے اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے رب کے نزدیک جزا اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں

URDU · MAUDUDI

(On the contrary), Allah increases in guidance those who follow the Right Way. Lasting acts of righteousness are better in the sight of your Lord as reward and conducive to a better end.

ENGLISH · MAUDUDI
19:77MaryamParah 16

اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ كَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوْتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًاؕ ۝۷۷

ARABIC

پھر تو نے دیکھا اُس شخص کو جو ہماری آیات کو ماننے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو مال اور اولاد سے نوازا ہی جاتا رہوں گا؟

URDU · MAUDUDI

Have you seen him who rejected Our signs and said: "Surely I shall continue to be favoured with riches and children."

ENGLISH · MAUDUDI
19:78MaryamParah 16

اَطَّلَعَ الْغَیْبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَهْدًاۙ ۝۷۸

ARABIC

کیا اسے غیب کا پتہ چل گیا ہے یا اس نے رحمان سے کوئی عہد لے رکھا ہے؟

URDU · MAUDUDI

Has he obtained knowledge of the Unseen, or has he taken a covenant with the Most Compassionate Lord?

ENGLISH · MAUDUDI
19:79MaryamParah 16

كَلَّا١ؕ سَنَكْتُبُ مَا یَقُوْلُ وَ نَمُدُّ لَهٗ مِنَ الْعَذَابِ مَدًّاۙ ۝۷۹

ARABIC

ہرگز نہیں، جو کچھ یہ بکتا ہے اسے ہم لکھ لیں گے اور اس کے لیے سزا میں اور زیادہ اضافہ کریں گے

URDU · MAUDUDI

By no means! We shall write down all what he says; and We shall greatly prolong his chastisement,

ENGLISH · MAUDUDI
19:80MaryamParah 16

وَّ نَرِثُهٗ مَا یَقُوْلُ وَ یَاْتِیْنَا فَرْدًا ۝۸۰

ARABIC

جس سر و سامان اور لاؤ لشکر کا یہ ذکر کر رہا ہے وہ سب ہمارے پاس رہ جائے گا اور یہ اکیلا ہمارے سامنے حاضر ہوگا

URDU · MAUDUDI

and We shall inherit all the resources and hosts of which he boasts, and he will come to Us all alone.

ENGLISH · MAUDUDI
19:81MaryamParah 16

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّیَكُوْنُوْا لَهُمْ عِزًّاۙ ۝۸۱

ARABIC

اِن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے کچھ خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ اِن کے پشتیبان ہوں

URDU · MAUDUDI

They have taken other gods instead of Allah that they may be a source of strength for them.

ENGLISH · MAUDUDI
19:82MaryamParah 16

كَلَّا١ؕ سَیَكْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِهِمْ وَ یَكُوْنُوْنَ عَلَیْهِمْ ضِدًّا۠ ۝۸۲

ARABIC

کوئی پشتیبان نہ ہوگا وہ سب ان کی عبادت کا انکار کریں گے اور الٹے اِن کے مخالف بن جائیں گے

URDU · MAUDUDI

By no means! They shall soon deny their worship and shall become their adversaries instead.

ENGLISH · MAUDUDI
19:83MaryamParah 16

اَلَمْ تَرَ اَنَّاۤ اَرْسَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ تَؤُزُّهُمْ اَزًّاۙ ۝۸۳

ARABIC

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ ہم نے اِن منکرین حق پر شیاطین چھوڑ رکھے ہیں جو اِنہیں خُوب خُوب (مخالفتِ حق پر) اکسا رہے ہیں؟

URDU · MAUDUDI

Do you not see that We have sent devils upon the unbelievers who greatly incite them (to oppose the Truth)?

ENGLISH · MAUDUDI
19:84MaryamParah 16

فَلَا تَعْجَلْ عَلَیْهِمْ١ؕ اِنَّمَا نَعُدُّ لَهُمْ عَدًّاۚ ۝۸۴

ARABIC

اچھا، تو اب اِن پر نزول عذاب کے لیے بیتاب نہ ہو ہم اِن کے دن گن رہے ہیں

URDU · MAUDUDI

Therefore, do not hasten (in seeking a scourge against them). We are counting their days.

ENGLISH · MAUDUDI

Copy

Share this Ayah