Tarjuma QuranTarjumaQuran.comRead • Understand • Listen
TARJUMA QURAN

Quran Parah 16 with Urdu Translation — Page 2

Parah 16 · Arabic and Urdu

Showing 41–80 of 269 Ayahs
19:5MaryamParah 16

وَ اِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآءِیْ وَ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا فَهَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّاۙ ۝۵

ARABIC

مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے، اور میری بیوی بانجھ ہے تو مجھے اپنے فضلِ خاص سے ایک وارث عطا کر دے

URDU · MAUDUDI

I fear evil from my kinsmen after I am gone; and my wife is barren, so grant me an heir out of Your special grace,

ENGLISH · MAUDUDI
19:6MaryamParah 16

یَّرِثُنِیْ وَ یَرِثُ مِنْ اٰلِ یَعْقُوْبَ١ۖۗ وَ اجْعَلْهُ رَبِّ رَضِیًّا ۝۶

ARABIC

جو میرا وارث بھی ہو اور آلِ یعقوب کی میراث بھی پائے، اور اے پروردگار، اُس کو ایک پسندیدہ انسان بنا"

URDU · MAUDUDI

one that might be my heir and the heir of the house of Jacob; and make him, Lord, one that will be pleasing to You.

ENGLISH · MAUDUDI
19:7MaryamParah 16

یٰزَكَرِیَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ اِ۟سْمُهٗ یَحْیٰى١ۙ لَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا ۝۷

ARABIC

(جواب دیا گیا) "اے زکریاؑ، ہم تجھے ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جس کا نام یحییٰؑ ہو گا ہم نے اِس نام کا کوئی آدمی اس سے پہلے پیدا نہیں کیا"

URDU · MAUDUDI

(He was told): "Zechariah, We bring you the good news of the birth of a son whose name shall be Yahya (John), one whose namesake We never created before."

ENGLISH · MAUDUDI
19:8MaryamParah 16

قَالَ رَبِّ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا وَّ قَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْكِبَرِ عِتِیًّا ۝۸

ARABIC

عرض کیا، "پروردگار، بھلا میرے ہاں کیسے بیٹا ہوگا جبکہ میری بیوی بانجھ ہے اور میں بوڑھا ہو کر سوکھ چکا ہوں؟"

URDU · MAUDUDI

He said: "My Lord! How can I have a boy when my wife is barren and I have reached an extremely old age?"

ENGLISH · MAUDUDI
19:9MaryamParah 16

قَالَ كَذٰلِكَ١ۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ وَّ قَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْئًا ۝۹

ARABIC

جواب ملا "ایسا ہی ہو گا تیرا رب فرماتا ہے کہ یہ تو میرے لیے ایک ذرا سی بات ہے، آخر اس سے پہلے میں تجھے پیدا کر چکا ہوں جب کہ تو کوئی چیز نہ تھا"

URDU · MAUDUDI

He answered: "So shall it be." Your Lord says: "It is easy for Me," and then added: "For beyond doubt, I created you earlier when you were nothing."

ENGLISH · MAUDUDI
19:10MaryamParah 16

قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّیْۤ اٰیَةً١ؕ قَالَ اٰیَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَیَالٍ سَوِیًّا ۝۱۰

ARABIC

زکریاؑ نے کہا، "پروردگار، میرے لیے کوئی نشانی مقرر کر دے" فرمایا "تیرے لیے نشانی یہ ہے کہ تو پیہم تین دن لوگوں سے بات نہ کر سکے"

URDU · MAUDUDI

Zechariah said: "Lord, grant me a Sign." Said He: "Your Sign is that you shall not be able to speak to people for three nights, though you will be otherwise sound."

ENGLISH · MAUDUDI
19:11MaryamParah 16

فَخَرَجَ عَلٰى قَوْمِهٖ مِنَ الْمِحْرَابِ فَاَوْحٰۤى اِلَیْهِمْ اَنْ سَبِّحُوْا بُكْرَةً وَّ عَشِیًّا ۝۱۱

ARABIC

چنانچہ وہ محراب سے نکل کر اپنی قوم کے سامنے آیا اور اس نے اشارے سے ان کو ہدایت کی کہ صبح و شام تسبیح کرو

URDU · MAUDUDI

Thereupon Zechariah came out from the sanctuary and directed his people by gestures to extol His glory by day and by night.

ENGLISH · MAUDUDI
19:12MaryamParah 16

یٰیَحْیٰى خُذِ الْكِتٰبَ بِقُوَّةٍ١ؕ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحُكْمَ صَبِیًّاۙ ۝۱۲

ARABIC

"اے یحییٰؑ! کتاب الٰہی کو مضبوط تھام لے" ہم نے اُسے بچپن ہی میں "حکم" سے نوازا

URDU · MAUDUDI

"O John! Hold the Book with all your strength." We had bestowed wisdom upon him while he was still a child;

ENGLISH · MAUDUDI
19:13MaryamParah 16

وَّ حَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا وَ زَكٰوةً١ؕ وَ كَانَ تَقِیًّاۙ ۝۱۳

ARABIC

اور اپنی طرف سے اس کو نرم دلی اور پاکیزگی عطا کی اور وہ بڑا پرہیزگار

URDU · MAUDUDI

and We also endowed him with tenderness and purity, and he was exceedingly pious

ENGLISH · MAUDUDI
19:14MaryamParah 16

وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَیْهِ وَ لَمْ یَكُنْ جَبَّارًا عَصِیًّا ۝۱۴

ARABIC

اور اپنے والدین کا حق شناس تھا وہ جبّار نہ تھا اور نہ نافرمان

URDU · MAUDUDI

and cherishing to his parents. Never was he insolent or rebellious.

ENGLISH · MAUDUDI
19:15MaryamParah 16

وَ سَلٰمٌ عَلَیْهِ یَوْمَ وُلِدَ وَ یَوْمَ یَمُوْتُ وَ یَوْمَ یُبْعَثُ حَیًّا۠ ۝۱۵

ARABIC

سلام اُس پر جس روز کہ وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس روز وہ زندہ کر کے اٹھایا جائے

URDU · MAUDUDI

Peace be upon him the day he was born, and the day he will die, and the day he will be raised up alive.

ENGLISH · MAUDUDI
19:16MaryamParah 16

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَ١ۘ اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّاۙ ۝۱۶

ARABIC

اور اے محمدؐ، اس کتاب میں مریم کا حال بیان کرو، جبکہ وہ اپنے لوگوں سے الگ ہو کر شرقی جانب گوشہ نشین ہو گئی تھی

URDU · MAUDUDI

(O Muhammad), recite in the Book the account of Mary, when she withdrew from her people to a place towards the east;

ENGLISH · MAUDUDI
19:17MaryamParah 16

فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا١۪۫ فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِیًّا ۝۱۷

ARABIC

اور پردہ ڈال کر اُن سے چھپ بیٹھی تھی اس حالت میں ہم نے اس کے پاس اپنی روح کو (یعنی فرشتے کو) بھیجا اور وہ اس کے سامنے ایک پورے انسان کی شکل میں نمودار ہو گیا

URDU · MAUDUDI

and drew a curtain, screening herself from people whereupon We sent to her Our spirit and he appeared to her as a well-shaped man.

ENGLISH · MAUDUDI
19:18MaryamParah 16

قَالَتْ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِالرَّحْمٰنِ مِنْكَ اِنْ كُنْتَ تَقِیًّا ۝۱۸

ARABIC

مریم یکایک بول اٹھی کہ"اگر تو کوئی خدا ترس آدمی ہے تو میں تجھ سے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں"

URDU · MAUDUDI

Mary exclaimed: "I surely take refuge from you with the Most Compassionate Lord, if you are at all God-fearing."

ENGLISH · MAUDUDI
19:19MaryamParah 16

قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوْلُ رَبِّكِ١ۖۗ لِاَهَبَ لَكِ غُلٰمًا زَكِیًّا ۝۱۹

ARABIC

اُس نے کہا "میں تو تیرے رب کا فرستادہ ہوں اور اس لیے بھیجا گیا ہوں کہ تجھے ایک پاکیزہ لڑکا دوں"

URDU · MAUDUDI

He said: "I am just a message-bearer of your Lord, I have come to grant you a most pure boy."

ENGLISH · MAUDUDI
19:20MaryamParah 16

قَالَتْ اَنّٰى یَكُوْنُ لِیْ غُلٰمٌ وَّ لَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ وَّ لَمْ اَكُ بَغِیًّا ۝۲۰

ARABIC

مریم نے کہا "میرے ہاں کیسے لڑکا ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ہے اور میں کوئی بدکار عورت نہیں ہوں"

URDU · MAUDUDI

Mary said: "How can a boy be born to me when no man has even touched me, nor have I ever been unchaste?"

ENGLISH · MAUDUDI
19:21MaryamParah 16

قَالَ كَذٰلِكِ١ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌ١ۚ وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّا١ۚ وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا ۝۲۱

ARABIC

فرشتے نے کہا "ایسا ہی ہوگا، تیرا رب فرماتا ہے کہ ایسا کرنا میرے لیے بہت آسان ہے اور ہم یہ اس لیے کریں گے کہ اُس لڑکے کو لوگوں کے لیے ایک نشانی بنائیں اور اپنی طرف سے ایک رحمت اور یہ کام ہو کر رہنا ہے"

URDU · MAUDUDI

The angel said: "Thus shall it be. Your Lord says: 'It is easy for Me; and We shall do so in order to make him a Sign for mankind and a mercy from Us. This has been decreed.' "

ENGLISH · MAUDUDI
19:22MaryamParah 16

فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا ۝۲۲

ARABIC

مریم کو اس بچے کا حمل رہ گیا اور وہ اس حمل کو لیے ہوئے ایک دُور کے مقام پر چلی گئی

URDU · MAUDUDI

Then she conceived him and withdrew with him to a far-off place.

ENGLISH · MAUDUDI
19:23MaryamParah 16

فَاَجَآءَهَا الْمَخَاضُ اِلٰى جِذْعِ النَّخْلَةِ١ۚ قَالَتْ یٰلَیْتَنِیْ مِتُّ قَبْلَ هٰذَا وَ كُنْتُ نَسْیًا مَّنْسِیًّا ۝۲۳

ARABIC

پھر زچگی کی تکلیف نے اُسے ایک کھُجور کے درخت کے نیچے پہنچا دیا وہ کہنے لگی " کاش میں اس سے پہلے ہی مر جاتی اور میرا نام و نشان نہ رہتا"

URDU · MAUDUDI

Then the birth pangs drove her to the trunk of a palm-tree and she said: "Oh, would that I had died before this and had been all forgotten."

ENGLISH · MAUDUDI
19:24MaryamParah 16

فَنَادٰىهَا مِنْ تَحْتِهَاۤ اَلَّا تَحْزَنِیْ قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِیًّا ۝۲۴

ARABIC

فرشتے نے پائنتی سے اس کو پکار کر کہا "غم نے کر تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ رواں کر دیا ہے

URDU · MAUDUDI

Thereupon the angel below her cried out: "Grieve not, for your Lord has caused a stream of water to flow beneath you.

ENGLISH · MAUDUDI
19:25MaryamParah 16

وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘ ۝۲۵

ARABIC

اور تو ذرا اِس درخت کے تنے کو ہلا، تیرے اوپر تر و تازہ کھجوریں ٹپک پڑیں گی

URDU · MAUDUDI

Shake the trunk of the palm-tree towards yourself and fresh and ripe dates shall fall upon you.

ENGLISH · MAUDUDI
19:26MaryamParah 16

فَكُلِیْ وَ اشْرَبِیْ وَ قَرِّیْ عَیْنًا١ۚ فَاِمَّا تَرَیِنَّ مِنَ الْبَشَرِ اَحَدًا١ۙ فَقُوْلِیْۤ اِنِّیْ نَذَرْتُ لِلرَّحْمٰنِ صَوْمًا فَلَنْ اُكَلِّمَ الْیَوْمَ اِنْسِیًّاۚ ۝۲۶

ARABIC

پس تو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر پھر اگر کوئی آدمی تجھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے، اس لیے آج میں کسی سے نہ بولوں گی"

URDU · MAUDUDI

So eat and drink and cool your eyes; and if you see any person say to him: 'Verily I have vowed a fast to the Most Compassionate Lord, and so I shall not speak to anyone today.' "

ENGLISH · MAUDUDI
19:27MaryamParah 16

فَاَتَتْ بِهٖ قَوْمَهَا تَحْمِلُهٗ١ؕ قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْئًا فَرِیًّا ۝۲۷

ARABIC

پھر وہ اس بچے کو لیے ہوئے اپنی قوم میں آئی لوگ کہنے لگے " اے مریم، یہ تو تُو نے بڑا پاپ کر ڈالا

URDU · MAUDUDI

Then she came to her people, carrying her baby. They said: "O Mary! You have committed a monstrous thing.

ENGLISH · MAUDUDI
19:28MaryamParah 16

یٰۤاُخْتَ هٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّ مَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِیًّاۖۚ ۝۲۸

ARABIC

اے ہارون کی بہن، نہ تیرا باپ کوئی برا آدمی تھا اور نہ تیری ماں ہی کوئی بدکار عورت تھی"

URDU · MAUDUDI

O sister of Aaron! Your father was not an evil man, nor was your mother an unchaste woman."

ENGLISH · MAUDUDI
19:29MaryamParah 16

فَاَشَارَتْ اِلَیْهِ١ؕ قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا ۝۲۹

ARABIC

مریم نے بچے کی طرف اشارہ کر دیا لوگوں نے کہا " ہم اِس سے کیا بات کریں جو گہوارے میں پڑا ہوا ایک بچہ ہے؟"

URDU · MAUDUDI

Thereupon Mary pointed to the child. They exclaimed: "How can we speak to one who is in the cradle, a mere child?"

ENGLISH · MAUDUDI
19:30MaryamParah 16

قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ١ؕ۫ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ ۝۳۰

ARABIC

بچہ بول اٹھا "میں اللہ کا بندہ ہوں اُس نے مجھے کتاب دی، اور نبی بنایا

URDU · MAUDUDI

The child cried out: "Verily I am Allah's servant. He has granted me the Book and has made me a Prophet

ENGLISH · MAUDUDI
19:31MaryamParah 16

وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ١۪ وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّا٢۪ۖ ۝۳۱

ARABIC

اور بابرکت کیا جہاں بھی میں رہوں، اور نماز اور زکوٰۃ کی پابندی کا حکم دیا جب تک میں زندہ رہوں

URDU · MAUDUDI

and has blessed me wherever I might be and has enjoined upon me Prayer and Zakah (purifying alms) as long as I live;

ENGLISH · MAUDUDI
19:32MaryamParah 16

وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ١٘ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا ۝۳۲

ARABIC

اور اپنی والدہ کا حق ادا کرنے والا بنایا، اور مجھ کو جبّار اور شقی نہیں بنایا

URDU · MAUDUDI

and has made me dutiful to my mother. He has not made me oppressive, nor bereft of God's blessings.

ENGLISH · MAUDUDI
19:33MaryamParah 16

وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا ۝۳۳

ARABIC

سلام ہے مجھ پر جبکہ میں پیدا ہوا اور جبکہ میں مروں اور جبکہ زندہ کر کے اٹھایا جاؤں"

URDU · MAUDUDI

Peace be upon me the day I was born and the day I will die, and the day I will be raised up alive."

ENGLISH · MAUDUDI
19:34MaryamParah 16

ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ١ۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ ۝۳۴

ARABIC

یہ ہے عیسٰی ابن مریم اور یہ ہے اُس کے بارے میں وہ سچی بات جس میں لوگ شک کر رہے ہیں

URDU · MAUDUDI

This is Jesus, the son of Mary; and this is the truth about him concerning which they are in doubt.

ENGLISH · MAUDUDI
19:35MaryamParah 16

مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ اِذَا قَضٰۤى اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُؕ ۝۳۵

ARABIC

اللہ کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے وہ پاک ذات ہے وہ جب کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو جا، اور بس وہ ہو جاتی ہے

URDU · MAUDUDI

It does not befit Allah to take for Himself a son. Glory be to Him! When He decrees a thing He only says: "Be" and it is.

ENGLISH · MAUDUDI
19:36MaryamParah 16

وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْهُ١ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ ۝۳۶

ARABIC

(اور عیسٰیؑ نے کہا تھا کہ) "اللہ میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی، پس تم اُسی کی بندگی کرو، یہی سیدھی راہ ہے"

URDU · MAUDUDI

(Jesus had said): "Indeed Allah is my Lord and your Lord, so serve Him alone. This is the Straight Way."

ENGLISH · MAUDUDI
19:37MaryamParah 16

فَاخْتَلَفَ الْاَحْزَابُ مِنْۢ بَیْنِهِمْ١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ مَّشْهَدِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ۝۳۷

ARABIC

مگر پھر مختلف گروہ باہم اختلاف کرنے لگے سو جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے وہ وقت بڑی تباہی کا ہوگا

URDU · MAUDUDI

But different parties began to dispute with one another. A dreadful woe awaits on that great Day for those that reject the Truth.

ENGLISH · MAUDUDI
19:38MaryamParah 16

اَسْمِعْ بِهِمْ وَ اَبْصِرْ١ۙ یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا لٰكِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْیَوْمَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ۝۳۸

ARABIC

جب کہ وہ ایک بڑا دن دیکھیں گے جب وہ ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اُس روز تو اُن کے کان بھی خوب سُن رہے ہوں گے اور اُن کی آنکھیں بھی خوب دیکھتی ہوں گی، مگر آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں مبتلا ہیں

URDU · MAUDUDI

How well shall they hear and how well shall they see on the Day they come to Us! But today the evil-doers are in manifest error.

ENGLISH · MAUDUDI
19:39MaryamParah 16

وَ اَنْذِرْهُمْ یَوْمَ الْحَسْرَةِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُ١ۘ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ وَّ هُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ ۝۳۹

ARABIC

اے نبیؐ، اِس حالت میں جبکہ یہ لوگ غافل ہیں اور ایمان نہیں لا رہے ہیں، اِنہیں اس دن سے ڈرا دو جبکہ فیصلہ کر دیا جائے گا اور پچھتاوے کے سوا کوئی چارہ کار نہ ہوگا

URDU · MAUDUDI

(O Muhammad), warn those who are steeped in heedlessness and are obstinately rejecting the truth that the Day shall come when things will be finally decided and they shall be left with utter remorse.

ENGLISH · MAUDUDI
19:40MaryamParah 16

اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَ مَنْ عَلَیْهَا وَ اِلَیْنَا یُرْجَعُوْنَ۠ ۝۴۰

ARABIC

آخرکار ہم ہی زمین اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے

URDU · MAUDUDI

Ultimately, We shall inherit the earth and whatever is on it; to Us shall they be returned.

ENGLISH · MAUDUDI
19:41MaryamParah 16

وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ۬ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّا ۝۴۱

ARABIC

اور اس کتاب میں ابراہیمؑ کا قصہ بیان کرو، بے شک وہ ایک راست باز انسان اور ایک نبی تھا

URDU · MAUDUDI

(O Muhammad), recite in the Book the account of Abraham. Most surely he was a man of truth, a Prophet.

ENGLISH · MAUDUDI
19:42MaryamParah 16

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعْبُدُ مَا لَا یَسْمَعُ وَ لَا یُبْصِرُ وَ لَا یُغْنِیْ عَنْكَ شَیْئًا ۝۴۲

ARABIC

(انہیں ذرا اُس موقع کی یاد دلاؤ) جبکہ اُس نے اپنے باپ سے کہا کہ "ابّا جان، آپ کیوں اُن چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں؟

URDU · MAUDUDI

(And remind people) when he said to his father: "Father! Why do you worship that which neither sees nor hears, and which can be of no avail to you?

ENGLISH · MAUDUDI
19:43MaryamParah 16

یٰۤاَبَتِ اِنِّیْ قَدْ جَآءَنِیْ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَمْ یَاْتِكَ فَاتَّبِعْنِیْۤ اَهْدِكَ صِرَاطًا سَوِیًّا ۝۴۳

ARABIC

ابّا جان، میرے پاس ایک ایسا عِلم آیا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا، آپ میرے پیچھے چلیں، میں آپ کو سیدھا راستہ بتاؤں گا

URDU · MAUDUDI

Father, a knowledge that has not reached you has come to me. So follow me that I may guide you to a Straight Way.

ENGLISH · MAUDUDI
19:44MaryamParah 16

یٰۤاَبَتِ لَا تَعْبُدِ الشَّیْطٰنَ١ؕ اِنَّ الشَّیْطٰنَ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ عَصِیًّا ۝۴۴

ARABIC

ابّا جان! آپ شیطان کی بندگی نہ کریں، شیطان تو رحمٰن کا نافرمان ہے

URDU · MAUDUDI

Father, do not serve Satan, for Satan has indeed been a persistent rebel against the Most Compassionate Lord.

ENGLISH · MAUDUDI

Copy

Share this Ayah