پھر جب انہوں نے اپنے آنچھر پھینک دیے تو موسیٰؑ نے کہا“یہ جو کچھ تم نے پھینکا ہے یہ جادو ہے، اللہ ابھی اِسے باطل کیے دیتا ہے، مفسدوں کے کام کو اللہ سدھرنے نہیں دیتا
URDU · MAUDUDI
Then when they had cast (their staffs), Moses said: 'What you have produced is sheer sorcery. Allah will certainly reduce it to naught. Surely Allah does not set right the work of the mischief-makers.
(پھر دیکھو کہ) موسیٰؑ کو اس کی قوم میں سے چند نوجوانوں کے سوا کسی نے نہ مانا، فرعون کے ڈر سے اور خود اپنی قوم کے سر بر آوردہ لوگوں کے ڈر سے (جنہیں خوف تھا کہ) فرعون ان کو عذاب میں مبتلا کرے گا اور واقعہ یہ ہے کہ فرعون زمین میں غلبہ رکھتا تھا اور وہ اُن لوگوں میں سے تھا جو کسی حد پر رکتے نہیں ہیں
URDU · MAUDUDI
None but a few youths of Moses' people accepted him, fearing that Pharaoh and their own chiefs would persecute them. Indeed Pharaoh was mighty in the land, he was among those who exceed all limits.
اور ہم نے موسیٰؑ اور اس کے بھائی کو اشارہ کیا کہ“مصر میں چند مکان اپنی قوم کے لیے مہیا کرو اور اپنے ان مکانوں کو قبلہ ٹھیرا لو اور نماز قائم کرو اور اہل ایمان کو بشارت دے دو"
URDU · MAUDUDI
And We directed Moses and his brother: 'Prepare a few houses for your people in Egypt, and make your houses a direction for men to pray, and establish Prayer, and give glad tidings to the men of faith.
موسیٰؑ نے دعا کی“اے ہمارے رب، تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی میں زینت اور اموال سے نواز رکھا ہے اے رب، کیا یہ اس لیے ہے کہ وہ لوگوں کو تیری راہ سے بھٹکائیں؟ اے رب، ان کے مال غارت کر دے اور ان کے دلوں پر ایسی مہر کر دے کہ ایمان نہ لائیں جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں"
URDU · MAUDUDI
Moses prayed: 'Our Lord! You bestowed upon Pharaoh and his nobles splendour and riches in the world. Our Lord! Have You done this that they may lead people astray from Your path? Our Lord! Obliterate their riches and harden their hearts that they may not believe until they observe the painful chastisement.
اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر سے گزار لے گئے پھر فرعون اور اس کے لشکر ظلم اور زیادتی کی غرض سے ان کے پیچھے چلے حتیٰ کہ جب فرعون ڈوبنے لگا تو بول اٹھا "میں نے مان لیا کہ خداوند حقیقی اُس کے سوا کوئی نہیں ہے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے، اور میں بھی سر اطاعت جھکا دینے والوں میں سے ہوں"
URDU · MAUDUDI
And We led the Children of Israel across the sea. Then Pharaoh and his hosts pursued them in iniquity and transgression until Pharaoh cried out while he was drowning: 'I believe that there is no god but Allah in Whom the Children of Israel believe, and I am also one of those who submit to Allah.
ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا دیا اور نہایت عمدہ وسائل زندگی انہیں عطا کیے پھر انہوں نے باہم اختلاف نہیں کیا مگراُس وقت جبکہ علم اُن کے پاس آ چکا تھا یقیناً تیرا رب قیامت کے روز اُن کے درمیان اُس چیز کا فیصلہ کر دے گا جس میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں
URDU · MAUDUDI
We settled the Children of Israel in a blessed land, and provided them with all manner of good things. They only disagreed among themselves after knowledge (of the truth had) come to them. Surely your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning their disagreements.
اب اگر تجھے اُس ہدایت کی طرف سے کچھ بھی شک ہو جو ہم نے تجھ پر نازل کی ہے تو اُن لوگوں سے پوچھ لے جو پہلے سے کتاب پڑھ رہے ہیں فی الواقع یہ تیرے پاس حق ہی آیا ہے تیرے رب کی طرف سے، لہٰذا تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو
URDU · MAUDUDI
Now, if you are in doubt concerning what We have revealed to you, then ask those who have been reading the Book before you. It is the truth that has come to you from your Lord, so do never become one of those who doubt,
پھر کیا ایسی کوئی مثال ہے کہ ایک بستی عذاب دیکھ کر ایمان لائی ہو اور اس کا ایمان اس کے لیے نفع بخش ثابت ہوا ہو؟ یونسؑ کی قوم کے سوا (اس کی کوئی نظیر نہیں) وہ قوم جب ایمان لے آئی تھی تو البتہ ہم نے اس پر سے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا عذاب ٹال دیا تھا اور اس کو ایک مدت تک زندگی سے بہرہ مند ہونے کا موقع دے دیا تھا
URDU · MAUDUDI
Did it ever happen that the people of a town believed on seeing God's chastisement and its believing profited them? (There is no such instance) except of the people of Yunus. When they believed We granted them reprieve from humiliating chastisement in this world, and We let them enjoy themselves for a while.
اگر تیرے رب کی مشیت یہ ہوتی (کہ زمین میں سب مومن و فرمانبردار ہی ہوں) تو سارے اہل زمین ایمان لے آئے ہوتے پھر کیا تو لوگوں کو مجبور کرے گا کہ وہ مومن ہو جائیں؟
URDU · MAUDUDI
Had your Lord so willed, all those who are on the earth would have believed. Will you, then, force people into believing?
اِن سے کہو“زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے اسے آنکھیں کھول کر دیکھو" اور جو لوگ ایمان لانا ہی نہیں چاہتے ان کے لیے نشانیاں اور تنبیہیں آخر کیا مفید ہو سکتی ہیں
URDU · MAUDUDI
Tell them: 'Observe carefully all that is in the heavens and the earth.' But no signs and warnings can avail those who are bent on not believing.
اب یہ لوگ اِس کے سوا اور کس چیز کے منتظر ہیں کہ وہی برے دن دیکھیں جو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ دیکھ چکے ہیں؟ اِن سے کہو“اچھا، انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں"
URDU · MAUDUDI
What are they waiting for except to witness the repetition of the days of calamity that their predecessors witnessed? Tell them: 'Wait; I too am waiting with you.
پھر (جب ایسا وقت آتا ہے تو) ہم اپنے رسولوں کو اور اُن لوگوں کو بچا لیا کرتے ہیں جو ایمان لائے ہوں ہمارا یہی طریقہ ہے ہم پر یہ حق ہے کہ مومنوں کو بچا لیں
URDU · MAUDUDI
Then, (when Allah's wrath falls upon the wicked) We save our Messengers and also those who believe. It is incumbent on Us to deliver the believers.' set fire to the whole city and its environs. The Assyrian king set his own palace ablaze and was himself burnt to death.
اے نبیؐ! کہہ دو کہ لوگو، اگر تم ابھی تک میرے دین کے متعلق کسی شک میں ہو تو سن لو کہ تم اللہ کے سوا جن کی بندگی کرتے ہو میں ان کی بندگی نہیں کرتا بلکہ صرف اسی خدا کی بندگی کرتا ہوں جس کے قبضے میں تمہاری موت ہے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں
URDU · MAUDUDI
(O Prophet!) Tell them: 'Men! If you are still in doubt concerning my religion, know that I do not serve those whom you serve beside Allah. I only serve Allah Who will cause (all of) you to die. I have been commanded to be one of those who believe,
اور اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکار جو تجھے نہ فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ نقصان اگر تو ایسا کرے گا تو ظالموں میں سے ہوگا
URDU · MAUDUDI
Do not call upon any apart from Allah on those who have no power to benefit or hurt you. For if you call upon others than Allah you will be reckoned among the wrong-doers.
اگر اللہ تجھے کسی مصیبت میں ڈالے تو خود اس کے سوا کوئی نہیں جو اس مصیبت کو ٹال دے، اور اگر وہ تیرے حق میں کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو پھیرنے والا بھی کوئی نہیں ہے وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اپنے فضل سے نوازتا ہے اور وہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
URDU · MAUDUDI
If Allah afflicts you with any hardship, none other than He can remove it; and if He wills any good for you, none can avert His bounty. He bestows good upon whomsoever of His servants He wills. He is AllForgiving, All-Merciful.'
اے محمدؐ، کہہ دو کہ“لوگو، تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آ چکا ہے اب جو سیدھی راہ اختیار کرے اس کی راست روی اسی کے لیے مفید ہے، اور جو گمراہ رہے اس کی گمراہی اسی کے لیے تباہ کن ہے اور میں تمہارے اوپر کوئی حوالہ دار نہیں ہوں"
URDU · MAUDUDI
Tell them (O Muhammad): 'Men! Truth has come to you from your Lord. Whosoever, then, follows the true guidance does so for his own good; and whosoever strays, his straying will be to his own hurt. I am no custodian over you.
اور اے نبیؐ، تم اس ہدایت کی پیروی کیے جاؤ جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جا رہی ہے، اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے، اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے
URDU · MAUDUDI
And follow, (O Prophet!), whatever is revealed to you, and remain patient until Allah brings forth His judgement. He is the best of those who judge.'