فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ ۴۱
جنت اس کا ٹھکانا ہوگی
most surely his abode shall be Paradise.
Parah 30 · Arabic and Urdu
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ ۴۱
جنت اس کا ٹھکانا ہوگی
most surely his abode shall be Paradise.
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَیَّانَ مُرْسٰىهَاؕ ۴۲
یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ "آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟"
They ask you about the Hour: “When will it be?”
فِیْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَاؕ ۴۳
تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ
What concern do you have to speak about that?
اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰىهَاؕ ۴۴
اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے
Its knowledge rests with your Lord.
اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ ۴۵
تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے
You are only a warner to him who has a fear of it.
كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا۠ ۴۶
جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں
On the Day they see it, they will feel as though they had stayed (in the grave) no more than one evening or one morning.
عَبَسَ وَ تَوَلّٰۤىۙ ۱
ترش رو ہوا، اور بے رخی برتی
He frowned and turned away
اَنْ جَآءَهُ الْاَعْمٰىؕ ۲
اِس بات پر کہ وہ اندھا اُس کے پاس آ گیا
that the blind man came to him.
وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّهٗ یَزَّكّٰۤىۙ ۳
تمہیں کیا خبر، شاید وہ سدھر جائے
How could you know? Perhaps he would cleanse himself,
اَوْ یَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰىؕ ۴
یا نصیحت پر دھیان دے، اور نصیحت کرنا اس کے لیے نافع ہو؟
or he might be mindful and good counsel might avail him.
اَمَّا مَنِ اسْتَغْنٰىۙ ۵
جو شخص بے پروائی برتتا ہے
Now he who waxes indifferent,
فَاَنْتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ ۶
اس کی طرف تو تم توجہ کرتے ہو
you attend to him,
وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰىؕ ۷
حالانکہ اگر وہ نہ سدھرے تو تم پر اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
though you are not to blame if he would not cleanse himself.
وَ اَمَّا مَنْ جَآءَكَ یَسْعٰىۙ ۸
اور جو خود تمہارے پاس دوڑا آتا ہے
But he who comes to you running,
وَ هُوَ یَخْشٰىۙ ۹
اور وہ ڈر رہا ہوتا ہے
and fears (Allah),
فَاَنْتَ عَنْهُ تَلَهّٰىۚ ۱۰
اس سے تم بے رخی برتتے ہو
you pay no heed to him.
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌۚ ۱۱
ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے
No indeed; this is only a Reminder.
فَمَنْ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ ۱۲
جس کا جی چاہے اِسے قبول کرے
So whoso wills may give heed to it.
فِیْ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ ۱۳
یہ ایسے صحیفوں میں درج ہے جو مکرم ہیں
It is contained in scrolls highly honoured,
مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ ۱۴
بلند مرتبہ ہیں، پاکیزہ ہیں
most exalted and purified,
بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ ۱۵
معزز اور نیک کاتبوں کے
borne by the hands of scribes,
كِرَامٍۭ بَرَرَةٍؕ ۱۶
ہاتھوں میں رہتے ہیں
noble and purified.
قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَاۤ اَكْفَرَهٗؕ ۱۷
لعنت ہو انسان پر، کیسا سخت منکر حق ہے یہ
Accursed be man! How stubbornly he denies the Truth.
مِنْ اَیِّ شَیْءٍ خَلَقَهٗؕ ۱۸
کس چیز سے اللہ نے اِسے پیدا کیا ہے؟
Out of what did Allah create him?
مِنْ نُّطْفَةٍ١ؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ ۱۹
نطفہ کی ایک بوند سے اللہ نے اِسے پیدا کیا، پھر اِس کی تقدیر مقرر کی
Out of a sperm-drop did He create him and then determined a measure for him,
ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗۙ ۲۰
پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی
and then made the course of life easy for him,
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقْبَرَهٗۙ ۲۱
پھر اِسے موت دی اور قبر میں پہنچایا
then He caused him to die and brought him to the grave,
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗؕ ۲۲
پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اٹھا کھڑا کرے
and then, whenever He wishes, He will raise him back to life.
كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ ۲۳
ہرگز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا
Nay, but man did not fulfil what Allah had enjoined upon him.
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ ۲۴
پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے
So let man just consider his food:
اَنَّا صَبَبْنَا الْمَآءَ صَبًّاۙ ۲۵
ہم نے خوب پانی لنڈھایا
We poured water, pouring it in great abundance,
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّاۙ ۲۶
پھر زمین کو عجیب طرح پھاڑا
and cleaved the earth, cleaving it asunder;
فَاَنْۢبَتْنَا فِیْهَا حَبًّاۙ ۲۷
پھر اُس کے اندر اگائے غلے
then caused the grain to grow out of it,
وَّ عِنَبًا وَّ قَضْبًاۙ ۲۸
اور انگور اور ترکاریاں
together with grapes and vegetables,
وَّ زَیْتُوْنًا وَّ نَخْلًاۙ ۲۹
اور زیتون اور کھجوریں
and olives and palms,
وَّ حَدَآئِقَ غُلْبًاۙ ۳۰
اور گھنے باغ
and dense orchards,
وَّ فَاكِهَةً وَّ اَبًّاۙ ۳۱
اور طرح طرح کے پھل، اور چارے
and fruits and pastures –
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ ۳۲
تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست کے طور پر
all this as a provision for you and your cattle.
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘ ۳۳
آخرکار جب وہ کان بہرے کر دینے والی آواز بلند ہوگی
But when the deafening cry shall be sounded
یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِیْهِۙ ۳۴
اُس روز آدمی اپنے بھائی
on the Day when each man shall flee from his brother,