وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ ۱
قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں
By those (angels) that pluck out the soul from depths,
Parah 30 · Arabic and Urdu
وَ النّٰزِعٰتِ غَرْقًاۙ ۱
قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں
By those (angels) that pluck out the soul from depths,
وَّ النّٰشِطٰتِ نَشْطًاۙ ۲
اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں
and gently take it away;
وَّ السّٰبِحٰتِ سَبْحًاۙ ۳
اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں
and by those that speedily glide along (the cosmos),
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًاۙ ۴
پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں
and vie with the others (in carrying out their Lord's behests);
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًاۘ ۵
پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں
and then manage the affairs of the Universe (according to their Lord's commands).
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُۙ ۶
جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا
The Day when the quaking will cause a violent convulsion,
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ ۷
اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا
and will be followed by another quaking.
قُلُوْبٌ یَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌۙ ۸
کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے
On that Day some hearts shall tremble (with fright),
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌۘ ۹
نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی
and their eyes shall be downcast with dread.
یَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِی الْحَافِرَةِؕ ۱۰
یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟
They say: “Shall we indeed be restored to life,
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةًؕ ۱۱
کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟"
even after we have been reduced to bones, hollow and rotten?”
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ ۱۲
کہنے لگے "یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!"
They say: “That will then be a return with a great loss!”
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌۙ ۱۳
حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی
Surely they will need no more than a single stern blast,
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ ۱۴
اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے
and lo, they will all be in the open plain.
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ ۱۵
کیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟
Has Moses' story reached you?
اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىۚ ۱۶
جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا
When his Lord called him in the sacred valley of Tuwa,
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى٘ۖ ۱۷
کہ "فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے
and directed him: “Go to Pharaoh, he has rebelled,
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ ۱۸
اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے
and say to him: 'Are you willing to be purified,
وَ اَهْدِیَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰىۚ ۱۹
اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟"
that I may direct you to your Lord and then you hold Him in awe?'”
فَاَرٰىهُ الْاٰیَةَ الْكُبْرٰى٘ۖ ۲۰
پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی
Then Moses (went to Pharaoh and) showed him the Great Sign;
فَكَذَّبَ وَعَصٰى٘ۖ ۲۱
مگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا
but he denied it as false and disobeyed,
ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰى٘ۖ ۲۲
پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا
and then he turned back to have recourse to his craftiness,
فَحَشَرَ فَنَادٰى٘ۖ ۲۳
اور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا
and gathered his people and declared:
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى٘ۖ ۲۴
"میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں"
“I am the supreme lord of you all.”
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَكَالَ الْاٰخِرَةِ وَ الْاُوْلٰىؕ ۲۵
آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
Thereupon Allah seized him for the chastisement of the World to Come as well as of the present.
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰى٢ؕ۠ ۲۶
درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے
Surely there is a great lesson in it for whoever would fear (Allah).
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ١ؕ بَنٰىهَاٙ ۲۷
کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا
Is it harder to create you or the heaven? But Allah built it,
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ ۲۸
اُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا
and raised its vault high and proportioned it;
وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪ ۲۹
اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا
and covered its night with darkness and brought forth from it its day;
وَ الْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰىهَاؕ ۳۰
اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا
and thereafter spread out the earth,
اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَ مَرْعٰىهَا۪ ۳۱
اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا
and brought out of it its water and its pasture,
وَ الْجِبَالَ اَرْسٰىهَاۙ ۳۲
اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے
and firmly fixed in it mountains;
مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ ۳۳
سامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے
all this as provision for you and your cattle.
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ ۳۴
پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا
But when the great calamity will come about
یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ ۳۵
جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا
on the Day when man will recall all his strivings,
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى ۳۶
اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی
and Hell will be brought in sight for anyone to see:
فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ ۳۷
تو جس نے سرکشی کی تھی
then he who transgressed
وَ اٰثَرَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاۙ ۳۸
اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی
and preferred the life of this world,
فَاِنَّ الْجَحِیْمَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ ۳۹
دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی
most surely his abode shall be Hell.
وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ ۴۰
اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا
But he who feared to stand before his Lord, and restrained himself from evil desires,