اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ ۷
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
for he believes himself to be self-sufficient.
Parah 30 · Arabic and Urdu
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ ۷
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
for he believes himself to be self-sufficient.
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ ۸
پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے
Surely to your Lord is your return.
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ ۹
تم نے دیکھا اُس شخص کو
Did you see him who forbids
عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ ۱۰
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟
a servant (of Allah) when he prays?
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ ۱۱
تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو
Did you consider: what if he is on the Right Way,
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ ۱۲
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟
and enjoins piety?
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ ۱۳
تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟
Did you consider: what if he gives the lie (to the Truth) and turns away (from it)?
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ ۱۴
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟
Does he not know that Allah sees everything?
كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ ۱۵
ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے
No indeed; if he does not desist, We shall drag him by the forelock;
نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ ۱۶
اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے
by the lying forelock steeped in sin.
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ ۱۷
وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو
So let him summon his helpmates;
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ ۱۸
ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے
We too shall summon the guards of Hell.
كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩ ۱۹
ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو
No, not at all. Never obey him. But prostrate yourself and become nigh (to your Lord).
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ ۱
ہم نے اِس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ہے
Behold, We revealed this (Qur'an) on the Night of Power.
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ ۲
اور تم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے؟
And what do you know what the Night of Power is?
لَیْلَةُ الْقَدْرِ١ۙ۬ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ ۳
شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے
The Night of Power is better than a thousand months.
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ١ۚ مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ ۴
فرشتے اور روح اُس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں
The angels along with the Spirit descend in it by the permission of their Lord with all kinds of decrees.
سَلٰمٌ١ۛ۫ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠ ۵
وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک
All peace is that night until the rise of dawn.
لَمْ یَكُنِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ مُنْفَكِّیْنَ حَتّٰى تَاْتِیَهُمُ الْبَیِّنَةُۙ ۱
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے (وہ اپنے کفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے پاس دلیل روشن نہ آ جائے
Those who disbelieved – be they from the People of the Book or from those who associated others with Allah in His Divinity – will not desist from unbelief until the Clear Proof should come to them;
رَسُوْلٌ مِّنَ اللّٰهِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَهَّرَةًۙ ۲
(یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے
a Messenger from Allah, reciting from Purified Scrolls;
فِیْهَا كُتُبٌ قَیِّمَةٌؕ ۳
جن میں بالکل راست اور درست تحریریں لکھی ہوئی ہوں
in writings wherein are scriptures, absolutely true and unerring.
وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ الْبَیِّنَةُؕ ۴
پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی اُن میں تفرقہ برپا نہیں ہوا مگر اِس کے بعد کہ اُن کے پاس (راہ راست) کا بیان واضح آ چکا تھا
Nor did those to whom the Book had been given split up until after the Proof (of the Right Way) had come to them.
وَ مَاۤ اُمِرُوْۤا اِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَهُ الدِّیْنَ١ۙ۬ حُنَفَآءَ وَ یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ یُؤْتُوا الزَّكٰوةَ وَ ذٰلِكَ دِیْنُ الْقَیِّمَةِؕ ۵
اور اُن کو اِس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، بالکل یکسو ہو کر، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں یہی نہایت صحیح و درست دین ہے
Yet all that they had been commanded was that they serve Allah, with utter sincerity, devoting themselves exclusively to Him, and that they establish Prayer and pay Zakah. That is the Right Faith.
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ فِیْ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِیَّةِؕ ۶
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یقیناً جہنم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے، یہ لوگ بد ترین خلائق ہیں
Those who disbelieved – be they from among the People of the Book or among those who associated others with Allah in His Divinity– shall be in the Fire, and will abide in it. They are the worst of creatures.
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ اُولٰٓئِكَ هُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّةِؕ ۷
جو لوگ ایمان لے آئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، وہ یقیناً بہترین خلائق ہیں
But those that believe and work righteous deeds, they are the best of creatures.
جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠ ۸
اُن کی جزا اُن کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ کچھ ہے اُس شخص کے لیے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو
Their recompense lies with their Lord: Gardens of eternity beneath which rivers flow; therein they shall dwell, forever and ever. Allah is well-pleased with them, and they are well-pleased with Him. All this is for him who fears his Lord.
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ ۱
جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی
When the earth will be shaken with a mighty shaking,
وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ ۲
اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی
and the earth will throw up all her burdens,
وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ ۳
اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے
and man will cry out: “What is the matter with her?”
یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ ۴
اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی
On that Day it will relate all her news,
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ ۵
کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا
for your Lord will have commanded her (to do so).
یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ ۶
اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں
On that Day people will go forth in varying states so that they be shown their deeds.
فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ ۷
پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
So, whoever does an atom's weight of good shall see it;
وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ ۸
اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
and whoever does an atom's weight of evil shall see it.
وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ ۱
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں
By (the horses) that charge snorting,
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ ۲
پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں
then raise sparks of fire (by their hoofs),
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ ۳
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں
then raid by the dawn,
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ ۴
پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں
and blaze a trail of dust,
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ ۵
پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں
and penetrate deep into a host.
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ ۶
حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
Verily man is most ungrateful to his Lord;