لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ ۱۵
اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت
where none shall burn except the most wicked,
Parah 30 · Arabic and Urdu
لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَىۙ ۱۵
اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت
where none shall burn except the most wicked,
الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ ۱۶
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
who rejected the Truth, calling it falsehood and turned his back on it.
وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ ۱۷
اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار
But the God-fearing shall be kept away from it,
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰىۚ ۱۸
جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے
the Godfearing who spends his wealth to purify himself;
وَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ ۱۹
اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو
not as payment for any favours that he received,
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰىۚ ۲۰
وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے
but only to seek the good pleasure of his Lord Most High.
وَ لَسَوْفَ یَرْضٰى۠ ۲۱
اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا
He will surely be well-pleased (with him).
وَ الضُّحٰىۙ ۱
قسم ہے روز روشن کی
By the bright forenoon,
وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ ۲
اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے
and by the night when it covers the world with peace:
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰىؕ ۳
(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا
(O Prophet), your Lord has neither forsaken you, nor is He displeased.
وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰىؕ ۴
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے
Indeed what is to come will be better for you than what has gone by.
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ ۵
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
Verily your Lord will soon give you so amply that you will be well-pleased.
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪ ۶
کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟
Did He not find you an orphan and then gave you shelter?
وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪ ۷
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی
Did He not find you unaware of the Right Way, and then directed you to it?
وَ وَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ ۸
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا
And did He not find you in want, and then enriched you?
فَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ ۹
لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو
Therefore, be not harsh with the orphan;
وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْؕ ۱۰
اور سائل کو نہ جھڑکو
and chide not him who asks,
وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ ۱۱
اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو
and proclaim the bounty of your Lord.
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَۙ ۱
(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟
(O Prophet), Did We not lay open your breast
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ ۲
اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا
and relieve you of the burden
الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ ۳
جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا
that had well-nigh broken your back?
وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَؕ ۴
اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا
And did We not exalt your fame?
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاۙ ۵
پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے
Indeed, there is ease with hardship.
اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاؕ ۶
بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے
Most certainly, there is ease with hardship.
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْۙ ۷
لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ
So, whenever you are free, strive in devotion,
وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠ ۸
اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو
and turn to your Lord with longing.
وَ التِّیْنِ وَ الزَّیْتُوْنِۙ ۱
قسم ہے انجیر اور زیتون کی
By the fig and the olive;
وَ طُوْرِ سِیْنِیْنَۙ ۲
اور طور سینا کی
and by the Mount Sinai,
وَ هٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِۙ ۳
اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی
and by this city (of Makkah), a haven of peace:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ ۴
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا
surely We created man in the best mould;
ثُمَّ رَدَدْنٰهُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَۙ ۵
پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا
then We reverted him to the lowest of the low,
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ ۶
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
except those who have faith and do righteous deeds. Theirs is a never ending reward.
فَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِؕ ۷
پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟
Who, then, can give the lie to you, (O Prophet), about the Reward and the Punishment?
اَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ ۸
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
Is not Allah the Greatest of all sovereigns?
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ ۱
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا
Recite in the name of your Lord Who created,
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ ۲
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی
created man from a clot of congealed blood.
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ ۳
پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
Recite: and your Lord is Most Generous,
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ ۴
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا
Who taught by the pen,
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ ۵
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا
taught man what he did not know.
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ ۶
ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے
Nay, surely man transgresses;