وَ الطُّوْرِۙ ۱
قسم ہے طور کی
By the Mount,
Surah 52 · 49 Ayahs · Arabic and Urdu
وَ الطُّوْرِۙ ۱
قسم ہے طور کی
By the Mount,
وَ كِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍۙ ۲
اور ایک ایسی کھلی کتاب کی
and the Book inscribed
فِیْ رَقٍّ مَّنْشُوْرٍۙ ۳
جو رقیق جلد میں لکھی ہوئی ہے
on fine parchment;
وَّ الْبَیْتِ الْمَعْمُوْرِۙ ۴
اور آباد گھر کی
by the much-frequented House,
وَ السَّقْفِ الْمَرْفُوْعِۙ ۵
اور اونچی چھت کی
by the elevated canopy;
وَ الْبَحْرِ الْمَسْجُوْرِۙ ۶
اور موجزن سمندر کی
and by the swelling sea:
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ ۷
کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے
verily your Lord's chastisement shall come to pass,
مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ ۸
جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں
none can avert that.
یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًاۙ ۹
وہ اُس روز واقع ہوگا جب آسمان بری طرح ڈگمگائے گا
(It shall come to pass) on the Day when the heaven will convulse in a great convulsion,
وَّ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًاؕ ۱۰
اور پہاڑ اڑے اڑے پھریں گے
and the mountains shall violently fly about.
فَوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ ۱۱
تباہی ہے اُس روز اُن جھٹلانے والوں کے لیے
Woe, then, on that Day to those who give the lie (to this Message)
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ خَوْضٍ یَّلْعَبُوْنَۘ ۱۲
جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں
and amuse themselves with vain argumentation.
یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ ۱۳
جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا
On the Day when they shall be thrust into Hell with a violent thrust (and shall be told):
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ ۱۴
اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
“This is the Hell which you used to give the lie to.”
اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَۚ ۱۵
اب بتاؤ یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھ نہیں رہا ہے؟
Is this, then, any feat of magic or are you unable to see?
اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْا١ۚ سَوَآءٌ عَلَیْكُمْ١ؕ اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۱۶
جاؤ اب جھلسو اِس کے اندر، تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو، تمہارے لیے یکساں ہے، تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے جیسے تم عمل کر رہے تھے
Go now and burn in it. It is all the same whether you bear it patiently or do not bear it with patience. You are only being recompensed for your deeds.”
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیْمٍۙ ۱۷
متقی لوگ وہاں باغوں اور نعمتوں میں ہوں گے
Surely the God-fearing shall be in Gardens and bliss,
فٰكِهِیْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ۚ وَ وَقٰىهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ۱۸
لطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
enjoying what Allah will have endowed them with; and their Lord will have saved them from the torment of the Blazing Fire.
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ ۱۹
(ان سے کہا جائے گا) کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو
(They will be told): “Eat and drink to your hearts' content as a reward for your deeds.”
مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصْفُوْفَةٍ١ۚ وَ زَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۲۰
وہ آمنے سامنے بچھے ہوئے تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم خوبصورت آنکھوں والی حوریں اُن سے بیاہ دیں گے
The God-fearing shall be reclining on couches facing each other, and We shall wed them to maidens with large, beautiful eyes.
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّیَّتُهُمْ بِاِیْمَانٍ اَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّیَّتَهُمْ وَ مَاۤ اَلَتْنٰهُمْ مِّنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ كُلُّ امْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِیْنٌ ۲۱
جو لوگ ایمان لائے ہیں اور اُن کی اولاد بھی کسی درجہ ایمان میں ان کے نقش قدم پر چلی ہے ان کی اُس اولاد کو بھی ہم (جنت میں) اُن کے ساتھ ملا دیں گے اور اُن کے عمل میں کوئی گھاٹا ان کو نہ دیں گے ہر شخص اپنے کسب کے عوض رہن ہے
We shall unite the believers with those descendants of theirs who followed them in their faith, and shall not deny them any part of the reward for their good deeds. Every person is pledged to what he did.
وَ اَمْدَدْنٰهُمْ بِفَاكِهَةٍ وَّ لَحْمٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَ ۲۲
ہم اُن کو ہر طرح کے پھل اور گوشت، جس چیز کو بھی ان کا جی چاہے گا، خوب دیے چلے جائیں گے
We shall provide them in abundance with all kinds of fruit and meat, whatever they may desire.
یَتَنَازَعُوْنَ فِیْهَا كَاْسًا لَّا لَغْوٌ فِیْهَا وَ لَا تَاْثِیْمٌ ۲۳
وہاں وہ ایک دوسرے سے جام شراب لپک لپک کر لے رہے ہوں گے جس میں نہ یاوہ گوئی ہوگی نہ بد کرداری
They shall pass on to one another a cup that will incite neither levity nor sin.
وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُوْنٌ ۲۴
اور اُن کی خدمت میں وہ لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو انہی کے لیے مخصوص ہوں گے ایسے خوبصورت جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی
Youths as fair as hidden pearls will be set apart to wait upon them; they will be running to and fro to serve them.
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۲۵
یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے (دنیا میں گزرے ہوئے) حالات پوچھیں گے
They will turn to one another and ask (regarding the past events).
قَالُوْۤا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِیْۤ اَهْلِنَا مُشْفِقِیْنَ ۲۶
یہ کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے
They will say: “When we were living before among our kinsfolk we lived in constant fear (of Allah's displeasure).
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ ۲۷
آخر کار اللہ نے ہم پر فضل فرمایا اور ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے بچا لیا
Then Allah graced us with His favour and saved us from the chastisement of the scorching wind.
اِنَّا كُنَّا مِنْ قَبْلُ نَدْعُوْهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِیْمُ۠ ۲۸
ہم پچھلی زندگی میں اُسی سے دعائیں مانگتے تھے، وہ واقعی بڑا ہی محسن اور رحیم ہے
Formerly we had always prayed to Him. Surely He is Most Benign, Most Compassionate.”
فَذَكِّرْ فَمَاۤ اَنْتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّ لَا مَجْنُوْنٍؕ ۲۹
پس اے نبیؐ، تم نصیحت کیے جاؤ، اپنے رب کے فضل سے نہ تم کاہن ہو اور نہ مجنون
So exhort (them, O Prophet), for by your Lord's Grace, you are neither a soothsayer nor a madman.
اَمْ یَقُوْلُوْنَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهٖ رَیْبَ الْمَنُوْنِ ۳۰
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے جس کے حق میں ہم گردش ایام کا انتظار کر رہے ہیں؟
Or do they say: “He is a poet for whom we await an adverse turn of fortune.”
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ ۳۱
اِن سے کہو اچھا انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
Tell them: “Wait; I too am waiting with you.”
اَمْ تَاْمُرُهُمْ اَحْلَامُهُمْ بِهٰذَاۤ اَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَۚ ۳۲
کیا اِن کی عقلیں اِنہیں ایسی ہی باتیں کرنے کے لیے کہتی ہیں؟ یا در حقیقت یہ عناد میں حد سے گزرے ہوئے لوگ ہیں؟
Do their minds prompt them to say such things, or are they a people immersed in transgression?”
اَمْ یَقُوْلُوْنَ تَقَوَّلَهٗ١ۚ بَلْ لَّا یُؤْمِنُوْنَۚ ۳۳
کیا یہ کہتے ہیں کہ اِس شخص نے یہ قرآن خود گھڑ لیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں لانا چاہتے
Do they say: “He has himself fabricated the Qur'an?” No; the truth is that they are altogether averse to believing.
فَلْیَاْتُوْا بِحَدِیْثٍ مِّثْلِهٖۤ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِیْنَؕ ۳۴
اگر یہ اپنے اِس قول میں سچے ہیں تو اِسی شان کا ایک کلام بنا لائیں
(If they are truthful in this), then let them produce a discourse of similar splendour.
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْءٍ اَمْ هُمُ الْخٰلِقُوْنَؕ ۳۵
کیا یہ کسی خالق کے بغیر خود پیدا ہو گئے ہیں؟ یا یہ خود اپنے خالق ہیں؟
Did they come into being without any creator? Or were they their own creators?
اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ١ۚ بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَؕ ۳۶
یا زمین اور آسمانوں کو اِنہوں نے پیدا کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے
Or is it they who created the heavens and the earth? No; the truth is that they lack sure faith.
اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ اَمْ هُمُ الْمُصَۜیْطِرُوْنَؕ ۳۷
کیا تیرے رب کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟ یا اُن پر اِنہی کا حکم چلتا ہے؟
Or do they have your Lord's treasures in their keeping? Or have absolute authority over them?
اَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ یَّسْتَمِعُوْنَ فِیْهِ١ۚ فَلْیَاْتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍؕ ۳۸
کیا اِن کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر یہ عالم بالا کی سن گن لیتے ہیں؟ اِن میں سے جس نے سن گن لی ہو وہ لائے کوئی کھلی دلیل
Or do they have a ladder whereon they can climb and attempt to listen (to what is transpiring in the Higher Realm)? Then, let any of them who has listened to it produce a clear proof of it.
اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ ۳۹
کیا اللہ کے لیے تو ہیں بیٹیاں اور تم لوگوں کے لیے ہیں بیٹے؟
Or does Allah have daughters whereas you have sons?
اَمْ تَسْئَلُهُمْ اَجْرًا فَهُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَؕ ۴۰
کیا تم اِن سے کوئی اجر مانگتے ہو کہ یہ زبردستی پڑی ہوئی چٹی کے بوجھ تلے دبے جاتے ہیں؟
Or is it that you ask of them any recompense so that they should fear to be weighed down under the burden of debt?