اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ ۱
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
The craving for ever-greater worldly gains and to excel others in that regard keeps you occupied
Surah 102 · 8 Ayahs · Arabic and Urdu
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ ۱
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے
The craving for ever-greater worldly gains and to excel others in that regard keeps you occupied
حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ ۲
یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو
until you reach your graves.
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ ۳
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
Nay, you will soon come to know;
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ ۴
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا
nay, again, you shall soon come to know.
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ ۵
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
Nay, would that you knew with certainty of knowledge (what your attitude will lead to, you would never have acted the way you do).
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ ۶
تم دوزخ دیکھ کر رہو گے
You will surely end up seeing Hell;
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ ۷
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے
again, you shall most certainly end up seeing it with absolute certainty.
ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠ ۸
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی
Then, on that Day, you will be called to account for all the bounties you enjoyed.