وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ ۱
سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم
By the sun and its heat and brightness,
Surah 91 · 15 Ayahs · Arabic and Urdu
وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ ۱
سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم
By the sun and its heat and brightness,
وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا۪ۙ ۲
اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے
and by the moon as it follows it;
وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا۪ۙ ۳
اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے
and by the day as it displays the sun's glory,
وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَا۪ۙ ۴
اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے
and by the night as it envelopes the sun;
وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا۪ۙ ۵
اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا
and by the sky and by Him Who made it;
وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا۪ۙ ۶
اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا
and by the earth and by Him Who stretched it out;
وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا۪ۙ ۷
اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا
and by the soul and by Him Who perfectly proportioned it,
فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَا۪ۙ ۸
پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی
and imbued it with (the consciousness of) its evil and its piety:
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا۪ۙ ۹
یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا
He who purifies it will prosper,
وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاؕ ۱۰
اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا
and he who suppresses it will be ruined.
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَا۪ۤۙ ۱۱
ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا
In their presumptuous insolence the Thamud called the Truth a lie
اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا۪ۙ ۱۲
جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا
when their arch-criminal rose up in rage.
فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْیٰهَاؕ ۱۳
تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)
Then Allah's Messenger warned them: “Hands off the she-camel and her drink!”
فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا١۪ۙ۬ فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَا۪ۙ ۱۴
مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا
But they rejected his statement as a lie and hamstrung the she-camel. For that crime their Lord rumbled down upon them, utterly razing them to the ground.
وَ لَا یَخَافُ عُقْبٰهَا۠ ۱۵
اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے
He has no fear of its sequel.