لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ ۱
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی
Nay! I swear by this city
Surah 90 · 20 Ayahs · Arabic and Urdu
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ ۱
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی
Nay! I swear by this city
وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ ۲
اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے
– this city wherein you have been rendered violable–
وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ ۳
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی
and I swear by the parent and his offspring:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ ۴
درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے
Verily We have created man into toil and hardship.
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌۘ ۵
کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟
Does he think that no one can overpower him?
یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاؕ ۶
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا
He says: “I have squandered enormous wealth.”
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌؕ ۷
کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟
Does he believe that none has seen him?
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ ۸
کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں
Did We not grant him two eyes,
وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِۙ ۹
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟
and a tongue and two lips?
وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ ۱۰
اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟
And did We not show him the two highroads (of good and evil)?
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘ۖ ۱۱
مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی
But he did not venture to scale the difficult steep.
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُؕ ۱۲
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟
And what do you know what that difficult steep is?
فَكُّ رَقَبَةٍۙ ۱۳
کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا
It is freeing someone's neck from slavery;
اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ ۱۴
یا فاقے کے دن
or giving food on a day of hunger
یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ ۱۵
کسی قریبی یتیم
to an orphan near of kin;
اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ ۱۶
یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا
or to a destitute lying in dust;
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ ۱۷
پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی
and, then besides this, he be one of those who believed, and enjoined upon one another steadfastness and enjoined upon one another compassion.
اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ ۱۸
یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے
These are the People of the Right Hand.
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ ۱۹
اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں
As for those who rejected Our Signs, they are the People of the Left Hand.
عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠ ۲۰
ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی
Upon them shall be a Fire that will hem them in.