وَ الْفَجْرِۙ ۱
قسم ہے فجر کی
By the dawn,
Surah 89 · 30 Ayahs · Arabic and Urdu
وَ الْفَجْرِۙ ۱
قسم ہے فجر کی
By the dawn,
وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ ۲
اور دس راتوں کی
and the ten nights,
وَّ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِۙ ۳
اور جفت اور طاق کی
and the even and the odd,
وَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ ۴
اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو
and by the night when it departs.
هَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ ۵
کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟
Is there in this an oath for one endowed with understanding?
اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ ۶
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا
Have you not seen how your Lord dealt with Ad
اِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ ۷
اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ
of Iram, known for their lofty columns,
الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ ۸
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟
the like of whom no nation was ever created in the lands of the world?
وَ ثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ۪ۙ ۹
اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟
And how did He deal with Thamud who hewed out rocks in the valley?
وَ فِرْعَوْنَ ذِی الْاَوْتَادِ۪ۙ ۱۰
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟
And with Pharaoh of the tent pegs
الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ ۱۱
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی
who transgressed in the countries of the world
فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَ۪ۙ ۱۲
اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا
spreading in them much corruption?
فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ ۱۳
آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا
Then their Lord unloosed upon them the lash of chastisement.
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِؕ ۱۴
حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے
Truly your Lord is ever watchful.
فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ ۱۵
مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا
As for man, when his Lord tests him by exalting him and bestowing His bounties upon him, he says: “My Lord has exalted me.”
وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ فَقَدَرَ عَلَیْهِ رِزْقَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَهَانَنِۚ ۱۶
اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا
But when He tests him by straitening his sustenance, he says: “My Lord has humiliated me.”
كَلَّا بَلْ لَّا تُكْرِمُوْنَ الْیَتِیْمَۙ ۱۷
ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے
But no; you do not treat the orphan honourably,
وَ لَا تَحٰٓضُّوْنَ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِۙ ۱۸
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے
and do not urge one another to feed the poor,
وَ تَاْكُلُوْنَ التُّرَاثَ اَكْلًا لَّمًّاۙ ۱۹
اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
and greedily devour the entire inheritance,
وَّ تُحِبُّوْنَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ ۲۰
اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو
and love the riches, loving them ardently.
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ ۲۱
ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
But no; when the earth is ground to powder,
وَّ جَآءَ رَبُّكَ وَ الْمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ ۲۲
اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے
and when your Lord appears with rows upon rows of angels,
وَ جِایْٓءَ یَوْمَئِذٍۭ بِجَهَنَّمَ١ۙ۬ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰى لَهُ الذِّكْرٰىؕ ۲۳
اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟
and when Hell is brought near that Day. On that Day will man understand, but of what avail will that understanding be?
یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ ۲۴
وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!
He will say: “Would that I had sent ahead what would be of avail for this life of mine!”
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ ۲۵
پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں
Then on that Day Allah will chastise as none other can chastise;
وَّ لَا یُوْثِقُ وَ ثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ ۲۶
اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں
and Allah will bind as none other can bind.
یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُۗۖ ۲۷
(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن!
(On the other hand it will be said): “O serene soul!
ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ ۲۸
چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے
Return to your Lord well-pleased (with your blissful destination), well-pleasing (to your Lord).
فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ ۲۹
شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں
So enter among My (righteous) servants
وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠ ۳۰
اور داخل ہو جا میری جنت میں
and enter My Paradise.”