هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ ۱
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟
Has the news of the overwhelming event reached you?
Surah 88 · 26 Ayahs · Arabic and Urdu
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ ۱
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟
Has the news of the overwhelming event reached you?
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ ۲
کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگے
Some faces that Day shall be downcast with fear,
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ ۳
سخت مشقت کر رہے ہونگے
be toiling and worn-out;
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ ۴
تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے
they shall burn in a Scorching Fire;
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ ۵
کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا
their drink shall be from a boiling spring.
لَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ ۶
خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا
They shall have no food except bitter dry thorns
لَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ ۷
جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے
that will neither nourish nor satisfy their hunger.
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ ۸
کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے
On that very Day some faces shall be radiant with joy,
لِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ ۹
اپنی کار گزاری پر خوش ہونگے
well-pleased with their striving.
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ ۱۰
عالی مقام جنت میں ہوں گے
They will be in a lofty Garden
لَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ ۱۱
کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے
wherein they shall hear no vain talk.
فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ ۱۲
اُس میں چشمے رواں ہونگے
In it there shall be a flowing spring,
فِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ ۱۳
اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی
and couches raised high,
وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ ۱۴
ساغر رکھے ہوئے ہوں گے
and goblets laid out,
وَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ ۱۵
گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی
and cushions arrayed in rows,
وَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ ۱۶
اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے
and rich carpets levelled out.
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ ۱۷
(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟
Do (these unbelievers) not observe the camels: how they were created?
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ ۱۸
آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟
And the sky: how it was raised high?
وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ ۱۹
پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟
And the mountains: how they were fixed?
وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ ۲۰
اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟
And the earth: how it was spread out?
فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ ۲۱
اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو
So render good counsel, for you are simply required to counsel,
لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ ۲۲
کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو
and are not invested with the authority to compel them.
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ ۲۳
البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا
But whoever will turn away (from the Truth),
فَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ ۲۴
تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا
Allah will chastise him with the most terrible chastisement.
اِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ ۲۵
اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے
Surely to Us is their return;
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ ۲۶
پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے
and then it is for Us to call them to account.