سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ ۱
(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو
Glorify the name of your Lord, the Most High,
Surah 87 · 19 Ayahs · Arabic and Urdu
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ ۱
(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو
Glorify the name of your Lord, the Most High,
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ ۲
جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا
Who created all things and fashioned them in good proportion;
وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ ۳
جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی
Who determined and guided them,
وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ ۴
جس نے نباتات اگائیں
Who brought forth the pasture,
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ ۵
پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا
and then made it into a blackish straw.
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسٰۤىۙ ۶
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے
We shall make you recite and then you will not forget,
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ ۷
سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی
except what Allah should wish. He knows all that is manifest and all that is hidden.
وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ ۸
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
We shall ease you to follow the way of Ease.
فَذَكِّرْ اِنْ نَّفَعَتِ الذِّكْرٰىؕ ۹
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو
So render good counsel if good counsel will avail.
سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ ۱۰
جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا
He who fears (Allah) shall heed it,
وَ یَتَجَنَّبُهَا الْاَشْقَىۙ ۱۱
اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت
but the wretched will turn away from it.
الَّذِیْ یَصْلَى النَّارَ الْكُبْرٰىۚ ۱۲
جو بڑی آگ میں جائے گا
He will be cast into the Great Fire.
ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ ۱۳
پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا
Then he will neither die in it, nor live.
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ ۱۴
فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی
He who purified himself shall prosper,
وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ ۱۵
اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی
remembering his Lord's name and praying.
بَلْ تُؤْثِرُوْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا٘ۖ ۱۶
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
No; but you prefer the present life,
وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰىؕ ۱۷
حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے
whereas the Hereafter is better and more enduring.
اِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ ۱۸
یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی
This, indeed, was in the ancient Scrolls,
صُحُفِ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى۠ ۱۹
ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں
the Scrolls of Abraham and Moses.