عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ ۱
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟
About what are they asking one another?
Surah 78 · 40 Ayahs · Arabic and Urdu
عَمَّ یَتَسَآءَلُوْنَۚ ۱
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟
About what are they asking one another?
عَنِ النَّبَاِ الْعَظِیْمِۙ ۲
کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں
Is it about the awesome tiding
الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ مُخْتَلِفُوْنَؕ ۳
جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟
that they are in utter disagreement?
كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَۙ ۴
ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا
No indeed; soon will they come to know;
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۵
ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
again, no indeed; soon will they come to know.
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ مِهٰدًاۙ ۶
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا
Have We not spread the earth like a bed,
وَّ الْجِبَالَ اَوْتَادًا۪ۙ ۷
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا
and fixed the mountains like pegs,
وَّ خَلَقْنٰكُمْ اَزْوَاجًاۙ ۸
اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا
and created you in pairs (as men and women),
وَّ جَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًاۙ ۹
اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا
and made your sleep a means of repose,
وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ ۱۰
اور رات کو پردہ پوش
and made the night a covering,
وَّ جَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا۪ ۱۱
اور دن کو معاش کا وقت بنایا
and made the day to seek livelihood,
وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ ۱۲
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے
and built above you seven strong firmaments,
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ ۱۳
اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا
and placed therein a hot, shining lamp,
وَّ اَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ ۱۴
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
and sent down abundant water from the clouds
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ ۱۵
تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی
so that We may thereby bring forth grain and vegetation,
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ ۱۶
اور گھنے باغ اگائیں؟
and gardens dense with foliage?
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ ۱۷
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے
Surely the Day of Judgement has an appointed time;
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ ۱۸
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے
the Day when the Trumpet shall be blown, and you will come forth in multitudes;
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًاۙ ۱۹
اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا
and when the sky shall be opened up and will become all doors;
وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًاؕ ۲۰
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے
and the mountains will be set in motion and become a mirage.
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا۪ۙ ۲۱
درحقیقت جہنم ایک گھات ہے
Surely the Hell is an ambush,
لِّلطَّاغِیْنَ مَاٰبًاۙ ۲۲
سرکشوں کا ٹھکانا
a resort for the rebellious;
لّٰبِثِیْنَ فِیْهَاۤ اَحْقَابًاۚ ۲۳
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے
therein they shall abide for ages,
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا بَرْدًا وَّ لَا شَرَابًاۙ ۲۴
اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے
they shall taste in it no coolness, nor any pleasant drink
اِلَّا حَمِیْمًا وَّ غَسَّاقًاۙ ۲۵
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون
save boiling water and wash of the wounds;
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ ۲۶
(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ
a befitting recompense for their deeds.
اِنَّهُمْ كَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًاۙ ۲۷
وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے
For indeed they did not look forward to any reckoning,
وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ ۲۸
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا
and roundly denied Our Signs as false.
وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ كِتٰبًاۙ ۲۹
اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی
And everything have We recorded in a Book.
فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِیْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًا۠ ۳۰
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے
So taste (the fruit of your deeds). We shall only increase your torment.
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ ۳۱
یقیناً متقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے
Surely the state of triumph awaits the God-fearing:
حَدَآئِقَ وَ اَعْنَابًاۙ ۳۲
باغ اور انگور
gardens and vineyards,
وَّ كَوَاعِبَ اَتْرَابًاۙ ۳۳
اور نوخیر ہم سن لڑکیاں
and youthful maidens of like age,
وَّ كَاْسًا دِهَاقًاؕ ۳۴
اور چھلکتے ہوئے جام
and an overflowing cup.
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ ۳۵
وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے
Therein they shall hear no idle talk, nor any falsehood;
جَزَآءً مِّنْ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ ۳۶
جزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سے
a recompense from your Lord and an ample reward
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الرَّحْمٰنِ لَا یَمْلِكُوْنَ مِنْهُ خِطَابًاۚ ۳۷
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں
from the Lord of the heavens and the earth and of that which is between them; the Most Merciful Lord before Whom none dare utter a word.
یَوْمَ یَقُوْمُ الرُّوْحُ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ صَفًّا١ۙۗؕ لَّا یَتَكَلَّمُوْنَ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَهُ الرَّحْمٰنُ وَ قَالَ صَوَابًا ۳۸
جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے
The Day when the Spirit and the angels are ranged row on row. None shall speak save he whom the Merciful Lord will permit; and he too will speak what is right.
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا ۳۹
وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے
That Day is sure to come. So let him who will seek a resort with his Lord.
اِنَّاۤ اَنْذَرْنٰكُمْ عَذَابًا قَرِیْبًا١ۖۚ۬ یَّوْمَ یَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ وَ یَقُوْلُ الْكٰفِرُ یٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ تُرٰبًا۠ ۴۰
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آ لگا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا
Lo! We warn you of a chastisement near at hand; the Day when a man will look on what his own hands have sent forth, and the unbelievers shall say: “Oh would that I were utter dust.”