وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ ۱
تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے
Woe to the stinters;
Surah 83 · 36 Ayahs · Arabic and Urdu
وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ ۱
تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے
Woe to the stinters;
الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ ۲
جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
those who, when they take from others by measure, take their full share;
وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ ۳
اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں
but who, when they measure or weigh for others, give less than their due.
اَلَا یَظُنُّ اُولٰٓئِكَ اَنَّهُمْ مَّبْعُوْثُوْنَۙ ۴
کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن،
Do they not realise that they will be raised to life
لِیَوْمٍ عَظِیْمٍۙ ۵
یہ اٹھا کر لائے جانے والے ہیں؟
on a Great Day,
یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ ۶
اُس دن جبکہ سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے
a Day when mankind will stand before the Lord of the Universe?
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ ۷
ہرگز نہیں، یقیناً بد کاروں کا نامہ اعمال قید خانے کے دفتر میں ہے
No indeed! Verily the deeds of the wicked are in the Record locked up in the prison-house!
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سِجِّیْنٌؕ ۸
اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ قید خانے کا دفتر کیا ہے؟
And how would you know what the Record of the prison-house is?
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌؕ ۹
ایک کتاب ہے لکھی ہوئی
It is a Book inscribed.
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَۙ ۱۰
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Woe, then, to those that give the lie,
الَّذِیْنَ یُكَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِؕ ۱۱
جو روز جزا کو جھٹلاتے ہیں
those that give the lie to the Day of Recompense.
وَ مَا یُكَذِّبُ بِهٖۤ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍۙ ۱۲
اور اُسے نہیں جھٹلاتا مگر ہر وہ شخص جو حد سے گزر جانے والا بد عمل ہے
Yet none gives the lie to it except the transgressor immersed in sin;
اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَؕ ۱۳
اُسے جب ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے وقتوں کی کہانیاں ہیں
who, when Our verses are recited to him, says: “Mere tales of olden times!”
كَلَّا بَلْ١ٚ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِهِمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ ۱۴
ہرگز نہیں، بلکہ دراصل اِن لوگوں کے دلوں پر اِن کے برے اعمال کا زنگ چڑھ گیا ہے
No indeed! The truth is that their hearts have become rusted on account of their evil deeds.
كَلَّاۤ اِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوْبُوْنَؕ ۱۵
ہرگز نہیں، بالیقین اُس روز یہ اپنے رب کی دید سے محروم رکھے جائیں گے
No indeed! On that Day they will be screened off from seeing their Lord,
ثُمَّ اِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِؕ ۱۶
پھر یہ جہنم میں جا پڑیں گے
and then they shall enter Hell,
ثُمَّ یُقَالُ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَؕ ۱۷
پھر اِن سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
whereafter they will be told: “This is what you used to give the lie to.”
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ ۱۸
ہرگز نہیں، بے شک نیک آدمیوں کا نامہ اعمال بلند پایہ لوگوں کے دفتر میں ہے
No indeed! Verily, the deeds of the virtuous shall be in the record of the exalted ones.
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا عِلِّیُّوْنَؕ ۱۹
اور تمہیں کیا خبر کہ کیا ہے وہ بلند پایہ لوگوں کا دفتر؟
And what do you know what the Record of the exalted ones is?
كِتٰبٌ مَّرْقُوْمٌۙ ۲۰
ایک لکھی ہوئی کتاب ہے
It is a Book inscribed,
یَّشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُوْنَۙ ۲۱
جس کی نگہداشت مقرب فرشتے کرتے ہیں
which the angels placed near Allah to safeguard.
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ ۲۲
بے شک نیک لوگ بڑے مزے میں ہوں گے
Verily the virtuous shall be in Bliss;
عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ ۲۳
اونچی مسندوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے
resting on couches, looking around.
تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ ۲۴
ان کے چہروں پر تم خوشحالی کی رونق محسوس کرو گے
You shall see upon their faces the glow of bliss.
یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ ۲۵
ان کو نفیس ترین سر بند شراب پلائی جائے گی جس پر مشک کی مہر لگی ہوگی
They will be served a drink of the finest sealed wine,
خِتٰمُهٗ مِسْكٌ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ ۲۶
جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
whose seal is musk – so let all aspirants aspire after that –
وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ ۲۷
اُس شراب میں تسنیم کی آمیزش ہوگی
a wine whose mixture is Tasnim,
عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ ۲۸
یہ ایک چشمہ ہے جس کے پانی کے ساتھ مقرب لوگ شراب پئیں گے
a fountain at which the chosen ones shall drink.
اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ٘ۖ ۲۹
مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے
Behold, the wicked were wont to laugh at the believers:
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ ۳۰
جب اُن کے پاس سے گزرتے تو آنکھیں مار مار کر اُن کی طرف اشارے کرتے تھے
when they passed by them they winked,
وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَكِهِیْنَ٘ۖ ۳۱
اپنے گھروں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے تھے
and when they went back to their families, they went back jesting,
وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَۙ ۳۲
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں
and when they saw the believers, they said: “Lo! These are the erring ones”;
وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَؕ ۳۳
حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے
(they said so although) they had not been appointed watchers over them.
فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَۙ ۳۴
آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں
But today the believers are laughing at the unbelievers;
عَلَى الْاَرَآئِكِ١ۙ یَنْظُرُوْنَؕ ۳۵
مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں
seated upon their couches, they are looking around.
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ۠ ۳۶
مل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے
Have the unbelievers been duly rewarded for their deeds?