اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ ۱
جب آسمان پھٹ جائے گا
When the sky is rent asunder
Surah 84 · 25 Ayahs · Arabic and Urdu
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ ۱
جب آسمان پھٹ جائے گا
When the sky is rent asunder
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ ۲
اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے)
and hearkens to the command of its Lord, doing what it should;
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ ۳
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
and when the earth is stretched out
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ ۴
اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی
and casts out what is within it and is emptied,
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ ۵
اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)
and hearkens to the command of its Lord, doing what it should.
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ ۶
اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے
O man, you are striving unto your Lord and you will meet Him.
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ ۷
پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا
Whoever is given the Record in his right hand
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ ۸
اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا
shall be called to an easy accounting,
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ ۹
اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا
and shall return to his people joyfully.
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ ۱۰
رہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا
But he who is given the Record behind his back,
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ ۱۱
تو وہ موت کو پکارے گا
shall cry for “perdition,”
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ ۱۲
اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا
and will enter the Blazing Fire.
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ ۱۳
وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا
He used to live joyfully among his people,
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ ۱۴
اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے
thinking he would never revert (to Us).
بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ ۱۵
پلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھا
But no; (how would he not revert)? His Lord was ever watching him.
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ ۱۶
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی
Nay; I swear by the twilight;
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ ۱۷
اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے
and by the night and what it enfolds,
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ ۱۸
اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے
and by the moon, when it reaches its fullness:
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ ۱۹
تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے
you shall proceed onwards from stage to stage.
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ ۲۰
پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے
So, what is the matter with them that they do not believe,
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩ ۲۱
اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟
and when the Qur'an is recited to them, they do not prostrate themselves?
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ ۲۲
بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں
Instead, the unbelievers reject it, calling it a lie.
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ ۲۳
حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے
Allah knows best what they are accumulating (in their Record).
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ ۲۴
لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو
So give them the good news of a painful chastisement,
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ ۲۵
البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
except for those who believe and do good deeds. Theirs shall be an unending reward.