اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ ۱
جب آسمان پھٹ جائے گا
When the heaven is split asunder,
Surah 82 · 19 Ayahs · Arabic and Urdu
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ ۱
جب آسمان پھٹ جائے گا
When the heaven is split asunder,
وَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ ۲
اور جب تارے بکھر جائیں گے
when the stars are scattered,
وَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ ۳
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے
when the seas are made to burst forth,
وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ ۴
اور جب قبریں کھول دی جائیں گی
and when graves are laid open,
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ ۵
اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا
everyone shall know all his deeds, both the earlier and the later.
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ ۶
اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا
O man! What has deceived you about your generous Lord
الَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ ۷
جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا
Who created you, shaped you, and made you well-proportioned,
فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ ۸
اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟
and set you in whatever form He pleased?
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ ۹
ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو
No indeed; (the fact is that) you deny the Reckoning, declaring it a lie;
وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ ۱۰
حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں
you do so the while there are watchers over you;
كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ ۱۱
ایسے معزز کاتب
noble scribes,
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ ۱۲
جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں
who know what you do.
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ ۱۳
یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے
Surely the virtuous shall be in Bliss,
وَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ ۱۴
اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے
and the wicked shall be in the Blazing Fire.
یَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ ۱۵
جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے
They shall enter it on the Day of Recompense
وَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ ۱۶
اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے
and then shall never come out of it.
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ ۱۷
اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟
What do you know what the Day of Recompense is?
ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ ۱۸
ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟
Again, what do you know what the Day of Recompense is?
یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ ۱۹
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا
It is the Day when no one shall have the power to do anything for another, and all command shall be Allah's.