اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ ۱
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا
Recite in the name of your Lord Who created,
Surah 96 · 19 Ayahs · Arabic and Urdu
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ ۱
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا
Recite in the name of your Lord Who created,
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ ۲
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی
created man from a clot of congealed blood.
اِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ ۳
پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
Recite: and your Lord is Most Generous,
الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ ۴
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا
Who taught by the pen,
عَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ ۵
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا
taught man what he did not know.
كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ ۶
ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے
Nay, surely man transgresses;
اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ ۷
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
for he believes himself to be self-sufficient.
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ ۸
پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے
Surely to your Lord is your return.
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ ۹
تم نے دیکھا اُس شخص کو
Did you see him who forbids
عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ ۱۰
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟
a servant (of Allah) when he prays?
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ ۱۱
تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو
Did you consider: what if he is on the Right Way,
اَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ ۱۲
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟
and enjoins piety?
اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ ۱۳
تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟
Did you consider: what if he gives the lie (to the Truth) and turns away (from it)?
اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ ۱۴
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟
Does he not know that Allah sees everything?
كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ ۱۵
ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے
No indeed; if he does not desist, We shall drag him by the forelock;
نَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ ۱۶
اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے
by the lying forelock steeped in sin.
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ ۱۷
وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو
So let him summon his helpmates;
سَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ ۱۸
ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے
We too shall summon the guards of Hell.
كَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩ ۱۹
ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو
No, not at all. Never obey him. But prostrate yourself and become nigh (to your Lord).