وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ ۱
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں
By (the horses) that charge snorting,
Surah 100 · 11 Ayahs · Arabic and Urdu
وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ ۱
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں
By (the horses) that charge snorting,
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ ۲
پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں
then raise sparks of fire (by their hoofs),
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ ۳
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں
then raid by the dawn,
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ ۴
پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں
and blaze a trail of dust,
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ ۵
پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں
and penetrate deep into a host.
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ ۶
حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
Verily man is most ungrateful to his Lord;
وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ ۷
اور وہ خود اِس پر گواہ ہے
and he himself is a witness to that,
وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ ۸
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے
and surely he loves riches with a passionate loving.
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ ۹
تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا
Is he not aware that when whatever lies (buried) in the graves is overthrown;
وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ ۱۰
اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟
and the secrets of the hearts are laid bare (and examined)?
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ ۱۱
یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا
Surely on that Day will their Lord be fully informed about them.