فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠ ۵
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا
and made them like straw eaten up (by cattle).
Parah 30 · Arabic and Urdu
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠ ۵
پھر اُن کا یہ حال کر دیا جیسے جانوروں کا کھایا ہوا بھوسا
and made them like straw eaten up (by cattle).
لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍۙ ۱
چونکہ قریش مانوس ہوئے
Since the Quraysh became accustomed,
اٖلٰفِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَآءِ وَ الصَّیْفِۚ ۲
(یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس
accustomed to the journey of winter and summer,
فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ هٰذَا الْبَیْتِۙ ۳
لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے رب کی عبادت کریں
therefore, let them worship the Lord of this House;
الَّذِیْۤ اَطْعَمَهُمْ مِّنْ جُوْعٍ١ۙ۬ وَّ اٰمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ۠ ۴
جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا
Who fed them against hunger, and secured them against fear.
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِؕ ۱
تم نے دیکھا اُس شخص کو جو آخرت کی جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟
Did you see him who gives the lie to the Reward and Punishment of the Hereafter?
فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ ۲
وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
Such is the one who repulses the orphans away,
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ ۳
اور مسکین کو کھانا دینے پر نہیں اکساتا
and urges not the feeding of the needy.
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ ۴
پھر تباہی ہے اُن نماز پڑھنے والوں کے لیے
Woe, then, to those who pray,
الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ ۵
جو اپنی نماز سے غفلت برتتے ہیں
but are heedless in their Prayers,
الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ ۶
جو ریا کاری کرتے ہیں
those who do good (in order) to be seen,
وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ ۷
اور معمولی ضرورت کی چیزیں (لوگوں کو) دینے سے گریز کرتے ہیں
and deny people the articles of common necessity.
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ ۱
(اے نبیؐ) ہم نے تمہیں کوثر عطا کر دیا
(O Prophet), We have surely bestowed upon you good in abundance.
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ ۲
پس تم اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو
So offer Prayer and sacrifice to your Lord alone.
اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠ ۳
تمہارا دشمن ہی جڑ کٹا ہے
Verily your enemy alone has been cut off from the roots.
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ ۱
کہہ دو کہ اے کافرو
Say: “O unbelievers!”
لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَۙ ۲
میں اُن کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے ہو
I do not worship those that you worship
وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُۚ ۳
اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں
neither do you worship Him Whom I worship;
وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْۙ ۴
اور نہ میں اُن کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم نے کی ہے
nor will I worship those whom you have worshipped;
وَ لَاۤ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَاۤ اَعْبُدُؕ ۵
اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں
nor are you going to worship Him Whom I worship.
لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ۠ ۶
تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین
To you is your religion, and to me, my religion.
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ ۱
جب اللہ کی مدد آ جائے اور فتح نصیب ہو جائے
When the help comes from Allah, and victory (is granted),
وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ ۲
اور (اے نبیؐ) تم دیکھ لو کہ لوگ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں
and you see people entering Allah's religion in multitudes,
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ ۳
تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کرو، اور اُس سے مغفرت کی دعا مانگو، بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے
then extol the praise of your Lord and pray to Him for forgiveness. For He indeed is ever disposed to accept repentance.
تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیْ لَهَبٍ وَّ تَبَّؕ ۱
ٹوٹ گئے ابولہب کے ہاتھ اور نامراد ہو گیا وہ
Destroyed were the hands of Abu Lahab, and he lay utterly doomed.
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَؕ ۲
اُس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اُس کے کسی کام نہ آیا
His wealth did not avail him, nor his acquisitions.
سَیَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍۚۖ ۳
ضرور وہ شعلہ زن آگ میں ڈالا جائے گا
Surely, he will be cast into a Flaming Fire
وَّ امْرَاَتُهٗ١ؕ حَمَّالَةَ الْحَطَبِۚ ۴
اور (اُس کے ساتھ) اُس کی جورو بھی، لگائی بجھائی کرنے والی
along with his wife, that carrier of slanderous tales;
فِیْ جِیْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ۠ ۵
اُس کی گردن میں مونجھ کی رسی ہوگی
upon her neck shall be a rope of palm-fibre.
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ ۱
کہو، وہ اللہ ہے، یکتا
Say: “He is Allah, the One and Unique;
اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ ۲
اللہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں
Allah, Who is in need of none and of Whom all are in need;
لَمْ یَلِدْ١ۙ۬ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ ۳
نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد
He neither begot any nor was He begotten,
وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠ ۴
اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے
and none is comparable to Him.”
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ ۱
کہو، میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے رب کی
Say: “I seek refuge with the Lord of the rising day;
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ ۲
ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے
from the evil of all that He created;
وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ ۳
اور رات کی تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھا جائے
from the evil of night's darkness when it spreads around;
وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ ۴
اور گرہوں میں پھونکنے والوں (یا والیوں) کے شر سے
from the evil of the women who blow on knots;
وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠ ۵
اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے
and from the evil of the envier when he envies.”
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ ۱
کہو، میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب
Say: “I seek refuge with the Lord of mankind;
مَلِكِ النَّاسِۙ ۲
انسانوں کے بادشاہ
the King of mankind,