وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ ۲۷
جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں
and fear the chastisement of their Lord –
Parah 29 · Arabic and Urdu
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ ۲۷
جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں
and fear the chastisement of their Lord –
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ ۲۸
کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو
surely the chastisement of their Lord is a thing none can feel secure from –
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ ۲۹
جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
and those who guard their private parts,
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ ۳۰
بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں
except in regard to their spouses and those whom their right hands possess, for in regard to them they are not reproachable,
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ ۳۱
البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں
but any who seeks to go beyond that, it is indeed they who are the transgressors,
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ۪ۙ ۳۲
جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں
and those who fulfil their trusts and their covenants,
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآئِمُوْنَ۪ۙ ۳۳
جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں
and those who are upright in their testimonies;
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَؕ ۳۴
اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں
and who take due care of their Prayer:
اُولٰٓئِكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَ٢ؕ۠ ۳۵
یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے
all these shall live honourably in the Gardens.
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ ۳۶
پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے،
But what is the matter with the unbelievers who are hurrying towards you
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ ۳۷
گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟
in crowds, both on the right and on the left?
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ ۳۸
کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟
Does everyone of them wish to enter the Garden of Bliss?
كَلَّا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ ۳۹
ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں
By no means! They know that which We have created them from.
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ ۴۰
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں
I swear by the Lord of the easts and the wests that We have the power
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْ١ۙ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ ۴۱
کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے
to replace them by others who would be better than they; and We shall certainly not be overpowered.
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ ۴۲
لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے
So leave them to engage in vain talk and to amuse themselves until they come face to face with the Day which they are promised,
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ ۴۳
جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں
the Day on which they will hastily come forth from their graves, as though they were hurrying on to the altars of their deities.
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ١ؕ ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ ۴۴
اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے
Their eyes will be downcast and disgrace will overwhelm them. Such is the Day that they were promised.
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۱
ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ) کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبردار کر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے
We sent Noah to his people (and directed him): “Warn your people before a grievous chastisement comes upon them.”
قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ ۲
ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں
Noah said: “My people, I have certainly been sent as a clear warner to you,
اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اتَّقُوْهُ وَ اَطِیْعُوْنِۙ ۳
(تم کو آگاہ کرتا ہوں) کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
that you serve Allah and fear Him, and follow me;
یَغْفِرْ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَ یُؤَخِّرْكُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ اِذَا جَآءَ لَا یُؤَخَّرُ١ۘ لَوْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ۴
اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا اور تمہیں ایک وقت مقرر تک باقی رکھے گا حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آ جاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا کاش تمہیں اِس کا علم ہو"
He will forgive your sins and will grant you respite until an appointed term. Indeed when Allah's appointed term comes, it cannot be deferred; if you only knew!”
قَالَ رَبِّ اِنِّیْ دَعَوْتُ قَوْمِیْ لَیْلًا وَّ نَهَارًاۙ ۵
اُس نے عرض کیا "اے میرے رب، میں نے اپنی قوم کے لوگوں کو شب و روز پکارا
He said: “My Lord, I called my people by night and by day,
فَلَمْ یَزِدْهُمْ دُعَآءِیْۤ اِلَّا فِرَارًا ۶
مگر میری پکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا
but the more I called, the farther they fled.
وَ اِنِّیْ كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوْۤا اَصَابِعَهُمْ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَ اسْتَغْشَوْا ثِیَابَهُمْ وَ اَصَرُّوْا وَ اسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًاۚ ۷
اور جب بھی میں نے اُن کو بلایا تاکہ تو اُنہیں معاف کر دے، انہوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لیے اور اپنی روش پر اڑ گئے اور بڑا تکبر کیا
And every time I called them so that You might forgive them, they thrust their fingers into their ears and wrapped up their faces with their garments and obstinately clung to their attitude, and waxed very proud.
ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًاۙ ۸
پھر میں نے ان کو ہانکے پکارے دعوت دی
Then I summoned them openly,
ثُمَّ اِنِّیْۤ اَعْلَنْتُ لَهُمْ وَ اَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًاۙ ۹
پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا
and preached to them in public, and also addressed them in secret.
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ ۱۰
میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے
I said to them: “Ask forgiveness from your Lord; surely He is Most Forgiving.
یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ ۱۱
وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا
He will shower upon you torrents from heaven,
وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ ۱۲
تمہیں مال اور اولاد سے نوازے گا، تمہارے لیے باغ پیدا کرے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کر دے گا
and will provide you with wealth and children, and will bestow upon you gardens and rivers.
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًاۚ ۱۳
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ اللہ کے لیے تم کسی وقار کی توقع نہیں رکھتے؟
What is amiss with you that you do not look forward to the majesty of Allah
وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا ۱۴
حالانکہ اُس نے طرح طرح سے تمہیں بنایا ہے
when He has created you in stages?
اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًاۙ ۱۵
کیا دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان تہ بر تہ بنائے
Do you not see how Allah has created seven heavens, one upon the other,
وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا ۱۶
اور اُن میں چاند کو نور اور سورج کو چراغ بنایا؟
and has placed the moon in them as a light, and the sun as a radiant lamp?
وَ اللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًاۙ ۱۷
اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا
And Allah has caused you to grow out of the earth so wondrously,
ثُمَّ یُعِیْدُكُمْ فِیْهَا وَ یُخْرِجُكُمْ اِخْرَاجًا ۱۸
پھر وہ تمہیں اِسی زمین میں واپس لے جائے گا اور اِس سے یکایک تم کو نکال کھڑا کرے گا
and He will later cause you to return to it and will then again bring you out of it.
وَ اللّٰهُ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ بِسَاطًاۙ ۱۹
اور اللہ نے زمین کو تمہارے لیے فرش کی طرح بچھا دیا
Allah has made the earth a wide expanse for you
لِّتَسْلُكُوْا مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا۠ ۲۰
تاکہ تم اس کے اندر کھلے راستوں میں چلو"
so that you may tread its spacious paths.”
قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ اِنَّهُمْ عَصَوْنِیْ وَ اتَّبَعُوْا مَنْ لَّمْ یَزِدْهُ مَالُهٗ وَ وَلَدُهٗۤ اِلَّا خَسَارًاۚ ۲۱
نوحؑ نے کہا، "میرے رب، اُنہوں نے میری بات رد کر دی اور اُن (رئیسوں) کی پیروی کی جو مال اور اولاد پا کر اور زیادہ نامراد ہو گئے ہیں
Noah said: “My Lord, they did not pay heed to what I said, and followed those (nobles) whose possession of wealth and children has led them to an even greater loss.
وَ مَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًاۚ ۲۲
اِن لوگوں نے بڑا بھاری مکر کا جال پھیلا رکھا ہے
They contrived a plot of great magnitude.