وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ ۳۹
اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
and by what you do not see,
Parah 29 · Arabic and Urdu
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ ۳۹
اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
and by what you do not see,
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ ۴۰
یہ ایک رسول کریم کا قول ہے
that this is the speech of an honourable Messenger,
وَّ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَۙ ۴۱
کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو
not the speech of a poet. Little do you believe!
وَ لَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَؕ ۴۲
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
Nor is this the speech of a soothsayer. Little do you reflect!
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۴۳
یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے
It has been revealed by the Lord of the Universe.
وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَیْنَا بَعْضَ الْاَقَاوِیْلِۙ ۴۴
اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی
And if he [i.e., the Prophets] had forged this Discourse and thereafter ascribed it to Us,
لَاَخَذْنَا مِنْهُ بِالْیَمِیْنِۙ ۴۵
تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے
We would surely have seized him by the right hand,
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِیْنَ٘ۖ ۴۶
اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
and then severed his life vein;
فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ عَنْهُ حٰجِزِیْنَ ۴۷
پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا
and not one of you would have been able to withhold Us from doing so.
وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ ۴۸
درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے
Surely it is a Good Counsel for the God-fearing.
وَ اِنَّا لَنَعْلَمُ اَنَّ مِنْكُمْ مُّكَذِّبِیْنَ ۴۹
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں
We certainly know that some among you will give the lie to it,
وَ اِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ ۵۰
ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے
and surely it will be a cause of regret for the unbelievers.
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ ۵۱
اور یہ بالکل یقینی حق ہے
Certainly it is a Truth of absolute certainty.
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ ۵۲
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
So glorify the name of your Lord Most Great.
سَاَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ ۱
مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے
A beseecher besought the visitation of chastisement,
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ ۲
کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں
(a chastisement meant) for the unbelievers, one which none can avert;
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِؕ ۳
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے
a chastisement from Allah, the Lord of the ascending steps,
تَعْرُجُ الْمَلٰٓئِكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ ۴
ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے
by which the angels and the Spirit ascend to Him in one Day the duration of which is fifty thousand years.
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا ۵
پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر
So, (O Prophet), persevere with gracious perseverance.
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ ۶
یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں
Verily they think that the chastisement is far off,
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاؕ ۷
اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں
while We think that it is near at hand.
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ ۸
(وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا
It shall befall on a Day whereon the sky will become like molten brass,
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ ۹
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے
and the mountains will become like dyed tufts of wool,
وَ لَا یَسْئَلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاۚۖ ۱۰
اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا
and no bosom friend will enquire about any of his bosom friends
یُّبَصَّرُوْنَهُمْ١ؕ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِئِذٍۭ بِبَنِیْهِۙ ۱۱
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو
although they shall be within sight of one another. The guilty one would fain ransom himself from the torment of that Day by offering his children,
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ ۱۲
اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو
and his spouse and his brother,
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُئْوِیْهِۙ ۱۳
اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا
and his kinsfolk who had stood by him,
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا١ۙ ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ ۱۴
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے
and all persons of the earth, if only he could thus save himself.
كَلَّا١ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ ۱۵
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی
By no means! It will be the fierce flame
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىۚۖ ۱۶
جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی
that will strip off the scalp.
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ ۱۷
پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری
It shall insistently summon him who turned his back and retreated,
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى ۱۸
اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا
and amassed wealth and covetously hoarded it.
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ ۱۹
انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے
Verily man is impatient by nature:
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ ۲۰
جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
bewailing when evil befalls him,
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ ۲۱
اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے
and tight-fisted when good fortune visits him,
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ ۲۲
مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں
except those that pray,
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآئِمُوْنَ۪ۙ ۲۳
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں
and are constant in their Prayer;
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌ۪ۙ ۲۴
جن کے مالوں میں،
and those in whose wealth there is a known right
لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ۪ۙ ۲۵
سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے
for those that ask and those that are dispossessed,
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ۪ۙ ۲۶
جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں
those who firmly believe in the Day of Recompense,