وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ ۹۹
ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا
Abraham said: “I am going to my Lord; He will guide me.
Parah 23 · Arabic and Urdu
وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ ۹۹
ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا
Abraham said: “I am going to my Lord; He will guide me.
رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ۱۰۰
اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو"
Lord, grant me a righteous son.”
فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ ۱۰۱
(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی
(In response to this prayer) We gave him the good news of a prudent boy;
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ ۱۰۲
وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے"
and when he was old enough to go about and work with him, (one day) Abraham said to him: “My son, I see in my dream that I am slaughtering you. So consider (and tell me) what you think.” He said: “Do as you are bidden. You will find me, if Allah so wills, among the steadfast.”
فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ ۱۰۳
آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا
When both surrendered (to Allah's command) and Abraham flung the son down on his forehead,
وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ ۱۰۴
اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ
We cried out: “O Abraham,
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۱۰۵
تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
you have indeed fulfilled your dream. Thus do We reward the good-doers.”
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ ۱۰۶
یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی"
This was indeed a plain trial.
وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ ۱۰۷
اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا
And We ransomed him with a mighty sacrifice,
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ ۱۰۸
اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی
and We preserved for him a good name among posterity.
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ ۱۰۹
سلام ہے ابراہیمؑ پر
Peace be upon Abraham.
كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۱۱۰
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
Thus do We reward the good-doers.
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۱۱۱
یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
Surely he was one of Our believing servants.
وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ ۱۱۲
اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے
And We gave him the good news of Isaac, a Prophet and among the righteous ones.
وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ ۱۱۳
اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے
And We blessed him and Isaac. Among the offspring of the two some did good and some plainly wronged themselves.
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ ۱۱۴
اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا
Verily We bestowed Our favours on Moses and Aaron
وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ ۱۱۵
اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی
and We delivered both of them and their people from the great calamity.
وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ ۱۱۶
اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے
We succoured them, and they gained the upper hand (against their enemies).
وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ ۱۱۷
ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی
We granted them a Clear Book,
وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ ۱۱۸
انہیں راہ راست دکھائی
and showed them the Straight Way,
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ ۱۱۹
اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا
and preserved for them a good name among posterity.
سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ ۱۲۰
سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر
Peace be upon Moses and Aaron.
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۱۲۱
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
Thus do We reward the good-doers.
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۱۲۲
در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
Surely both of them were among Our believing servants.
وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۱۲۳
اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا
Surely, Elias too was among the Messengers.
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ ۱۲۴
یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟
(Call to mind) when he said to his people: “Will you not fear Allah?
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ ۱۲۵
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو
Do you call upon Baal and forsake the Best of the Creators?
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ ۱۲۶
اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"
Allah is your Lord and the Lord of your ancestors of yore.”
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ ۱۲۷
مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں
But they denounced him as a liar, so they will surely be arraigned (for punishment),
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۱۲۸
بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا
except Allah's chosen servants.
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ ۱۲۹
اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا
We preserved a good name for him among posterity.
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ ۱۳۰
سلام ہے الیاسؑ پر
Peace be upon Elias.
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۱۳۱
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
Thus do We reward the good-doers.
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۱۳۲
واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
He was one of Our believing servants.
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۱۳۳
اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں
And Lot too was one of the Messengers.
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ ۱۳۴
یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی
(Call to mind) when We delivered him and all his kinsfolk,
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ ۱۳۵
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
except for an old woman who was among those that stayed behind.
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ ۱۳۶
پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا
Then We utterly destroyed the rest of them.
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ ۱۳۷
آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو
You pass by their desolate habitations in the morning
وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ ۱۳۸
کیا تم کو عقل نہیں آتی؟
and at night. Do you still not understand?