وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۱۳۹
اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا
And Jonah too was one of the Messengers.
Parah 23 · Arabic and Urdu
وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۱۳۹
اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا
And Jonah too was one of the Messengers.
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ ۱۴۰
یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا
Call to mind when he fled to the laden ship,
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ ۱۴۱
پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی
cast lots, and was among the losers.
فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ ۱۴۲
آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا
Then a fish swallowed him, and he was blameworthy.
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ ۱۴۳
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو
Had he not been one of those who glorify Allah,
لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ ۱۴۴
روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا
he would certainly have remained in its belly till the Day of Resurrection.
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ ۱۴۵
آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا
But We threw him on a wide bare tract of land while he was ill;
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ ۱۴۶
اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا
and caused a gourd tree to grow over him,
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ ۱۴۷
اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا
and We sent him forth to a nation of a hundred thousand or more,
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ ۱۴۸
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا
and they believed. So We let them enjoy life for a while.
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ ۱۴۹
پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!
So ask their opinion: “(Are you convinced) that your Lord should have daughters and you should have sons?
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ ۱۵۰
کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟
Did We create the angels as females the while they witnessed?”
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ ۱۵۱
خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں
Behold, it is one of their fabrications that they say:
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ۱۵۲
کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں
“Allah has begotten.” They are liars!
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ ۱۵۳
کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟
Did He choose daughters rather than sons?
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ ۱۵۴
تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو
What is the matter with you that you make such strange judgements?
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ ۱۵۵
کیا تمہیں ہوش نہیں آتا
Will you then not take heed?
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ ۱۵۶
یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے
Do you have any clear authority for such claims?
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۱۵۷
تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو
Bring your Book, if you are truthful.
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ ۱۵۸
اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں
They have established a kinship between Allah and the angels; and the angels know well that these people will be arraigned (as culprits).
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ ۱۵۹
(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے
(They say): “Exalted be Allah above what they attribute to Him,
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۱۶۰
جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں
all of them except the chosen servants of Allah.
فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ ۱۶۱
پس تم اور تمہارے یہ معبود
So you and your deities
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ ۱۶۲
اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے
shall not be able to tempt anyone away from Allah
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ ۱۶۳
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو
except him who shall roast in the Blazing Fire.
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ ۱۶۴
اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
As for us, there is none but has an appointed station.
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ ۱۶۵
اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں
Verily we range ourselves in rows (as humble servants)
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ ۱۶۶
اور تسبیح کرنے والے ہیں"
and we are of those who glorify Allah.”
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ ۱۶۷
یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے
They used to say before:
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ ۱۶۸
کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا
“If only we had the Reminder which had been granted to the people of yore
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۱۶۹
تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے
we would surely have been Allah's chosen servants.”
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ ۱۷۰
مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا
But when it came to them, they rejected it. They shall soon come to know (the end of such an attitude).
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۱۷۱
اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں
We have already given Our promise to Our Messengers
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ ۱۷۲
کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی
that they shall certainly be succoured,
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ ۱۷۳
اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا
and that Our hosts shall triumph.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ ۱۷۴
پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو
So, (O Prophet), leave them alone for a while,
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ۱۷۵
اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے
and see, and soon they too shall see.
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ ۱۷۶
کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
Do they seek to hasten Our chastisement?
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ ۱۷۷
جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے
When that chastisement will descend upon their courtyard, evil shall that Day be for those who had been warned.
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ ۱۷۸
بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو
Leave them alone for a while,