Tarjuma QuranTarjumaQuran.comRead • Understand • Listen
TARJUMA QURAN

Quran Parah 22 with Urdu Translation — Page 4

Parah 22 · Arabic and Urdu

Showing 121–160 of 163 Ayahs
35:24FaatirParah 22

اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ؕ وَ اِنْ مِّنْ اُمَّةٍ اِلَّا خَلَا فِیْهَا نَذِیْرٌ ۝۲۴

ARABIC

ہم نے تم کو حق کے ساتھ بھیجا ہے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو

URDU · MAUDUDI

We have sent you with the Truth to proclaim good news and to warn. Never has there been a nation but a warner came to it.

ENGLISH · MAUDUDI
35:25FaatirParah 22

وَ اِنْ یُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۚ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالزُّبُرِ وَ بِالْكِتٰبِ الْمُنِیْرِ ۝۲۵

ARABIC

اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں اُن کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے

URDU · MAUDUDI

If they give the lie to you now, those that went before them also gave the lie to their Messengers when they came to them with Clear Proofs, with Scriptures, and with the Illuminating Book.

ENGLISH · MAUDUDI
35:26FaatirParah 22

ثُمَّ اَخَذْتُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ ۝۲۶

ARABIC

پھر جن لوگوں نے نہ مانا اُن کو میں نے پکڑ لیا اور دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی

URDU · MAUDUDI

Then I seized those who denied the Truth, and how terrible was My punishment!

ENGLISH · MAUDUDI
35:27FaatirParah 22

اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً١ۚ فَاَخْرَجْنَا بِهٖ ثَمَرٰتٍ مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهَا١ؕ وَ مِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌۢ بِیْضٌ وَّ حُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهَا وَ غَرَابِیْبُ سُوْدٌ ۝۲۷

ARABIC

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں پہاڑوں میں بھی سفید، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں

URDU · MAUDUDI

Do you not see that Allah sent down water from the sky with which We brought forth fruits of diverse hues? In the mountains there are white and red, of diverse hues, and pitchy black;

ENGLISH · MAUDUDI
35:28FaatirParah 22

وَ مِنَ النَّاسِ وَ الدَّوَآبِّ وَ الْاَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ كَذٰلِكَ١ؕ اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ غَفُوْرٌ ۝۲۸

ARABIC

اور اسی طرح انسانوں اور جانوروں اور مویشیوں کے رنگ بھی مختلف ہیں حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے بندوں میں سے صرف علم رکھنے والے لوگ ہی اُس سے ڈرتے ہیں بے شک اللہ زبردست اور درگزر فرمانے والا ہے

URDU · MAUDUDI

and human beings too, and beasts, and cattle -- diverse are their hues. From among His servants, it is only those who know that fear Allah. Verily Allah is Most Mighty, Most Forgiving.

ENGLISH · MAUDUDI
35:29FaatirParah 22

اِنَّ الَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ كِتٰبَ اللّٰهِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَةً یَّرْجُوْنَ تِجَارَةً لَّنْ تَبُوْرَۙ ۝۲۹

ARABIC

جو لوگ کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں، اور جو کچھ ہم نے اُنہیں رزق دیا ہے اس میں سے کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں، یقیناً وہ ایک ایسی تجارت کے متوقع ہیں جس میں ہرگز خسارہ نہ ہوگا

URDU · MAUDUDI

Surely those who recite the Book of Allah and establish Prayer and spend, privately and publicly, out of what We have provided them, look forward to a trade that shall suffer no loss;

ENGLISH · MAUDUDI
35:30FaatirParah 22

لِیُوَفِّیَهُمْ اُجُوْرَهُمْ وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ اِنَّهٗ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ ۝۳۰

ARABIC

(اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اِس لیے کھپایا ہے) تاکہ اللہ اُن کے اجر پورے کے پورے اُن کو دے اور مزید اپنے فضل سے ان کو عطا فرمائے بے شک اللہ بخشنے والا اور قدردان ہے

URDU · MAUDUDI

(a trade in which they have invested their all) so that Allah may pay them their wages in full and may add to them out of His Bounty. He is Most Forgiving, Most Appreciative.

ENGLISH · MAUDUDI
35:31FaatirParah 22

وَ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ مِنَ الْكِتٰبِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْهِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ ۝۳۱

ARABIC

(اے نبیؐ) جو کتاب ہم نے تمہاری طرف وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے، تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے اُن کتابوں کی جو اِس سے پہلے آئی تھیں بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے

URDU · MAUDUDI

(O Prophet), the Book We have revealed to you is the Truth, confirming the Books that came before it. Verily Allah is well aware of His servants and sees everything.

ENGLISH · MAUDUDI
35:32FaatirParah 22

ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْكِتٰبَ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا مِنْ عِبَادِنَا١ۚ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ١ۚ وَ مِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ١ۚ وَ مِنْهُمْ سَابِقٌۢ بِالْخَیْرٰتِ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِیْرُؕ ۝۳۲

ARABIC

پھر ہم نے اس کتاب کا وارث بنا دیا اُن لوگوں کو جنہیں ہم نے (اِس وراثت کے لیے) اپنے بندوں میں سے چن لیا اب کوئی تو ان میں سے اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے، اور کوئی بیچ کی راس ہے، اور کوئی اللہ کے اذن سے نیکیوں میں سبقت کرنے والا ہے، یہی بہت بڑا فضل ہے

URDU · MAUDUDI

Then We bequeathed the Book to those of Our servants that We chose. Now, some of them wrong themselves and some follow the medium course; and some, by Allah's leave, vie with each other in acts of goodness. That is the great bounty.

ENGLISH · MAUDUDI
35:33FaatirParah 22

جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا١ۚ وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ ۝۳۳

ARABIC

ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن میں یہ لوگ داخل ہوں گے وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا، وہاں ان کا لباس ریشم ہوگا

URDU · MAUDUDI

They shall enter the everlasting Gardens, shall be adorned with bracelets of gold and with pearls, and their apparel therein shall be silk.

ENGLISH · MAUDUDI
35:34FaatirParah 22

وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ١ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَغَفُوْرٌ شَكُوْرُۙ ۝۳۴

ARABIC

اور وہ کہیں گے کہ شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہم سے غم دور کر دیا، یقیناً ہمارا رب معاف کرنے والا اور قدر فرمانے والا ہے

URDU · MAUDUDI

They will say: “All praise be to Allah Who has taken away all sorrow from us. Surely our Lord is Most Forgiving, Most Appreciative;

ENGLISH · MAUDUDI
35:35FaatirParah 22

اِ۟لَّذِیْۤ اَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهٖ١ۚ لَا یَمَسُّنَا فِیْهَا نَصَبٌ وَّ لَا یَمَسُّنَا فِیْهَا لُغُوْبٌ ۝۳۵

ARABIC

جس نے ہمیں اپنے فضل سے ابدی قیام کی جگہ ٹھیرا دیا، اب یہاں نہ ہمیں کوئی مشقت پیش آتی ہے اور نہ تکان لاحق ہوتی ہے

URDU · MAUDUDI

(the Lord) Who, out of His Bounty, has made us dwell in an abode wherein no toil, nor fatigue affects us.

ENGLISH · MAUDUDI
35:36FaatirParah 22

وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ نَارُ جَهَنَّمَ١ۚ لَا یُقْضٰى عَلَیْهِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَا یُخَفَّفُ عَنْهُمْ مِّنْ عَذَابِهَا١ؕ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ كُلَّ كَفُوْرٍۚ ۝۳۶

ARABIC

اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے اُن کے لیے جہنم کی آگ ہے نہ اُن کا قصہ پاک کر دیا جائے گا کہ مر جائیں اور نہ اُن کے لیے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی اِس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ہر اُس شخص کو جو کفر کرنے والا ہو

URDU · MAUDUDI

As for those who disbelieved, the Fire of Hell awaits them. There they shall not be finished off and die; nor will the torment (of Hell) be lightened for them. Thus do We requite every thankless being.

ENGLISH · MAUDUDI
35:37FaatirParah 22

وَ هُمْ یَصْطَرِخُوْنَ فِیْهَا١ۚ رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا غَیْرَ الَّذِیْ كُنَّا نَعْمَلُ١ؕ اَوَ لَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَّا یَتَذَكَّرُ فِیْهِ مَنْ تَذَكَّرَ وَ جَآءَكُمُ النَّذِیْرُ١ؕ فَذُوْقُوْا فَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ نَّصِیْرٍ۠ ۝۳۷

ARABIC

وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے کہ "اے ہمارے رب، ہمیں یہاں سے نکال لے تاکہ ہم نیک عمل کریں اُن اعمال سے مختلف جو پہلے کرتے رہے تھے" (انہیں جواب دیا جائے گا) "کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہ دی تھی جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو سبق لے سکتاتھا؟ اور تمہارے پاس متنبہ کرنے والا بھی آ چکا تھا اب مزا چکھو ظالموں کا یہاں کوئی مددگار نہیں ہے"

URDU · MAUDUDI

They will cry out in Hell and say: “Our Lord, let us out so that we may act righteously, different from what we did before.” (They will be told): “Did we not grant you an age long enough for anyone to take heed if he had wanted to take heed? Besides, there came a warner to you. So have a taste of the torment now. None may come to the help of the wrong-doers.”

ENGLISH · MAUDUDI
35:38FaatirParah 22

اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ۝۳۸

ARABIC

بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ چیز سے واقف ہے، وہ تو سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے

URDU · MAUDUDI

Surely Allah knows the Unseen in the heavens and the earth. He even knows the secrets hidden in people's breasts.

ENGLISH · MAUDUDI
35:39FaatirParah 22

هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓئِفَ فِی الْاَرْضِ١ؕ فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗ١ؕ وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ اِلَّا مَقْتًا١ۚ وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ اِلَّا خَسَارًا ۝۳۹

ARABIC

وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے اب جو کوئی کفر کرتا ہے اس کے کفر کا وبال اُسی پر ہے، اور کافروں کو اُن کا کفر اِس کے سوا کوئی ترقی نہیں دیتا کہ ان کے رب کا غضب اُن پر زیادہ سے زیادہ بھڑکتا چلا جاتا ہے کافروں کے لیے خسارے میں اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں

URDU · MAUDUDI

It is He Who made you vicegerents in the earth. So whoever disbelieves will bear the burden of his unbelief. The unbelievers' unbelief adds nothing but Allah's wrath against them. The unbelievers' unbelief adds nothing but their own loss.

ENGLISH · MAUDUDI
35:40FaatirParah 22

قُلْ اَرَءَیْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ اَمْ لَهُمْ شِرْكٌ فِی السَّمٰوٰتِ١ۚ اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا فَهُمْ عَلٰى بَیِّنَتٍ مِّنْهُ١ۚ بَلْ اِنْ یَّعِدُ الظّٰلِمُوْنَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا اِلَّا غُرُوْرًا ۝۴۰

ARABIC

(اے نبیؐ) ان سے کہو، "کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے اُن شریکوں کو جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو؟ مجھے بتاؤ، انہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں میں ان کی کیا شرکت ہے "؟ (اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو) کیا ہم نے انہیں کوئی تحریر لکھ کر دی ہے جس کی بنا پر یہ (اپنے اس شرک کے لیے) کوئی صاف سند رکھتے ہوں؟ نہیں، بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو محض فریب کے جھانسے دیے جا رہے ہیں

URDU · MAUDUDI

Say to them (O Prophet): “Have you ever seen those of your associates upon whom you call apart from Allah? Show me what have they created in the earth? Or do they have any partnership (with Allah) in the heavens? Or have We given them a Book so that they have a clear proof (for associating others with Allah in His Divinity)?” Nay, what these wrong-doers promise each other is nothing but delusion.

ENGLISH · MAUDUDI
35:41FaatirParah 22

اِنَّ اللّٰهَ یُمْسِكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا١ۚ۬ وَ لَئِنْ زَالَتَاۤ اِنْ اَمْسَكَهُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِهٖ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا ۝۴۱

ARABIC

حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی ہے جو آسمانوں اور زمین کو ٹل جانے سے روکے ہوئے ہے، اور اگر وہ ٹل جائیں تو اللہ کے بعد کوئی دوسرا انہیں تھامنے والا نہیں ہے بے شک اللہ بڑا حلیم اور درگزر فرمانے والا ہے

URDU · MAUDUDI

Surely Allah holds the heavens and the earth, lest they should be displaced there, for if they were displaced none would be able to hold them after Him. Surely He is Most Forbearing, Most Forgiving.

ENGLISH · MAUDUDI
35:42FaatirParah 22

وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَیْمَانِهِمْ لَئِنْ جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ لَّیَكُوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ١ۚ فَلَمَّا جَآءَهُمْ نَذِیْرٌ مَّا زَادَهُمْ اِلَّا نُفُوْرَاۙ ۝۴۲

ARABIC

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہا کرتے تھے کہ اگر کوئی خبردار کرنے والا ان کے ہاں آ گیا ہوتا تو یہ دنیا کی ہر دوسری قوم سے بڑھ کر راست رو ہوتے مگر جب خبردار کرنے والا ان کے پاس آگیا تو اس کی آمد نے اِن کے اندر حق سے فرار کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کیا

URDU · MAUDUDI

Swearing by Allah their strongest oaths they claimed that if a warner came to them they would be better-guided than any other people. But when a warner did come to them, his coming only increased their aversion (to the Truth).

ENGLISH · MAUDUDI
35:43FaatirParah 22

اِ۟سْتِكْبَارًا فِی الْاَرْضِ وَ مَكْرَ السَّیِّئِ١ؕ وَ لَا یَحِیْقُ الْمَكْرُ السَّیِّئُ اِلَّا بِاَهْلِهٖ١ؕ فَهَلْ یَنْظُرُوْنَ اِلَّا سُنَّتَ الْاَوَّلِیْنَ١ۚ فَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا١ۚ۬ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَحْوِیْلًا ۝۴۳

ARABIC

یہ زمین میں اور زیادہ استکبار کرنے لگے اور بری بری چالیں چلنے لگے، حالانکہ بُری چالیں اپنے چلنے والوں ہی کو لے بیٹھتی ہیں اب کیا یہ لوگ اِس کا انتظار کر رہے ہیں کہ پچھلی قوموں کے ساتھ اللہ کا جو طریقہ رہا ہے وہی اِن کے ساتھ بھی برتا جائے؟ یہی بات ہے تو تم اللہ کے طریقے میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے اور تم کبھی نہ دیکھو گے کہ اللہ کی سنت کو اس کے مقرر راستے سے کوئی طاقت پھیر سکتی ہے

URDU · MAUDUDI

They began to wax even more proud on earth and contrived evil designs although the contriving of evil designs only overtakes their authors. Are they waiting, then, for anything except what happened to the nations before them? You shall not find any change in the Way of Allah; and you shall not find anything that can ever alter the Way of Allah.

ENGLISH · MAUDUDI
35:44FaatirParah 22

اَوَ لَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ كَانُوْۤا اَشَدَّ مِنْهُمْ قُوَّةً١ؕ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعْجِزَهٗ مِنْ شَیْءٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا ۝۴۴

ARABIC

کیا یہ لوگ زمین میں کبھی چلے پھرے نہیں ہیں کہ انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا جو اِن سے پہلے گزر چکے ہیں اور ان سے بہت زیادہ طاقت ور تھے؟ اللہ کو کوئی چیز عاجز کرنے والی نہیں ہے، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں وہ سب کچھ جانتا ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

URDU · MAUDUDI

Have they not journeyed in the earth to behold the end of those who went before them though they were stronger than them in might? Nothing in the heavens nor on earth can frustrate Him in the least. He is All-Knowing, All-Powerful.

ENGLISH · MAUDUDI
35:45FaatirParah 22

وَ لَوْ یُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوْا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهْرِهَا مِنْ دَآبَّةٍ وَّ لٰكِنْ یُّؤَخِّرُهُمْ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِیْرًا۠ ۝۴۵

ARABIC

اگر کہیں وہ لوگوں کو اُن کے کیے کرتوتوں پر پکڑتا تو زمین پر کسی متنفس کو جیتا نہ چھوڑتا مگر وہ انہیں ایک مقرر وقت تک کے لیے مہلت دے رہا ہے پھر جب ان کا وقت آن پورا ہوگا تو اللہ اپنے بندوں کو دیکھ لے گا

URDU · MAUDUDI

If Allah were to take people to task for their deeds, He would not leave any living creature on earth, but He grants them respite to an appointed time. When their appointed time comes to an end, surely Allah fully observes His servants.

ENGLISH · MAUDUDI
36:1YaseenParah 22

یٰسٓۚ ۝۱

ARABIC

یٰس

URDU · MAUDUDI

Ya'. Sin.

ENGLISH · MAUDUDI
36:2YaseenParah 22

وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ ۝۲

ARABIC

قسم ہے قرآن حکیم کی

URDU · MAUDUDI

By the Wise Qur'an,

ENGLISH · MAUDUDI
36:3YaseenParah 22

اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ ۝۳

ARABIC

کہ تم یقیناً رسولوں میں سے ہو

URDU · MAUDUDI

you are truly among the Messengers,

ENGLISH · MAUDUDI
36:4YaseenParah 22

عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍؕ ۝۴

ARABIC

سیدھے راستے پر ہو

URDU · MAUDUDI

on a Straight Way,

ENGLISH · MAUDUDI
36:5YaseenParah 22

تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ ۝۵

ARABIC

(اور یہ قرآن) غالب اور رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے

URDU · MAUDUDI

(and this Qur'an) is a revelation from the Most Mighty, the Most Compassionate

ENGLISH · MAUDUDI
36:6YaseenParah 22

لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّاۤ اُنْذِرَ اٰبَآؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ ۝۶

ARABIC

تاکہ تم خبردار کرو ایک ایسی قوم کو جس کے باپ دادا خبردار نہ کیے گئے تھے اور اس وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

URDU · MAUDUDI

so that you may warn a people whose ancestors were not warned before wherefore they are heedless.

ENGLISH · MAUDUDI
36:7YaseenParah 22

لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ ۝۷

ARABIC

اِن میں سے اکثر لوگ فیصلہ عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں، اسی لیے وہ ایمان نہیں لاتے

URDU · MAUDUDI

Surely most of them merit the decree of chastisement; so they do not believe.

ENGLISH · MAUDUDI
36:8YaseenParah 22

اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ ۝۸

ARABIC

ہم نے اُن کی گردنوں میں طوق ڈال دیے ہیں جن سے وہ ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں، اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیں

URDU · MAUDUDI

We have put fetters around their necks which reach up to their chins so that they are standing with their heads upright,

ENGLISH · MAUDUDI
36:9YaseenParah 22

وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ ۝۹

ARABIC

ہم نے ایک دیوار اُن کے آگے کھڑی کر دی ہے اور ایک دیوار اُن کے پیچھے ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے، انہیں اب کچھ نہیں سوجھتا

URDU · MAUDUDI

and We have put a barrier before them and a barrier behind them, and have covered them up, so they are unable to see.

ENGLISH · MAUDUDI
36:10YaseenParah 22

وَ سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ ۝۱۰

ARABIC

ان کے لیے یکساں ہے، تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو، یہ نہ مانیں گے

URDU · MAUDUDI

It is all the same for them whether you warn them or do not warn them for they shall not believe.

ENGLISH · MAUDUDI
36:11YaseenParah 22

اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ١ۚ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّ اَجْرٍ كَرِیْمٍ ۝۱۱

ARABIC

تم تو اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہی جو نصیحت کی پیروی کرے اور بے دیکھے خدائے رحمان سے ڈرے اُسے مغفرت اور اجر کریم کی بشارت دے دو

URDU · MAUDUDI

You can warn only him who follows the Admonition and fears the Merciful Lord without seeing Him. Give such a one good tidings of forgiveness and a generous reward.

ENGLISH · MAUDUDI
36:12YaseenParah 22

اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠ ۝۱۲

ARABIC

ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں جو کچھ افعال انہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے

URDU · MAUDUDI

We shall surely raise the dead to life and We record what they did and the traces of their deeds that they have left behind. We have encompassed that in a Clear Book.

ENGLISH · MAUDUDI
36:13YaseenParah 22

وَ اضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا اَصْحٰبَ الْقَرْیَةِ١ۘ اِذْ جَآءَهَا الْمُرْسَلُوْنَۚ ۝۱۳

ARABIC

اِنہیں مثال کے طور پر اُس بستی والوں کا قصہ سناؤ جبکہ اُس میں رسول آئے تھے

URDU · MAUDUDI

Recite to them, as a case in point, the story of the people of the town when the Messengers came to them.

ENGLISH · MAUDUDI
36:14YaseenParah 22

اِذْ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمُ اثْنَیْنِ فَكَذَّبُوْهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوْۤا اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ مُّرْسَلُوْنَ ۝۱۴

ARABIC

ہم نے ان کی طرف دو رسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے تیسرا مدد کے لیے بھیجا اور ان سب نے کہا "ہم تمہاری طرف رسول کی حیثیت سے بھیجے گئے ہیں"

URDU · MAUDUDI

We sent to them two Messengers and they rejected both of them as liars. Then We strengthened them with a third (Messenger).

ENGLISH · MAUDUDI
36:15YaseenParah 22

قَالُوْا مَاۤ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۙ وَ مَاۤ اَنْزَلَ الرَّحْمٰنُ مِنْ شَیْءٍ١ۙ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا تَكْذِبُوْنَ ۝۱۵

ARABIC

بستی والوں نے کہا "تم کچھ نہیں ہو مگر ہم جیسے چند انسان، اور خدائے رحمٰن نے ہرگز کوئی چیز نازل نہیں کی ہے، تم محض جھوٹ بولتے ہو"

URDU · MAUDUDI

They said: “We have been sent to you as Messengers.” The people of the town said: “You are only human beings like ourselves, and the Merciful Lord has revealed nothing. You are simply lying.”

ENGLISH · MAUDUDI
36:16YaseenParah 22

قَالُوْا رَبُّنَا یَعْلَمُ اِنَّاۤ اِلَیْكُمْ لَمُرْسَلُوْنَ ۝۱۶

ARABIC

رسولوں نے کہا "ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم ضرور تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

URDU · MAUDUDI

The Messengers said: “Our Lord knows that we have indeed been sent to you

ENGLISH · MAUDUDI
36:17YaseenParah 22

وَ مَا عَلَیْنَاۤ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ ۝۱۷

ARABIC

اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں ہے"

URDU · MAUDUDI

and our duty is no more than to clearly convey the Message.”

ENGLISH · MAUDUDI
36:18YaseenParah 22

قَالُوْۤا اِنَّا تَطَیَّرْنَا بِكُمْ١ۚ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهُوْا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَیَمَسَّنَّكُمْ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۝۱۸

ARABIC

بستی والے کہنے لگے "ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاؤ گے"

URDU · MAUDUDI

The people of the town said: “We believe you are an evil omen for us. If you do not desist, we will stone you or you will receive a grievous chastisement from us.”

ENGLISH · MAUDUDI

Copy

Share this Ayah