Read • Understand • Listen
TARJUMA QURAN

Quran Parah 23 with Urdu Translation

Parah 23 · Arabic and Urdu

Showing 1–363 of 363 Ayahs
36:22YaseenParah 23

وَ مَا لِیَ لَاۤ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ ۝۲۲

آخر کیوں نہ میں اُس ہستی کی بندگی کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب کو پلٹ کر جانا ہے؟

URDU TRANSLATION

Why should I not serve the One Who created me and to Whom all of you shall be sent back?

ENGLISH TRANSLATION
36:23YaseenParah 23

ءَاَتَّخِذُ مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنْ یُّرِدْنِ الرَّحْمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغْنِ عَنِّیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا وَّ لَا یُنْقِذُوْنِۚ ۝۲۳

کیا میں اُسے چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لوں؟ حالانکہ اگر خدائے رحمٰن مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو نہ اُن کی شفاعت میرے کسی کام آ سکتی ہے اور نہ وہ مجھے چھڑا ہی سکتے ہیں

URDU TRANSLATION

What! Shall I take any deities apart from Him whose intercession will not avail me the least were the Merciful One to bring any adversity upon me, nor will they be able to rescue me?

ENGLISH TRANSLATION
36:24YaseenParah 23

اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ۝۲۴

اگر میں ایسا کروں تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گا

URDU TRANSLATION

Surely in that case I should indeed be in evident error.

ENGLISH TRANSLATION
36:25YaseenParah 23

اِنِّیْۤ اٰمَنْتُ بِرَبِّكُمْ فَاسْمَعُوْنِؕ ۝۲۵

میں تو تمہارے رب پر ایمان لے آیا، تم بھی میری بات مان لو"

URDU TRANSLATION

I believe in your Lord; so listen to me.”

ENGLISH TRANSLATION
36:26YaseenParah 23

قِیْلَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ١ؕ قَالَ یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَۙ ۝۲۶

(آخرکار ان لوگوں نے اسے قتل کر دیا اور) اس شخص سے کہہ دیا گیا کہ "داخل ہو جا جنت میں" اُس نے کہا "کاش میری قوم کو معلوم ہوتا

URDU TRANSLATION

(Eventually they killed him and he was told): “Enter Paradise.” The man exclaimed: “Would that my people knew

ENGLISH TRANSLATION
36:27YaseenParah 23

بِمَا غَفَرَ لِیْ رَبِّیْ وَ جَعَلَنِیْ مِنَ الْمُكْرَمِیْنَ ۝۲۷

کہ میرے رب نے کس چیز کی بدولت میری مغفرت فرما دی اور مجھے با عزت لوگوں میں داخل فرمایا"

URDU TRANSLATION

for what reason Allah has forgiven me and placed me among the honoured ones.”

ENGLISH TRANSLATION
36:28YaseenParah 23

وَ مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلٰى قَوْمِهٖ مِنْۢ بَعْدِهٖ مِنْ جُنْدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَ مَا كُنَّا مُنْزِلِیْنَ ۝۲۸

اس کے بعد اُس کی قوم پر ہم نے آسمان سے کوئی لشکر نہیں اتارا ہمیں لشکر بھیجنے کی کوئی حاجت نہ تھی

URDU TRANSLATION

After him, We did not send down any hosts from the heaven; We stood in no need to send down any host.

ENGLISH TRANSLATION
36:29YaseenParah 23

اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ خٰمِدُوْنَ ۝۲۹

بس ایک دھماکہ ہوا اور یکایک وہ سب بجھ کر رہ گئے

URDU TRANSLATION

There was but a single Blast and suddenly they became silent and still.

ENGLISH TRANSLATION
36:30YaseenParah 23

یٰحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ١ۣۚ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ ۝۳۰

افسوس بندوں کے حال پر، جو رسول بھی ان کے پاس آیا اُس کا وہ مذاق ہی اڑاتے رہے

URDU TRANSLATION

Alas for My servants! Never does a Messenger come to them but they mock him.

ENGLISH TRANSLATION
36:31YaseenParah 23

اَلَمْ یَرَوْا كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ اَنَّهُمْ اِلَیْهِمْ لَا یَرْجِعُوْنَؕ ۝۳۱

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے؟

URDU TRANSLATION

Have they not seen how many nations before them did We destroy? Thereafter they never came back to them.

ENGLISH TRANSLATION
36:32YaseenParah 23

وَ اِنْ كُلٌّ لَّمَّا جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ۠ ۝۳۲

ان سب کو ایک روز ہمارے سامنے حاضر کیا جانا ہے

URDU TRANSLATION

All of them shall (one day) be gathered before Us.

ENGLISH TRANSLATION
36:33YaseenParah 23

وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَةُ١ۖۚ اَحْیَیْنٰهَا وَ اَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ یَاْكُلُوْنَ ۝۳۳

اِن لوگوں کے لئے بے جان زمین ایک نشانی ہے ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیں

URDU TRANSLATION

Let the dead earth be a Sign for them. We gave it life and produced from it grain whereof they eat.

ENGLISH TRANSLATION
36:34YaseenParah 23

وَ جَعَلْنَا فِیْهَا جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِیْلٍ وَّ اَعْنَابٍ وَّ فَجَّرْنَا فِیْهَا مِنَ الْعُیُوْنِۙ ۝۳۴

ہم نے اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس کے اندر چشمے پھوڑ نکالے

URDU TRANSLATION

We made in it gardens of date-palms and vines, and We caused springs to gush forth

ENGLISH TRANSLATION
36:35YaseenParah 23

لِیَاْكُلُوْا مِنْ ثَمَرِهٖ١ۙ وَ مَا عَمِلَتْهُ اَیْدِیْهِمْ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ ۝۳۵

تاکہ یہ اس کے پھل کھائیں یہ سب کچھ ان کے اپنے ہاتھوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے پھر کیا یہ شکر ادا نہیں کرتے؟

URDU TRANSLATION

that they might eat of its fruits. It was not their hands that made them. Will they not, then, give thanks?

ENGLISH TRANSLATION
36:36YaseenParah 23

سُبْحٰنَ الَّذِیْ خَلَقَ الْاَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنْۢبِتُ الْاَرْضُ وَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَ مِمَّا لَا یَعْلَمُوْنَ ۝۳۶

پاک ہے وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوع انسانی) میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیں

URDU TRANSLATION

Holy is He Who created all things in pairs, whether it be of what the earth produces, and of themselves, and of what they do not know.

ENGLISH TRANSLATION
36:37YaseenParah 23

وَ اٰیَةٌ لَّهُمُ الَّیْلُ١ۖۚ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَۙ ۝۳۷

اِن کے لیے ایک اور نشانی رات ہے، ہم اُس کے اوپر سے دن ہٹا دیتے ہیں تو اِن پر اندھیرا چھا جاتا ہے

URDU TRANSLATION

And the night is another Sign for them. We strip the day from it and they become plunged in darkness.

ENGLISH TRANSLATION
36:38YaseenParah 23

وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ ۝۳۸

اور سورج، وہ اپنے ٹھکانے کی طرف چلا جا رہا ہے یہ زبردست علیم ہستی کا باندھا ہوا حساب ہے

URDU TRANSLATION

The sun is running its course to its appointed place. That is the ordaining of the All-Mighty, the All-Knowing.

ENGLISH TRANSLATION
36:39YaseenParah 23

وَ الْقَمَرَ قَدَّرْنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِیْمِ ۝۳۹

اور چاند، اُس کے لیے ہم نے منزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ ان سے گزرتا ہوا وہ پھر کھجور کی سوکھی شاخ کے مانند رہ جاتا ہے

URDU TRANSLATION

We have appointed stages for the moon till it returns in the shape of a dry old branch of palm-tree.

ENGLISH TRANSLATION
36:40YaseenParah 23

لَا الشَّمْسُ یَنْۢبَغِیْ لَهَاۤ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَ لَا الَّیْلُ سَابِقُ النَّهَارِ١ؕ وَ كُلٌّ فِیْ فَلَكٍ یَّسْبَحُوْنَ ۝۴۰

نہ سورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں

URDU TRANSLATION

Neither does it lie in the sun's power to overtake the moon nor can the night outstrip the day. All glide along, each in its own orbit.

ENGLISH TRANSLATION
36:41YaseenParah 23

وَ اٰیَةٌ لَّهُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَهُمْ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ ۝۴۱

اِن کے لیے یہ بھی ایک نشانی ہے کہ ہم نے اِن کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کر دیا

URDU TRANSLATION

Another Sign for them is that We carried all their offspring in the laden vessel

ENGLISH TRANSLATION
36:42YaseenParah 23

وَ خَلَقْنَا لَهُمْ مِّنْ مِّثْلِهٖ مَا یَرْكَبُوْنَ ۝۴۲

اور پھر اِن کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں

URDU TRANSLATION

and then created for them other vessels like those on which they ride.

ENGLISH TRANSLATION
36:43YaseenParah 23

وَ اِنْ نَّشَاْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِیْخَ لَهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْقَذُوْنَۙ ۝۴۳

ہم چاہیں تو اِن کو غرق کر دیں، کوئی اِن کی فریاد سننے والا نہ ہو اور کسی طرح یہ نہ بچائے جا سکیں

URDU TRANSLATION

Should We so wish, We can drown them, and there will be none to heed their cries of distress, nor will they be rescued.

ENGLISH TRANSLATION
36:44YaseenParah 23

اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ ۝۴۴

بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقع دیتی ہے

URDU TRANSLATION

It is only Our Mercy (that rescues them) and enables enjoyment of life for a while.

ENGLISH TRANSLATION
36:45YaseenParah 23

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّقُوْا مَا بَیْنَ اَیْدِیْكُمْ وَ مَا خَلْفَكُمْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ ۝۴۵

اِن لوگوں سے جب کہا جاتا ہے کہ بچو اُس انجام سے جو تمہارے آگے آ رہا ہے اور تمہارے پیچھے گزر چکا ہے، شاید کہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ سنی اَن سنی کر جاتے ہیں)

URDU TRANSLATION

When it is said to such people: “Guard yourselves against what is ahead of you and what has preceded you that mercy be shown to you” (they pay scant heed to it).

ENGLISH TRANSLATION
36:46YaseenParah 23

وَ مَا تَاْتِیْهِمْ مِّنْ اٰیَةٍ مِّنْ اٰیٰتِ رَبِّهِمْ اِلَّا كَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَ ۝۴۶

اِن کے سامنے اِن کے رب کی آیات میں سے جو آیت بھی آتی ہے یہ اس کی طرف التفات نہیں کرتے

URDU TRANSLATION

Never does any Sign of their Lord come to them, but they turn away from it.

ENGLISH TRANSLATION
36:47YaseenParah 23

وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمْ اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ١ۙ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنُطْعِمُ مَنْ لَّوْ یَشَآءُ اللّٰهُ اَطْعَمَهٗۤ١ۖۗ اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ۝۴۷

اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اُس میں سے کچھ اللہ کی راہ میں بھی خرچ کرو تو یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ایمان لانے والوں کو جواب دیتے ہیں "کیا ہم اُن کو کھلائیں جنہیں اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا؟ تم تو بالکل ہی بہک گئے ہو"

URDU TRANSLATION

And when it is said to them: “Spend (in the Way of Allah) out of the sustenance that Allah has provided you,” the unbelievers say to the believers: “Shall we feed him whom, Allah would have fed, had He so wished?” Say: “You are in evident error.”

ENGLISH TRANSLATION
36:48YaseenParah 23

وَ یَقُوْلُوْنَ مَتٰى هٰذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۝۴۸

یہ لوگ کہتے ہیں کہ "یہ قیامت کی دھمکی آخر کب پوری ہو گی؟ بتاؤ اگر تم سچے ہو"

URDU TRANSLATION

They say: “When will this threat (of Resurrection) come to pass? Tell us if indeed you are truthful.”

ENGLISH TRANSLATION
36:49YaseenParah 23

مَا یَنْظُرُوْنَ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً تَاْخُذُهُمْ وَ هُمْ یَخِصِّمُوْنَ ۝۴۹

دراصل یہ جس چیز کی راہ تک رہے ہیں وہ بس ایک دھماکا ہے جو یکایک اِنہیں عین اُس حالت میں دھر لے گا جب یہ (اپنے دنیوی معاملات میں) جھگڑ رہے ہوں گے

URDU TRANSLATION

The Truth is that they are waiting for nothing but a mighty Blast to seize them the while they are disputing (in their worldly affairs),

ENGLISH TRANSLATION
36:50YaseenParah 23

فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ تَوْصِیَةً وَّ لَاۤ اِلٰۤى اَهْلِهِمْ یَرْجِعُوْنَ۠ ۝۵۰

اور اُس وقت یہ وصیت تک نہ کر سکیں گے، نہ اپنے گھروں کو پلٹ سکیں گے

URDU TRANSLATION

and they will not even be able to make a testament, nor to return to their households.

ENGLISH TRANSLATION
36:51YaseenParah 23

وَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَاِذَا هُمْ مِّنَ الْاَجْدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمْ یَنْسِلُوْنَ ۝۵۱

پھر ایک صور پھونکا جائے گا اور یکایک یہ اپنے رب کے حضور پیش ہونے کے لیے اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے

URDU TRANSLATION

Then the Trumpet shall be blown and lo! they will come out of their graves and be on the move towards their Lord,

ENGLISH TRANSLATION
36:52YaseenParah 23

قَالُوْا یٰوَیْلَنَا مَنْۢ بَعَثَنَا مِنْ مَّرْقَدِنَا١ؐٚۘ هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمٰنُ وَ صَدَقَ الْمُرْسَلُوْنَ ۝۵۲

گھبرا کر کہیں گے: "ارے، یہ کس نے ہمیں ہماری خواب گاہ سے اُٹھا کھڑا کیا؟" "یہ وہی چیز ہے جس کا خدائے رحمان نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں کی بات سچی تھی"

URDU TRANSLATION

(nervously) exclaiming. “Alas for us! Who roused us out of our sleeping-place?” “This is what the Merciful One had promised, and what (His) Messengers had said was true.”

ENGLISH TRANSLATION
36:53YaseenParah 23

اِنْ كَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمْ جَمِیْعٌ لَّدَیْنَا مُحْضَرُوْنَ ۝۵۳

ایک ہی زور کی آواز ہو گی اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیے جائیں گے

URDU TRANSLATION

Then there will simply be one single Blast, and all will have gathered before Us.

ENGLISH TRANSLATION
36:54YaseenParah 23

فَالْیَوْمَ لَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَیْئًا وَّ لَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۝۵۴

آج کسی پر ذرہ برابر ظلم نہ کیا جائے گا اور تمہیں ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا جیسے عمل تم کرتے رہے تھے

URDU TRANSLATION

Today no one shall suffer the least injustice, and you shall not be recompensed except according to your deeds.

ENGLISH TRANSLATION
36:55YaseenParah 23

اِنَّ اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ الْیَوْمَ فِیْ شُغُلٍ فٰكِهُوْنَۚ ۝۵۵

آج جنتی لوگ مزے کرنے میں مشغول ہیں

URDU TRANSLATION

Indeed, the people of Paradise will be busy enjoying themselves:

ENGLISH TRANSLATION
36:56YaseenParah 23

هُمْ وَ اَزْوَاجُهُمْ فِیْ ظِلٰلٍ عَلَى الْاَرَآئِكِ مُتَّكِئُوْنَ ۝۵۶

وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں ہیں مسندوں پر تکیے لگائے ہوئے

URDU TRANSLATION

they and their spouses shall be reclining on their couches in shady groves;

ENGLISH TRANSLATION
36:57YaseenParah 23

لَهُمْ فِیْهَا فَاكِهَةٌ وَّ لَهُمْ مَّا یَدَّعُوْنَۚۖ ۝۵۷

ہر قسم کی لذیذ چیزیں کھانے پینے کو ان کے لیے وہاں موجود ہیں، جو کچھ وہ طلب کریں اُن کے لیے حاضر ہے

URDU TRANSLATION

therein there will be all kinds of fruits to eat, and they shall have all that they desire.

ENGLISH TRANSLATION
36:58YaseenParah 23

سَلٰمٌ١۫ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ۝۵۸

رب رحیم کی طرف سے ان کو سلام کہا گیا ہے

URDU TRANSLATION

“Peace” shall be the word conveyed to them from their Merciful Lord.

ENGLISH TRANSLATION
36:59YaseenParah 23

وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ ۝۵۹

اور اے مجرمو، آج تم چھٹ کر الگ ہو جاؤ

URDU TRANSLATION

“Criminals, separate yourselves from others today!

ENGLISH TRANSLATION
36:60YaseenParah 23

اَلَمْ اَعْهَدْ اِلَیْكُمْ یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ اَنْ لَّا تَعْبُدُوا الشَّیْطٰنَ١ۚ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ ۝۶۰

آدمؑ کے بچو، کیا میں نے تم کو ہدایت نہ کی تھی کہ شیطان کی بندگی نہ کرو، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

URDU TRANSLATION

Children of Adam, did I not command you not to serve Satan -- he is to you an open enemy

ENGLISH TRANSLATION
36:61YaseenParah 23

وَّ اَنِ اعْبُدُوْنِیْ١ؔؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ ۝۶۱

اور میری ہی بندگی کرو، یہ سیدھا راستہ ہے؟

URDU TRANSLATION

and serve Me alone: this is the Straight Way?

ENGLISH TRANSLATION
36:62YaseenParah 23

وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ ۝۶۲

مگر اس کے باوجود اس نے تم میں سے ایک گروہ کثیر کو گمراہ کر دیا کیا تم عقل نہیں رکھتے تھے؟

URDU TRANSLATION

Still, he misguided a whole throng of you. Did you have no sense?

ENGLISH TRANSLATION
36:63YaseenParah 23

هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ ۝۶۳

یہ وہی جہنم ہے جس سے تم کو ڈرایا جاتا رہا تھا

URDU TRANSLATION

Now this is the Hell of which you were warned.

ENGLISH TRANSLATION
36:64YaseenParah 23

اِصْلَوْهَا الْیَوْمَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ ۝۶۴

جو کفر تم دنیا میں کرتے رہے ہو اُس کی پاداش میں اب اِس کا ایندھن بنو

URDU TRANSLATION

Burn in it on account of your disbelieving.

ENGLISH TRANSLATION
36:65YaseenParah 23

اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰۤى اَفْوَاهِهِمْ وَ تُكَلِّمُنَاۤ اَیْدِیْهِمْ وَ تَشْهَدُ اَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ ۝۶۵

آج ہم اِن کے منہ بند کیے دیتے ہیں، اِن کے ہاتھ ہم سے بولیں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے کہ یہ دنیا میں کیا کمائی کرتے رہے ہیں

URDU TRANSLATION

Today We shall put a seal on their mouths, and their hands will speak to Us and their feet shall bear witness to what they had been doing.

ENGLISH TRANSLATION
36:66YaseenParah 23

وَ لَوْ نَشَآءُ لَطَمَسْنَا عَلٰۤى اَعْیُنِهِمْ فَاسْتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى یُبْصِرُوْنَ ۝۶۶

ہم چاہیں تو اِن کی آنکھیں موند دیں، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں، کہاں سے اِنہیں راستہ سجھائی دے گا؟

URDU TRANSLATION

If We so willed, We would have put out their eyes, then they would rush to see the Way, but how would they be able to see?

ENGLISH TRANSLATION
36:67YaseenParah 23

وَ لَوْ نَشَآءُ لَمَسَخْنٰهُمْ عَلٰى مَكَانَتِهِمْ فَمَا اسْتَطَاعُوْا مُضِیًّا وَّ لَا یَرْجِعُوْنَ۠ ۝۶۷

ہم چاہیں تو اِنہیں اِن کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیں

URDU TRANSLATION

If We so willed, We would have transformed them where they were so that they would not go forward or backward.

ENGLISH TRANSLATION
36:68YaseenParah 23

وَ مَنْ نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِی الْخَلْقِ١ؕ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ ۝۶۸

جس شخص کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کی ساخت کو ہم الٹ ہی دیتے ہیں، کیا (یہ حالات دیکھ کر) انہیں عقل نہیں آتی؟

URDU TRANSLATION

Whomsoever We grant a long life, We reverse him in his constitution. Do they still not understand?

ENGLISH TRANSLATION
36:69YaseenParah 23

وَ مَا عَلَّمْنٰهُ الشِّعْرَ وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهٗ١ؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ وَّ قُرْاٰنٌ مُّبِیْنٌۙ ۝۶۹

ہم نے اِس (نبی) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب

URDU TRANSLATION

We did not teach him (to wit, the Messenger) poetry and it does not behove him. This is none but an Admonition, and a Clear Book

ENGLISH TRANSLATION
36:70YaseenParah 23

لِّیُنْذِرَ مَنْ كَانَ حَیًّا وَّ یَحِقَّ الْقَوْلُ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ ۝۷۰

تاکہ وہ ہر اُس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم ہو جائے

URDU TRANSLATION

that he may warn him who is alive and establish an argument against those that deny the Truth.

ENGLISH TRANSLATION
36:71YaseenParah 23

اَوَ لَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَاۤ اَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مٰلِكُوْنَ ۝۷۱

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے اِن کے لیے مویشی پیدا کیے اور اب یہ ان کے مالک ہیں

URDU TRANSLATION

Do they not see Our handiwork: We created for them cattle which they own?

ENGLISH TRANSLATION
36:72YaseenParah 23

وَ ذَلَّلْنٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوْبُهُمْ وَ مِنْهَا یَاْكُلُوْنَ ۝۷۲

ہم نے اُنہیں اس طرح اِن کے بس میں کر دیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیں

URDU TRANSLATION

We have subjected the cattle to them so that some of them they ride and eat the flesh of others.

ENGLISH TRANSLATION
36:73YaseenParah 23

وَ لَهُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ وَ مَشَارِبُ١ؕ اَفَلَا یَشْكُرُوْنَ ۝۷۳

اور اُن کے اندر اِن کے لیے طرح طرح کے فوائد اور مشروبات ہیں پھر کیا یہ شکر گزار نہیں ہوتے؟

URDU TRANSLATION

They derive a variety of benefits and drinks from them. Will they, then, not give thanks?

ENGLISH TRANSLATION
36:74YaseenParah 23

وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمْ یُنْصَرُوْنَؕ ۝۷۴

یہ سب کچھ ہوتے ہوئے اِنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنا لیے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ اِن کی مدد کی جائے گی

URDU TRANSLATION

They set up deities apart from Allah, hoping that they will receive help from them.

ENGLISH TRANSLATION
36:75YaseenParah 23

لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَهُمْ١ۙ وَ هُمْ لَهُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ ۝۷۵

وہ اِن کی کوئی مدد نہیں کر سکتے بلکہ یہ لوگ الٹے اُن کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں

URDU TRANSLATION

Those deities can render them no help. Yet these devotees act as though they were an army in waiting for them.

ENGLISH TRANSLATION
36:76YaseenParah 23

فَلَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّا نَعْلَمُ مَا یُسِرُّوْنَ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ ۝۷۶

اچھا، جو باتیں یہ بنا رہے ہیں وہ تمہیں رنجیدہ نہ کریں، اِن کی چھپی اور کھلی سب باتوں کو ہم جانتے ہیں

URDU TRANSLATION

Let not their words grieve you. Surely We know all things about them, what they conceal and what they reveal.

ENGLISH TRANSLATION
36:77YaseenParah 23

اَوَ لَمْ یَرَ الْاِنْسَانُ اَنَّا خَلَقْنٰهُ مِنْ نُّطْفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِیْمٌ مُّبِیْنٌ ۝۷۷

کیا انسان دیکھتا نہیں ہے کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا اور پھر وہ صریح جھگڑالو بن کر کھڑا ہو گیا؟

URDU TRANSLATION

Does man not see that We created him of a sperm drop, and lo! he is flagrantly contentious?

ENGLISH TRANSLATION
36:78YaseenParah 23

وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلْقَهٗ١ؕ قَالَ مَنْ یُّحْیِ الْعِظَامَ وَ هِیَ رَمِیْمٌ ۝۷۸

اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے اور اپنی پیدائش کو بھول جاتا ہے کہتا ہے "کون ان ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟"

URDU TRANSLATION

He strikes for Us a similitude and forgot his own creation. He says: “Who will quicken the bones when they have decayed?”

ENGLISH TRANSLATION
36:79YaseenParah 23

قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ ۝۷۹

اس سے کہو، اِنہیں وہی زندہ کرے گا جس نے پہلے انہیں پیدا کیا تھا، اور وہ تخلیق کا ہر کام جانتا ہے

URDU TRANSLATION

Say: “He Who first brought them into being will quicken them; He knows well about every kind of creation;

ENGLISH TRANSLATION
36:80YaseenParah 23

اِ۟لَّذِیْ جَعَلَ لَكُمْ مِّنَ الشَّجَرِ الْاَخْضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنْتُمْ مِّنْهُ تُوْقِدُوْنَ ۝۸۰

وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو

URDU TRANSLATION

He Who created from a green tree a fire for you, a fire to light your stoves with.”

ENGLISH TRANSLATION
36:81YaseenParah 23

اَوَ لَیْسَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ١ؐؕ بَلٰى١ۗ وَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ ۝۸۱

کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اِس پر قادر نہیں ہے کہ اِن جیسوں کو پیدا کر سکے؟ کیوں نہیں، جبکہ وہ ماہر خلاق ہے

URDU TRANSLATION

Has He Who created the heavens and the earth no power to create the likes of them? Yes, indeed, He is the Superb Creator.

ENGLISH TRANSLATION
36:82YaseenParah 23

اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًا اَنْ یَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَیَكُوْنُ ۝۸۲

وہ تو جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا کام بس یہ ہے کہ اسے حکم دے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے

URDU TRANSLATION

Whenever He wills a thing, He just commands it “Be” and it is.

ENGLISH TRANSLATION
36:83YaseenParah 23

فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ۠ ۝۸۳

پاک ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا مکمل اقتدار ہے، اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے

URDU TRANSLATION

Holy is He Who has full control over everything, and to Him you shall all be recalled.

ENGLISH TRANSLATION

وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ ۝۱

قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم

URDU TRANSLATION

By those who range themselves in rows;

ENGLISH TRANSLATION

فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ ۝۲

پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں

URDU TRANSLATION

by those who reprove severely,

ENGLISH TRANSLATION

فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ ۝۳

پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں

URDU TRANSLATION

and those who recite the Exhortation;

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ ۝۴

تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے

URDU TRANSLATION

surely your God is One,

ENGLISH TRANSLATION

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ ۝۵

وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک

URDU TRANSLATION

the Lord of the heavens and the earth and of whatever lies between the two, the Lord of the Easts.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ ۝۶

ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے

URDU TRANSLATION

We have adorned the lower heaven with the adornment of the stars

ENGLISH TRANSLATION

وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ ۝۷

اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے

URDU TRANSLATION

and have protected it from every rebellious satan.

ENGLISH TRANSLATION

لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ ۝۸

یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں

URDU TRANSLATION

These satans cannot listen to what transpires in the High Council for they are pelted away from every side

ENGLISH TRANSLATION

دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ ۝۹

اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے

URDU TRANSLATION

and are repelled. Theirs is an unceasing chastisement.

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ۝۱۰

تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے

URDU TRANSLATION

And if any is able to snatch a fragment, he is pursued by a piercing flame.

ENGLISH TRANSLATION

فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ ۝۱۱

اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے

URDU TRANSLATION

So ask them (that is, human beings): “Were they harder to create than the objects We created?” We created them from sticky clay.

ENGLISH TRANSLATION

بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ ۝۱۲

تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں

URDU TRANSLATION

You marvel (at the wondrous creations of Allah) and they scoff at it,

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ ۝۱۳

سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے

URDU TRANSLATION

and when they are admonished, they pay no heed;

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ ۝۱۴

کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں

URDU TRANSLATION

and if they see any Sign, they laugh it away

ENGLISH TRANSLATION

وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ ۝۱۵

اور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہے

URDU TRANSLATION

and say: “This is nothing but plain sorcery.

ENGLISH TRANSLATION

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ ۝۱۶

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟

URDU TRANSLATION

Is it ever possible that after we die and are reduced to dust and (a skeleton of) bones, we will be raised to life?

ENGLISH TRANSLATION

اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ ۝۱۷

اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"

URDU TRANSLATION

And so also shall our forefathers of yore be raised to life?”

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ ۝۱۸

اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو

URDU TRANSLATION

Tell them: “Yes; and you are utterly helpless (against Allah).”

ENGLISH TRANSLATION

فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ ۝۱۹

بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے

URDU TRANSLATION

There will be a single stern rebuff and lo, they will be observing with their own eyes (all that they had been warned against).

ENGLISH TRANSLATION

وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۝۲۰

اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"

URDU TRANSLATION

They will then say: “Woe for us. This is the Day of Judgement.”

ENGLISH TRANSLATION

هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ ۝۲۱

"یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے"

URDU TRANSLATION

“Yes, this is the Day of Final Decision that you used to deny as a lie.”

ENGLISH TRANSLATION

اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ ۝۲۲

(حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے

URDU TRANSLATION

(Then will the command be given): “Muster all the wrong-doers and their spouses and the deities whom they used to serve

ENGLISH TRANSLATION

مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ ۝۲۳

پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ

URDU TRANSLATION

apart from Allah, and direct them to the path of Hell,

ENGLISH TRANSLATION

وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ ۝۲۴

اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے

URDU TRANSLATION

and detain them there; they will be called to account.

ENGLISH TRANSLATION

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ ۝۲۵

"کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

URDU TRANSLATION

How is it that you are not helping one another?

ENGLISH TRANSLATION

بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ ۝۲۶

ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!"

URDU TRANSLATION

Indeed, today they are surrendering themselves completely.”

ENGLISH TRANSLATION

وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۝۲۷

اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے

URDU TRANSLATION

They will then turn towards each other (and start wrangling).

ENGLISH TRANSLATION

قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ ۝۲۸

(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"

URDU TRANSLATION

(The followers will say to their leaders): “You used to come to us from the right hand.”

ENGLISH TRANSLATION

قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ ۝۲۹

وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے

URDU TRANSLATION

They will say: “Nay, you yourselves were not the ones who would believe.

ENGLISH TRANSLATION

وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ ۝۳۰

ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے

URDU TRANSLATION

We had no power over you. You were a rebellious people,

ENGLISH TRANSLATION

فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ ۝۳۱

آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں

URDU TRANSLATION

and so we became deserving of the Word of our Lord that we shall be made to suffer chastisement.

ENGLISH TRANSLATION

فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ ۝۳۲

سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"

URDU TRANSLATION

So we led you astray; we ourselves were strayed.”

ENGLISH TRANSLATION

فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ ۝۳۳

اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے

URDU TRANSLATION

On that Day, they will all share the chastisement.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ ۝۳۴

ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں

URDU TRANSLATION

Thus do We treat the culprits.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ ۝۳۵

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے

URDU TRANSLATION

Whenever it was said to them: “There is no true deity apart from Allah,” they waxed proud

ENGLISH TRANSLATION

وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ ۝۳۶

اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"

URDU TRANSLATION

and said: “Shall we forsake our deities for the sake of a distracted poet?”

ENGLISH TRANSLATION

بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ ۝۳۷

حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی

URDU TRANSLATION

(They say so although) he brought the Truth and confirmed the veracity of the Messengers.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ ۝۳۸

(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو

URDU TRANSLATION

(They will be told): “You shall taste the grievous chastisement.

ENGLISH TRANSLATION

وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ ۝۳۹

اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو

URDU TRANSLATION

You will only be recompensed according to your deeds.”

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۝۴۰

مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے

URDU TRANSLATION

But Allah's chosen servants (shall be spared this woeful end).

ENGLISH TRANSLATION

اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ ۝۴۱

ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے

URDU TRANSLATION

For them awaits a known provision,

ENGLISH TRANSLATION

فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ ۝۴۲

ہر طرح کی لذیذ چیزیں،

URDU TRANSLATION

a variety of delicious fruits; and they shall be honoured

ENGLISH TRANSLATION

فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ ۝۴۳

اور نعمت بھری جنتیں

URDU TRANSLATION

in the Gardens of Bliss.

ENGLISH TRANSLATION

عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۝۴۴

جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے

URDU TRANSLATION

They will be seated upon couches set face to face;

ENGLISH TRANSLATION

یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ ۝۴۵

شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے

URDU TRANSLATION

a cup filled with wine from its springs, will be passed around to them;

ENGLISH TRANSLATION

بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ ۝۴۶

چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی

URDU TRANSLATION

white, sparkling (wine), a delight to the drinkers.

ENGLISH TRANSLATION

لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ ۝۴۷

نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی

URDU TRANSLATION

There will neither be any harm in it for their body nor will it intoxicate their mind.

ENGLISH TRANSLATION

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ ۝۴۸

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی

URDU TRANSLATION

Theirs shall be wide-eyed maidens with bashful, restrained glances,

ENGLISH TRANSLATION

كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ ۝۴۹

ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی

URDU TRANSLATION

so delicate as the hidden peel under an egg's shell.

ENGLISH TRANSLATION

فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۝۵۰

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے

URDU TRANSLATION

Then some of them will turn to others, and will ask each other.

ENGLISH TRANSLATION

قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ ۝۵۱

ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا

URDU TRANSLATION

One of them will say: “I had a companion in the world

ENGLISH TRANSLATION

یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ ۝۵۲

جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

URDU TRANSLATION

who used to say: -- Are you also one of those who confirm the Truth (of life after death)?

ENGLISH TRANSLATION

ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ ۝۵۳

کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟

URDU TRANSLATION

After we are dead and have become all dust and bones shall we still be requited?'

ENGLISH TRANSLATION

قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ ۝۵۴

اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"

URDU TRANSLATION

He will say: -- Do you wish to know where he is now?'

ENGLISH TRANSLATION

فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ ۝۵۵

یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا

URDU TRANSLATION

Then he will look downwards, and will see him in the depths of Hell.

ENGLISH TRANSLATION

قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ ۝۵۶

اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا

URDU TRANSLATION

He will say to him: -- By Allah, you almost ruined me.

ENGLISH TRANSLATION

وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ ۝۵۷

میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں

URDU TRANSLATION

But for Allah's favour, I should be one of those who have been mustered here.

ENGLISH TRANSLATION

اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ ۝۵۸

اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟

URDU TRANSLATION

So, are we not going to die,

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ ۝۵۹

موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟"

URDU TRANSLATION

except for our first death? And shall we suffer no chastisement?'”

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۝۶۰

یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے

URDU TRANSLATION

Surely this is the supreme triumph.

ENGLISH TRANSLATION

لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ ۝۶۱

ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے

URDU TRANSLATION

For the like of it should the workers work.

ENGLISH TRANSLATION

اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ ۝۶۲

بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟

URDU TRANSLATION

Is this a better hospitality or the tree of al-Zaqqum?

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ ۝۶۳

ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے

URDU TRANSLATION

We have made this tree a trial for the wrong-doers.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ ۝۶۴

وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے

URDU TRANSLATION

It is a tree that grows in the nethermost part of Hell.

ENGLISH TRANSLATION

طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ ۝۶۵

اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر

URDU TRANSLATION

Its spathes are like the heads of satans.

ENGLISH TRANSLATION

فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ ۝۶۶

جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

URDU TRANSLATION

(The people of Hell) will surely eat of it, filling their bellies with it.

ENGLISH TRANSLATION

ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ ۝۶۷

پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا

URDU TRANSLATION

Then on top of it they will have a brew of boiling water.

ENGLISH TRANSLATION

ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ ۝۶۸

اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی

URDU TRANSLATION

Then their return will be to the same blazing Hell.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ ۝۶۹

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا

URDU TRANSLATION

These are the ones who found their fathers steeped in error,

ENGLISH TRANSLATION

فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ ۝۷۰

اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے

URDU TRANSLATION

and they are running in their footsteps.

ENGLISH TRANSLATION

وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ ۝۷۱

حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے

URDU TRANSLATION

Before them a multitude of people of olden times had erred,

ENGLISH TRANSLATION

وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ ۝۷۲

اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے

URDU TRANSLATION

and We had sent among them Messengers to warn them.

ENGLISH TRANSLATION

فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ ۝۷۳

اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا

URDU TRANSLATION

Observe, then, what was the end of those that had been warned,

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ ۝۷۴

اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے

URDU TRANSLATION

except for the chosen servants of Allah?

ENGLISH TRANSLATION

وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ ۝۷۵

ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے

URDU TRANSLATION

Noah had called upon Us (earlier). See, how excellent We were in answering him!

ENGLISH TRANSLATION

وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ ۝۷۶

ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا

URDU TRANSLATION

We delivered him and his household from the great calamity;

ENGLISH TRANSLATION

وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ ۝۷۷

اور اسی کی نسل کو باقی رکھا

URDU TRANSLATION

and made his offspring the only ones to survive,

ENGLISH TRANSLATION

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ ۝۷۸

اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی

URDU TRANSLATION

and We established for him a good name among posterity.

ENGLISH TRANSLATION

سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ۝۷۹

سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں

URDU TRANSLATION

Peace be upon Noah among all the nations.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۝۸۰

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں

URDU TRANSLATION

Thus do We reward all those who do good.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۝۸۱

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

URDU TRANSLATION

Surely he was one of Our truly believing servants.

ENGLISH TRANSLATION

ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَ ۝۸۲

پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا

URDU TRANSLATION

Thereafter We caused the others to be drowned.

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنَّ مِنْ شِیْعَتِهٖ لَاِبْرٰهِیْمَۘ ۝۸۳

اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا

URDU TRANSLATION

Abraham was on the self-same way (as Noah).

ENGLISH TRANSLATION

اِذْ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ ۝۸۴

جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا

URDU TRANSLATION

When he came to his Lord with a pure heart,

ENGLISH TRANSLATION

اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا ذَا تَعْبُدُوْنَۚ ۝۸۵

جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟

URDU TRANSLATION

and said to his father and his people: “Whom do you worship?

ENGLISH TRANSLATION

اَئِفْكًا اٰلِهَةً دُوْنَ اللّٰهِ تُرِیْدُوْنَؕ ۝۸۶

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

URDU TRANSLATION

Is it false deities that you want to serve rather than Allah?

ENGLISH TRANSLATION

فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۝۸۷

آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟"

URDU TRANSLATION

What do you think of the Lord of the whole Universe?”

ENGLISH TRANSLATION

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِی النُّجُوْمِۙ ۝۸۸

پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی

URDU TRANSLATION

Then he looked carefully at the stars

ENGLISH TRANSLATION

فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ ۝۸۹

اور کہا میری طبیعت خراب ہے

URDU TRANSLATION

and said: “I am sick.”

ENGLISH TRANSLATION

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِیْنَ ۝۹۰

چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے

URDU TRANSLATION

So turning their backs, they went away from him.

ENGLISH TRANSLATION

فَرَاغَ اِلٰۤى اٰلِهَتِهِمْ فَقَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَۚ ۝۹۱

اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟

URDU TRANSLATION

Then he went quietly to the (temple of the deities) and said: “What is the matter with you, why do you not eat?

ENGLISH TRANSLATION

مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُوْنَ ۝۹۲

کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟"

URDU TRANSLATION

What is the matter with you, why do you not speak?”

ENGLISH TRANSLATION

فَرَاغَ عَلَیْهِمْ ضَرْبًۢا بِالْیَمِیْنِ ۝۹۳

اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں

URDU TRANSLATION

Then he turned upon them, striking them with his right hand,

ENGLISH TRANSLATION

فَاَقْبَلُوْۤا اِلَیْهِ یَزِفُّوْنَ ۝۹۴

(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے

URDU TRANSLATION

whereupon people came to him running.

ENGLISH TRANSLATION

قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَۙ ۝۹۵

اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟

URDU TRANSLATION

Abraham said to them: “Do you worship what you yourselves have carved with your own hands

ENGLISH TRANSLATION

وَ اللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَ مَا تَعْمَلُوْنَ ۝۹۶

حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"

URDU TRANSLATION

while it is Allah Who has created you and all that you make?”

ENGLISH TRANSLATION

قَالُوا ابْنُوْا لَهٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْهُ فِی الْجَحِیْمِ ۝۹۷

انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"

URDU TRANSLATION

They spoke among themselves: “Build him a pyre and then throw him into the furnace.”

ENGLISH TRANSLATION

فَاَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَسْفَلِیْنَ ۝۹۸

انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا

URDU TRANSLATION

They had contrived an evil plan against him, but We abased them all.

ENGLISH TRANSLATION

وَ قَالَ اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ ۝۹۹

ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا

URDU TRANSLATION

Abraham said: “I am going to my Lord; He will guide me.

ENGLISH TRANSLATION

رَبِّ هَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ ۝۱۰۰

اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو"

URDU TRANSLATION

Lord, grant me a righteous son.”

ENGLISH TRANSLATION

فَبَشَّرْنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِیْمٍ ۝۱۰۱

(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی

URDU TRANSLATION

(In response to this prayer) We gave him the good news of a prudent boy;

ENGLISH TRANSLATION

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یٰبُنَیَّ اِنِّیْۤ اَرٰى فِی الْمَنَامِ اَنِّیْۤ اَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَا ذَا تَرٰى١ؕ قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ١٘ سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ ۝۱۰۲

وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے"

URDU TRANSLATION

and when he was old enough to go about and work with him, (one day) Abraham said to him: “My son, I see in my dream that I am slaughtering you. So consider (and tell me) what you think.” He said: “Do as you are bidden. You will find me, if Allah so wills, among the steadfast.”

ENGLISH TRANSLATION

فَلَمَّاۤ اَسْلَمَا وَ تَلَّهٗ لِلْجَبِیْنِۚ ۝۱۰۳

آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا

URDU TRANSLATION

When both surrendered (to Allah's command) and Abraham flung the son down on his forehead,

ENGLISH TRANSLATION

وَ نَادَیْنٰهُ اَنْ یّٰۤاِبْرٰهِیْمُۙ ۝۱۰۴

اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ

URDU TRANSLATION

We cried out: “O Abraham,

ENGLISH TRANSLATION

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّءْیَا١ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۝۱۰۵

تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

URDU TRANSLATION

you have indeed fulfilled your dream. Thus do We reward the good-doers.”

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْبَلٰٓؤُا الْمُبِیْنُ ۝۱۰۶

یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی"

URDU TRANSLATION

This was indeed a plain trial.

ENGLISH TRANSLATION

وَ فَدَیْنٰهُ بِذِبْحٍ عَظِیْمٍ ۝۱۰۷

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا

URDU TRANSLATION

And We ransomed him with a mighty sacrifice,

ENGLISH TRANSLATION

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۖ ۝۱۰۸

اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی

URDU TRANSLATION

and We preserved for him a good name among posterity.

ENGLISH TRANSLATION

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِبْرٰهِیْمَ ۝۱۰۹

سلام ہے ابراہیمؑ پر

URDU TRANSLATION

Peace be upon Abraham.

ENGLISH TRANSLATION

كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۝۱۱۰

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

URDU TRANSLATION

Thus do We reward the good-doers.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۝۱۱۱

یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

URDU TRANSLATION

Surely he was one of Our believing servants.

ENGLISH TRANSLATION

وَ بَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ ۝۱۱۲

اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے

URDU TRANSLATION

And We gave him the good news of Isaac, a Prophet and among the righteous ones.

ENGLISH TRANSLATION

وَ بٰرَكْنَا عَلَیْهِ وَ عَلٰۤى اِسْحٰقَ١ؕ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَّ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهٖ مُبِیْنٌ۠ ۝۱۱۳

اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے

URDU TRANSLATION

And We blessed him and Isaac. Among the offspring of the two some did good and some plainly wronged themselves.

ENGLISH TRANSLATION

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ ۝۱۱۴

اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا

URDU TRANSLATION

Verily We bestowed Our favours on Moses and Aaron

ENGLISH TRANSLATION

وَ نَجَّیْنٰهُمَا وَ قَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِۚ ۝۱۱۵

اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی

URDU TRANSLATION

and We delivered both of them and their people from the great calamity.

ENGLISH TRANSLATION

وَ نَصَرْنٰهُمْ فَكَانُوْا هُمُ الْغٰلِبِیْنَۚ ۝۱۱۶

اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے

URDU TRANSLATION

We succoured them, and they gained the upper hand (against their enemies).

ENGLISH TRANSLATION

وَ اٰتَیْنٰهُمَا الْكِتٰبَ الْمُسْتَبِیْنَۚ ۝۱۱۷

ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی

URDU TRANSLATION

We granted them a Clear Book,

ENGLISH TRANSLATION

وَ هَدَیْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۚ ۝۱۱۸

انہیں راہ راست دکھائی

URDU TRANSLATION

and showed them the Straight Way,

ENGLISH TRANSLATION

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِمَا فِی الْاٰخِرِیْنَۙ ۝۱۱۹

اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا

URDU TRANSLATION

and preserved for them a good name among posterity.

ENGLISH TRANSLATION

سَلٰمٌ عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ ۝۱۲۰

سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر

URDU TRANSLATION

Peace be upon Moses and Aaron.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۝۱۲۱

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

URDU TRANSLATION

Thus do We reward the good-doers.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۝۱۲۲

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

URDU TRANSLATION

Surely both of them were among Our believing servants.

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۝۱۲۳

اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا

URDU TRANSLATION

Surely, Elias too was among the Messengers.

ENGLISH TRANSLATION

اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ ۝۱۲۴

یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟

URDU TRANSLATION

(Call to mind) when he said to his people: “Will you not fear Allah?

ENGLISH TRANSLATION

اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ ۝۱۲۵

کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو

URDU TRANSLATION

Do you call upon Baal and forsake the Best of the Creators?

ENGLISH TRANSLATION

اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ ۝۱۲۶

اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"

URDU TRANSLATION

Allah is your Lord and the Lord of your ancestors of yore.”

ENGLISH TRANSLATION

فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ ۝۱۲۷

مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں

URDU TRANSLATION

But they denounced him as a liar, so they will surely be arraigned (for punishment),

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۝۱۲۸

بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا

URDU TRANSLATION

except Allah's chosen servants.

ENGLISH TRANSLATION

وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ ۝۱۲۹

اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا

URDU TRANSLATION

We preserved a good name for him among posterity.

ENGLISH TRANSLATION

سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ ۝۱۳۰

سلام ہے الیاسؑ پر

URDU TRANSLATION

Peace be upon Elias.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۝۱۳۱

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

URDU TRANSLATION

Thus do We reward the good-doers.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۝۱۳۲

واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

URDU TRANSLATION

He was one of Our believing servants.

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۝۱۳۳

اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

URDU TRANSLATION

And Lot too was one of the Messengers.

ENGLISH TRANSLATION

اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ ۝۱۳۴

یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی

URDU TRANSLATION

(Call to mind) when We delivered him and all his kinsfolk,

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ ۝۱۳۵

سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی

URDU TRANSLATION

except for an old woman who was among those that stayed behind.

ENGLISH TRANSLATION

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ ۝۱۳۶

پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا

URDU TRANSLATION

Then We utterly destroyed the rest of them.

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ ۝۱۳۷

آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو

URDU TRANSLATION

You pass by their desolate habitations in the morning

ENGLISH TRANSLATION

وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ ۝۱۳۸

کیا تم کو عقل نہیں آتی؟

URDU TRANSLATION

and at night. Do you still not understand?

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۝۱۳۹

اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا

URDU TRANSLATION

And Jonah too was one of the Messengers.

ENGLISH TRANSLATION

اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ ۝۱۴۰

یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا

URDU TRANSLATION

Call to mind when he fled to the laden ship,

ENGLISH TRANSLATION

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ ۝۱۴۱

پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی

URDU TRANSLATION

cast lots, and was among the losers.

ENGLISH TRANSLATION

فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ ۝۱۴۲

آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا

URDU TRANSLATION

Then a fish swallowed him, and he was blameworthy.

ENGLISH TRANSLATION

فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ ۝۱۴۳

اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو

URDU TRANSLATION

Had he not been one of those who glorify Allah,

ENGLISH TRANSLATION

لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ ۝۱۴۴

روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا

URDU TRANSLATION

he would certainly have remained in its belly till the Day of Resurrection.

ENGLISH TRANSLATION

فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ ۝۱۴۵

آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا

URDU TRANSLATION

But We threw him on a wide bare tract of land while he was ill;

ENGLISH TRANSLATION

وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ ۝۱۴۶

اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا

URDU TRANSLATION

and caused a gourd tree to grow over him,

ENGLISH TRANSLATION

وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ ۝۱۴۷

اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا

URDU TRANSLATION

and We sent him forth to a nation of a hundred thousand or more,

ENGLISH TRANSLATION

فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ ۝۱۴۸

وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا

URDU TRANSLATION

and they believed. So We let them enjoy life for a while.

ENGLISH TRANSLATION

فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ ۝۱۴۹

پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!

URDU TRANSLATION

So ask their opinion: “(Are you convinced) that your Lord should have daughters and you should have sons?

ENGLISH TRANSLATION

اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ ۝۱۵۰

کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟

URDU TRANSLATION

Did We create the angels as females the while they witnessed?”

ENGLISH TRANSLATION

اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ ۝۱۵۱

خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں

URDU TRANSLATION

Behold, it is one of their fabrications that they say:

ENGLISH TRANSLATION

وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ۝۱۵۲

کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں

URDU TRANSLATION

“Allah has begotten.” They are liars!

ENGLISH TRANSLATION

اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ ۝۱۵۳

کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟

URDU TRANSLATION

Did He choose daughters rather than sons?

ENGLISH TRANSLATION

مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ ۝۱۵۴

تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو

URDU TRANSLATION

What is the matter with you that you make such strange judgements?

ENGLISH TRANSLATION

اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ ۝۱۵۵

کیا تمہیں ہوش نہیں آتا

URDU TRANSLATION

Will you then not take heed?

ENGLISH TRANSLATION

اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ ۝۱۵۶

یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے

URDU TRANSLATION

Do you have any clear authority for such claims?

ENGLISH TRANSLATION

فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۝۱۵۷

تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو

URDU TRANSLATION

Bring your Book, if you are truthful.

ENGLISH TRANSLATION

وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ ۝۱۵۸

اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

URDU TRANSLATION

They have established a kinship between Allah and the angels; and the angels know well that these people will be arraigned (as culprits).

ENGLISH TRANSLATION

سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ ۝۱۵۹

(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے

URDU TRANSLATION

(They say): “Exalted be Allah above what they attribute to Him,

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۝۱۶۰

جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں

URDU TRANSLATION

all of them except the chosen servants of Allah.

ENGLISH TRANSLATION

فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ ۝۱۶۱

پس تم اور تمہارے یہ معبود

URDU TRANSLATION

So you and your deities

ENGLISH TRANSLATION

مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ ۝۱۶۲

اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے

URDU TRANSLATION

shall not be able to tempt anyone away from Allah

ENGLISH TRANSLATION

اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ ۝۱۶۳

مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو

URDU TRANSLATION

except him who shall roast in the Blazing Fire.

ENGLISH TRANSLATION

وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ ۝۱۶۴

اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

URDU TRANSLATION

As for us, there is none but has an appointed station.

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ ۝۱۶۵

اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں

URDU TRANSLATION

Verily we range ourselves in rows (as humble servants)

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ ۝۱۶۶

اور تسبیح کرنے والے ہیں"

URDU TRANSLATION

and we are of those who glorify Allah.”

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ ۝۱۶۷

یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے

URDU TRANSLATION

They used to say before:

ENGLISH TRANSLATION

لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ ۝۱۶۸

کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا

URDU TRANSLATION

“If only we had the Reminder which had been granted to the people of yore

ENGLISH TRANSLATION

لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۝۱۶۹

تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے

URDU TRANSLATION

we would surely have been Allah's chosen servants.”

ENGLISH TRANSLATION

فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ ۝۱۷۰

مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا

URDU TRANSLATION

But when it came to them, they rejected it. They shall soon come to know (the end of such an attitude).

ENGLISH TRANSLATION

وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۝۱۷۱

اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں

URDU TRANSLATION

We have already given Our promise to Our Messengers

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ ۝۱۷۲

کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی

URDU TRANSLATION

that they shall certainly be succoured,

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ ۝۱۷۳

اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا

URDU TRANSLATION

and that Our hosts shall triumph.

ENGLISH TRANSLATION

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ ۝۱۷۴

پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو

URDU TRANSLATION

So, (O Prophet), leave them alone for a while,

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ۝۱۷۵

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے

URDU TRANSLATION

and see, and soon they too shall see.

ENGLISH TRANSLATION

اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ ۝۱۷۶

کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟

URDU TRANSLATION

Do they seek to hasten Our chastisement?

ENGLISH TRANSLATION

فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ ۝۱۷۷

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

URDU TRANSLATION

When that chastisement will descend upon their courtyard, evil shall that Day be for those who had been warned.

ENGLISH TRANSLATION

وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ ۝۱۷۸

بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو

URDU TRANSLATION

Leave them alone for a while,

ENGLISH TRANSLATION

وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ۝۱۷۹

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

URDU TRANSLATION

and see; and they too shall soon see.

ENGLISH TRANSLATION

سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ ۝۱۸۰

پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

URDU TRANSLATION

Exalted be your Lord, the Lord of Glory, above what they attribute to Him,

ENGLISH TRANSLATION

وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ ۝۱۸۱

اور سلام ہے مرسلین پر

URDU TRANSLATION

and peace be upon the Messengers,

ENGLISH TRANSLATION

وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ ۝۱۸۲

اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے

URDU TRANSLATION

and all praise be to Allah, the Lord of the Universe.

ENGLISH TRANSLATION
38:1SaadParah 23

صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِؕ ۝۱

ص، قسم ہے نصیحت بھرے قرآن کی

URDU TRANSLATION

Sad, and by the Qur'an full of exhortation!

ENGLISH TRANSLATION
38:2SaadParah 23

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ ۝۲

بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں

URDU TRANSLATION

Nay, but the unbelievers are steeped in arrogance and stubborn defiance.

ENGLISH TRANSLATION
38:3SaadParah 23

كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ ۝۳

اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا

URDU TRANSLATION

How many a nation did We destroy before them! (When they approached their doom) they cried out (for deliverance), but the time for deliverance was already past.

ENGLISH TRANSLATION
38:4SaadParah 23

وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ١٘ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ ۝۴

اِن لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ ایک ڈرانے والا خود اِنہی میں سے آگیا منکرین کہنے لگے کہ "یہ ساحرہے، سخت جھوٹا ہے

URDU TRANSLATION

They wondered that a warner had come to them from among themselves, and the deniers of the Truth said: “This is a sorcerer, and a big liar.

ENGLISH TRANSLATION
38:5SaadParah 23

اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ ۝۵

کیا اِس نے سارے خداؤں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالا؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"

URDU TRANSLATION

Has he made the gods one single God? This is truly astounding.”

ENGLISH TRANSLATION
38:6SaadParah 23

وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۖۚ ۝۶

اور سرداران قوم یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ "چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبودوں کی عبادت پر یہ بات تو کسی اور ہی غرض سے کہی جا رہی ہے

URDU TRANSLATION

And the elders among them went forth saying: “Go ahead and be steadfast in adhering to your deities. What is being said is with a design.”

ENGLISH TRANSLATION
38:7SaadParah 23

مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ ۝۷

یہ بات ہم نے زمانہ قریب کی ملت میں کسی سے نہیں سنی یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک من گھڑت بات

URDU TRANSLATION

We have not heard this in the religious community close to our time. This is nothing but a fabrication.

ENGLISH TRANSLATION
38:8SaadParah 23

ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ١ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ ۝۸

کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر اللہ کا ذکر نازل کر دیا گیا؟" اصل بات یہ ہے کہ یہ میرے "ذکر"پر شک کر رہے ہیں، اور یہ ساری باتیں اس لیے کر رہے ہیں کہ انہوں نے میرے عذاب کا مزا چکھا نہیں ہے

URDU TRANSLATION

Has this Exhortation been sent down among us only to him, to the exclusion of all others?” Nay, they are in doubt regarding My Exhortation, and are saying all this because they have not yet had any taste of My chastisement.

ENGLISH TRANSLATION
38:9SaadParah 23

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ ۝۹

کیا تیرے داتا اور غالب پروردگار کی رحمت کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟

URDU TRANSLATION

Do they possess the treasures of your Lord, the Most Mighty, the Great Bestower?

ENGLISH TRANSLATION
38:10SaadParah 23

اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١۫ فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ ۝۱۰

کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں؟ اچھا تو یہ عالم اسباب کی بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں!

URDU TRANSLATION

Or do they possess the dominion of the heavens and the earth and of all that is in between them? If so, let them ascend the heights of the realm of causation and see!

ENGLISH TRANSLATION
38:11SaadParah 23

جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ ۝۱۱

یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اِسی جگہ شکست کھانے والا ہے

URDU TRANSLATION

This is only a small army out of the several armies that will suffer defeat here.

ENGLISH TRANSLATION
38:12SaadParah 23

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ ۝۱۲

اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور عاد، اور میخوں والا فرعون

URDU TRANSLATION

Before them the people of Noah, Ad, and Pharaoh of the tent-pegs gave the lie (to the Messengers)

ENGLISH TRANSLATION
38:13SaadParah 23

وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ ۝۱۳

اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے

URDU TRANSLATION

and so did Thamud and the people of Lot and the people of Aykah. These were all leagued together.

ENGLISH TRANSLATION
38:14SaadParah 23

اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠ ۝۱۴

ان میں سے ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا اور میری عقوبت کا فیصلہ اس پر چسپاں ہو کر رہا

URDU TRANSLATION

Each of them gave the lie to Messengers and My decree of chastisement came upon them.

ENGLISH TRANSLATION
38:15SaadParah 23

وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ ۝۱۵

یہ لوگ بھی بس ایک دھماکے کے منتظر ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا دھماکا نہ ہوگا

URDU TRANSLATION

They are waiting for nothing except a single Cry, after which there will be no second Cry.

ENGLISH TRANSLATION
38:16SaadParah 23

وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ ۝۱۶

اور یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب، یوم الحساب سے پہلے ہی ہمارا حصہ ہمیں جلدی سے دے دے

URDU TRANSLATION

They say: “Our Lord, hasten to us our share (of chastisement) before the Day of Reckoning.”

ENGLISH TRANSLATION
38:17SaadParah 23

اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِ١ۚ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ ۝۱۷

اے نبیؐ، صبر کرو اُن باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں، اور اِن کے سامنے ہمارے بندے داؤدؑ کا قصہ بیان کرو جو بڑی قوتوں کا مالک تھا ہر معاملہ میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا

URDU TRANSLATION

(O Prophet), bear with patience what they say, and call to mind Our servant David, who was endowed with great strength and who constantly turned (to Allah).

ENGLISH TRANSLATION
38:18SaadParah 23

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ ۝۱۸

ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ مسخر کر رکھا تھا کہ صبح و شام وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے

URDU TRANSLATION

With him We had subjected the mountains that they join him in celebrating Allah's glory, evening and morning,

ENGLISH TRANSLATION
38:19SaadParah 23

وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ ۝۱۹

پرندے سمٹ آتے اور سب کے سب اُس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے

URDU TRANSLATION

and the birds, too, in their flocks, and turn again and again to celebrating Allah's glory.

ENGLISH TRANSLATION
38:20SaadParah 23

وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ ۝۲۰

ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی

URDU TRANSLATION

And We strengthened his kingdom and endowed him with wisdom and decisive judgement.

ENGLISH TRANSLATION
38:21SaadParah 23

وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ ۝۲۱

پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے اُن مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اُس کے بالا خانے میں گھس آئے تھے؟

URDU TRANSLATION

Has the story of the litigants reached you -- of those who entered his private chambers by climbing over the wall?

ENGLISH TRANSLATION
38:22SaadParah 23

اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ ۝۲۲

جب وہ داؤدؑ کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گیا انہوں نے کہا "ڈریے نہیں، ہم دو فریق مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجیے، بے انصافی نہ کیجیے اور ہمیں راہ راست بتائیے

URDU TRANSLATION

As they came upon David -- and he was frightened of them -- they said: “Be not afraid. We are just two litigants: one of us has committed excess against the other. So judge rightly between us, and be not unjust; and guide us to the Right Way.

ENGLISH TRANSLATION
38:23SaadParah 23

اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ١۫ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ١۫ فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ ۝۲۳

یہ میرا بھائی ہے، اِس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دُنبی ہے اِس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا"

URDU TRANSLATION

Behold, this is my brother; he has ninety-nine ewes and I have only one ewe.” And yet he said: “Give her into my charge,” and he got the better of me in argument.

ENGLISH TRANSLATION
38:24SaadParah 23

قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩ ۝۲۴

داؤدؑ نے جواب دیا: "اِس شخص نے اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری دنبی ملا لینے کا مطالبہ کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا، اور واقعہ یہ ہے کہ مل جل کر ساتھ رہنے والے لوگ اکثر ایک دوسرے پر زیادتیاں کرتے رہتے ہیں، بس وہی لوگ اس سے بچے ہوئے ہیں جو ایمان رکھتے اور عمل صالح کرتے ہیں، اور ایسے لوگ کم ہی ہیں" (یہ بات کہتے کہتے) داؤدؑ سمجھ گیا کہ یہ تو ہم نے دراصل اس کی آزمائش کی ہے، چنانچہ اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر گیا اور رجوع کر لیا

URDU TRANSLATION

David said: “He has certainly wronged you in seeking to add your ewe to his ewes; and indeed many who live together commit excesses, one to the other, except those that believe and act righteously; and they are but few.” (While so saying) David realized that it is We Who have put him to test; therefore, he sought the forgiveness of his Lord, and fell down, bowing and penitently turning (to Him).

ENGLISH TRANSLATION
38:25SaadParah 23

فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ ۝۲۵

تب ہم نے اس کا وہ قصور معاف کیا اور یقیناً ہمارے ہاں اس کے لیے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے

URDU TRANSLATION

Thereupon We forgave him his shortcoming and indeed (an exalted position of) nearness awaits him, and an excellent resort.

ENGLISH TRANSLATION
38:26SaadParah 23

یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ۠ ۝۲۶

(ہم نے اس سے کہا) "اے داؤدؑ، ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے، لہٰذا تو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہش نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں یقیناً اُن کے لیے سخت سزا ہے کہ وہ یوم الحساب کو بھول گئے"

URDU TRANSLATION

(We said to him): “O David, We have appointed you vicegerent on earth. Therefore, rule among people with justice and do not follow (your) desire lest it should lead you astray from Allah's Path. Allah's severe chastisement awaits those who stray away from Allah's Path, for they had forgotten the Day of Reckoning.

ENGLISH TRANSLATION
38:27SaadParah 23

وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا١ؕ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِؕ ۝۲۷

ہم نے اس آسمان اور زمین کو، اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے، فضول پیدا نہیں کر دیا ہے یہ تو اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے

URDU TRANSLATION

We did not create this heaven and earth and all that lies between them in vain. That is the fancy of those who denied the Truth. So woe from the Fire to all who deny the Truth.

ENGLISH TRANSLATION
38:28SaadParah 23

اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ١٘ اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ ۝۲۸

کیا ہم اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اور اُن کو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں یکساں کر دیں؟ کیا متقیوں کو ہم فاجروں جیسا کر دیں؟

URDU TRANSLATION

Shall We then treat alike those that believe and act righteously and those that create mischief on earth? Or treat alike the God-fearing and the wicked?

ENGLISH TRANSLATION
38:29SaadParah 23

كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ ۝۲۹

یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے محمدؐ) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں

URDU TRANSLATION

This is the Blessed Book that We have revealed to you, (O Muhammad), that people with understanding may reflect over its verses and those with understanding derive a lesson.

ENGLISH TRANSLATION
38:30SaadParah 23

وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ ۝۳۰

اور داؤدؑ کو ہم نے سلیمانؑ (جیسا بیٹا) عطا کیا، بہترین بندہ، کثرت سے اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا

URDU TRANSLATION

We bestowed upon David (an illustrious son), Solomon. How excellent a servant (of Ours he was)! Indeed he constantly turned to Us in devotion.

ENGLISH TRANSLATION
38:31SaadParah 23

اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ ۝۳۱

قابل ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رو گھوڑے پیش کیے گئے

URDU TRANSLATION

And when one evening well-trained and running horses of noble breed were brought to him

ENGLISH TRANSLATION
38:32SaadParah 23

فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ ۝۳۲

تو اس نے کہا "میں نے اس مال کی محبت اپنے رب کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے" یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہو گئے

URDU TRANSLATION

he said: “Lo! I have come to love this wealth on account of the remembrance of my Lord.” And when the horses disappeared,

ENGLISH TRANSLATION
38:33SaadParah 23

رُدُّوْهَا عَلَیَّ١ؕ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ ۝۳۳

تو (اس نے حکم دیا کہ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے

URDU TRANSLATION

(he ordered): “Bring these horses back to me,” and then he began to gently stroke their shanks and necks.

ENGLISH TRANSLATION
38:34SaadParah 23

وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ ۝۳۴

اور (دیکھو کہ) سلیمانؑ کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا

URDU TRANSLATION

Surely We put Solomon to the test and cast upon his throne a mere body. Thereupon he penitently turned (to Us).

ENGLISH TRANSLATION
38:35SaadParah 23

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ ۝۳۵

اور کہا کہ "اے میرے رب، مجھے معاف کر دے اور مجھے وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزاوار نہ ہو، بیشک تو ہی اصل داتا ہے"

URDU TRANSLATION

He said: “My Lord, forgive me and bestow upon me a kingdom such as none other after me will deserve. Surely You are the Bounteous Giver.”

ENGLISH TRANSLATION
38:36SaadParah 23

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ ۝۳۶

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا

URDU TRANSLATION

We subjected the wind to him, so that it blew gently at his bidding, wherever he directed it,

ENGLISH TRANSLATION
38:37SaadParah 23

وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍۙ ۝۳۷

اور شیاطین کو مسخر کر دیا، ہر طرح کے معمار اور غوطہ خور

URDU TRANSLATION

and We also subjected the devils to him -- all kinds of builders and divers;

ENGLISH TRANSLATION
38:38SaadParah 23

وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ ۝۳۸

اور دوسرے جو پابند سلاسل تھے

URDU TRANSLATION

and others that were bound with chains.

ENGLISH TRANSLATION
38:39SaadParah 23

هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ ۝۳۹

(ہم نے اُس سے کہا) "یہ ہماری بخشش ہے، تجھے اختیار ہے جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے، کوئی حساب نہیں"

URDU TRANSLATION

“This is Our bestowal. So give or withhold as you wish without account.”

ENGLISH TRANSLATION
38:40SaadParah 23

وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ۠ ۝۴۰

یقیناً اُس کے لیے ہمارے ہاں تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے

URDU TRANSLATION

Indeed an exalted position of nearness awaits him and an excellent resort.

ENGLISH TRANSLATION
38:41SaadParah 23

وَ اذْكُرْ عَبْدَنَاۤ اَیُّوْبَ١ۘ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الشَّیْطٰنُ بِنُصْبٍ وَّ عَذَابٍؕ ۝۴۱

اور ہمارے بندے ایوبؑ کا ذکر کرو، جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ شیطان نے مجھے سخت تکلیف اور عذاب میں ڈال دیا ہے

URDU TRANSLATION

And remember Our servant Job: when he cried to his Lord: “Behold, Satan has afflicted me with much hardship and suffering.”

ENGLISH TRANSLATION
38:42SaadParah 23

اُرْكُضْ بِرِجْلِكَ١ۚ هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّ شَرَابٌ ۝۴۲

(ہم نے اُسے حکم دیا) اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے

URDU TRANSLATION

(We commanded him): “Stamp your foot on earth, and here is cool water to wash with and to drink.”

ENGLISH TRANSLATION
38:43SaadParah 23

وَ وَهَبْنَا لَهٗۤ اَهْلَهٗ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنَّا وَ ذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ ۝۴۳

ہم نے اُسے اس کے اہل و عیال واپس دیے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور، اپنی طرف سے رحمت کے طور پر، اور عقل و فکر رکھنے والوں کے لیے درس کے طور پر

URDU TRANSLATION

And We granted to him his family and also the like of them, as a mercy from Us, and as a reminder to people of understanding,

ENGLISH TRANSLATION
38:44SaadParah 23

وَ خُذْ بِیَدِكَ ضِغْثًا فَاضْرِبْ بِّهٖ وَ لَا تَحْنَثْ١ؕ اِنَّا وَجَدْنٰهُ صَابِرًا١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ ۝۴۴

(اور ہم نے اس سے کہا) تنکوں کا ایک مٹھا لے اور اُس سے مار دے، اپنی قسم نہ توڑ ہم نے اُسے صابر پایا، بہترین بندہ، اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والا

URDU TRANSLATION

(and We said to him): “Take in your hand a bundle of rushes and strike with it, and do not break your oath.” Indeed We found him steadfast. How excellent a servant (of Ours) he was. Indeed he constantly turned (to his Lord).

ENGLISH TRANSLATION
38:45SaadParah 23

وَ اذْكُرْ عِبٰدَنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ اُولِی الْاَیْدِیْ وَ الْاَبْصَارِ ۝۴۵

اور ہمارے بندوں، ابراہیمؑ اور اسحاقؑ اور یعقوبؑ کا ذکر کرو بڑی قوت عمل رکھنے والے اور دیدہ ور لوگ تھے

URDU TRANSLATION

And remember Our servants -- Abraham, Isaac and Jacob -- they were endowed with great strength and vision.

ENGLISH TRANSLATION
38:46SaadParah 23

اِنَّاۤ اَخْلَصْنٰهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِۚ ۝۴۶

ہم نے اُن کو ایک خالص صفت کی بنا پر برگزیدہ کیا تھا، اور وہ دار آخرت کی یاد تھی

URDU TRANSLATION

Verily We exalted them in consideration of a sterling quality: their remembrance of the Abode of the Hereafter.

ENGLISH TRANSLATION
38:47SaadParah 23

وَ اِنَّهُمْ عِنْدَنَا لَمِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیَارِؕ ۝۴۷

یقیناً ہمارے ہاں ان کا شمار چنے ہوئے نیک اشخاص میں ہے

URDU TRANSLATION

In Our sight they are among the chosen and excellent ones.

ENGLISH TRANSLATION
38:48SaadParah 23

وَ اذْكُرْ اِسْمٰعِیْلَ وَ الْیَسَعَ وَ ذَا الْكِفْلِ١ؕ وَ كُلٌّ مِّنَ الْاَخْیَارِؕ ۝۴۸

اور اسماعیلؑ اور الیسع اور ذوالکفلؑ کا ذکر کرو، یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے

URDU TRANSLATION

And remember Ishmael, Elisha, and Dhu al-Kifl. All were of the best.

ENGLISH TRANSLATION
38:49SaadParah 23

هٰذَا ذِكْرٌ١ؕ وَ اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ لَحُسْنَ مَاٰبٍۙ ۝۴۹

یہ ایک ذکر تھا (اب سنو کہ) متقی لوگوں کے لیے یقیناً بہترین ٹھکانا ہے

URDU TRANSLATION

This was a remembrance. An excellent retreat awaits the God-fearing

ENGLISH TRANSLATION
38:50SaadParah 23

جَنّٰتِ عَدْنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الْاَبْوَابُۚ ۝۵۰

ہمیشہ رہنے والی جنتیں جن کے دروازے اُن کے لیے کھلے ہوں گے

URDU TRANSLATION

-- everlasting Gardens with gates wide open for them

ENGLISH TRANSLATION
38:51SaadParah 23

مُتَّكِئِیْنَ فِیْهَا یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ وَّ شَرَابٍ ۝۵۱

ان میں وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، خوب خوب فواکہ اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے

URDU TRANSLATION

wherein they shall recline, wherein they shall ask for abundant fruit and drinks,

ENGLISH TRANSLATION
38:52SaadParah 23

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ ۝۵۲

اور ان کے پاس شرمیلی ہم سن بیویاں ہوں گی

URDU TRANSLATION

and wherein there shall be with them well-matched, bashful mates.

ENGLISH TRANSLATION
38:53SaadParah 23

هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ ۝۵۳

یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں حساب کے دن عطا کرنے کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے

URDU TRANSLATION

All this is what you are promised for the Day of Judgement.

ENGLISH TRANSLATION
38:54SaadParah 23

اِنَّ هٰذَا لَرِزْقُنَا مَا لَهٗ مِنْ نَّفَادٍۚۖ ۝۵۴

یہ ہمارا رزق ہے جو کبھی ختم ہونے والا نہیں

URDU TRANSLATION

This is Our provision for you, never to end.

ENGLISH TRANSLATION
38:55SaadParah 23

هٰذَا١ؕ وَ اِنَّ لِلطّٰغِیْنَ لَشَرَّ مَاٰبٍۙ ۝۵۵

یہ تو ہے متقیوں کا انجام اور سرکشوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے

URDU TRANSLATION

All this (is for the God-fearing). But for the transgressors, an evil resort awaits them --

ENGLISH TRANSLATION
38:56SaadParah 23

جَهَنَّمَ١ۚ یَصْلَوْنَهَا١ۚ فَبِئْسَ الْمِهَادُ ۝۵۶

جہنم جس میں وہ جھلسے جائیں گے، بہت ہی بری قیام گاہ

URDU TRANSLATION

Hell, where they will be roasted. An evil place to dwell!

ENGLISH TRANSLATION
38:57SaadParah 23

هٰذَا١ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ ۝۵۷

یہ ہے اُن کے لیے، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہو

URDU TRANSLATION

All this (is for them); so let them taste boiling water and pus,

ENGLISH TRANSLATION
38:58SaadParah 23

وَّ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖۤ اَزْوَاجٌؕ ۝۵۸

اور اسی قسم کی دوسری تلخیوں کا

URDU TRANSLATION

and other sufferings of the kind.

ENGLISH TRANSLATION
38:59SaadParah 23

هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ١ۚ لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ١ؕ اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ ۝۵۹

(وہ جہنم کی طرف اپنے پیروؤں کو آتے دیکھ کر آپس میں کہیں گے) "یہ ایک لشکر تمہارے پاس گھسا چلا آ رہا ہے، کوئی خوش آمدید اِن کے لیے نہیں ہے، یہ آگ میں جھلسنے والے ہیں"

URDU TRANSLATION

(Observing their followers advancing to Hell they will say, among themselves: “This is a troop rushing in to you. There is no welcome for them. They are destined to roast in the Fire.”

ENGLISH TRANSLATION
38:60SaadParah 23

قَالُوْا بَلْ اَنْتُمْ١۫ لَا مَرْحَبًۢا بِكُمْ١ؕ اَنْتُمْ قَدَّمْتُمُوْهُ لَنَا١ۚ فَبِئْسَ الْقَرَارُ ۝۶۰

وہ اُن کو جواب دیں گے "نہیں بلکہ تم ہی جھلسے جا رہے ہو، کوئی خیر مقدم تمہارے لیے نہیں تم ہی تو یہ انجام ہمارے آگے لائے ہو، کیسی بری ہے یہ جائے قرار"

URDU TRANSLATION

They will reply: “Rather, no welcome to you. (You will roast in Hell.) It is you who led us to this end. What an evil resort!”

ENGLISH TRANSLATION
38:61SaadParah 23

قَالُوْا رَبَّنَا مَنْ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدْهُ عَذَابًا ضِعْفًا فِی النَّارِ ۝۶۱

پھر وہ کہیں گے "اے ہمارے رب، جس نے ہمیں اس انجام کو پہنچانے کا بندوبست کیا اُس کو دوزخ کا دوہرا عذاب دے"

URDU TRANSLATION

They will say: “Our Lord, give twofold punishment in the Fire to him who has led us to this.”

ENGLISH TRANSLATION
38:62SaadParah 23

وَ قَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَعُدُّهُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِؕ ۝۶۲

اور وہ آپس میں کہیں گے "کیا بات ہے، ہم اُن لوگوں کو کہیں نہیں دیکھتے جنہیں ہم دنیا میں برا سمجھتے تھے؟

URDU TRANSLATION

They will say to one another: “But why do we not see those whom we considered him among the wicked?

ENGLISH TRANSLATION
38:63SaadParah 23

اَتَّخَذْنٰهُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْهُمُ الْاَبْصَارُ ۝۶۳

ہم نے یونہی ان کا مذاق بنا لیا تھا، یا وہ کہیں نظروں سے اوجھل ہیں؟"

URDU TRANSLATION

Is it that we mistakenly made fun of them; or have they disappeared from our sight?”

ENGLISH TRANSLATION
38:64SaadParah 23

اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ۠ ۝۶۴

بے شک یہ بات سچی ہے، اہل دوزخ میں یہی کچھ جھگڑے ہونے والے ہیں

URDU TRANSLATION

Verily all this is true. This is how the inmates of the Fire will dispute among themselves.

ENGLISH TRANSLATION
38:65SaadParah 23

قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ ۝۶۵

(اے نبیؐ) اِن سے کہو، "میں تو بس خبردار کر دینے والا ہوں کوئی حقیقی معبود نہیں مگر اللہ، جو یکتا ہے، سب پر غالب

URDU TRANSLATION

Tell them, (O Prophet): “I am nothing but a warner. There is no deity but Allah, the One, the Supreme,

ENGLISH TRANSLATION
38:66SaadParah 23

رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ ۝۶۶

آسمانوں اور زمین کا مالک اور اُن ساری چیزوں کا مالک جو ان کے درمیان ہیں، زبردست اور درگزر کرنے والا"

URDU TRANSLATION

the Lord of the heavens and the earth and all that is in between them, the Most Mighty, the Most Forgiving.”

ENGLISH TRANSLATION
38:67SaadParah 23

قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ ۝۶۷

اِن سے کہو "یہ ایک بڑی خبر ہے

URDU TRANSLATION

Say: “This is a tiding of tremendous import

ENGLISH TRANSLATION
38:68SaadParah 23

اَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُوْنَ ۝۶۸

جس کو سن کر تم منہ پھیرتے ہو"

URDU TRANSLATION

from which you are turning away.”

ENGLISH TRANSLATION
38:69SaadParah 23

مَا كَانَ لِیَ مِنْ عِلْمٍۭ بِالْمَلَاِ الْاَعْلٰۤى اِذْ یَخْتَصِمُوْنَ ۝۶۹

(ان سے کہو) "مجھے اُس وقت کی کوئی خبر نہ تھی جب ملاء اعلیٰ میں جھگڑا ہو رہا تھا

URDU TRANSLATION

(Tell them): “I had no knowledge of the High Council when they were disputing.

ENGLISH TRANSLATION
38:70SaadParah 23

اِنْ یُّوْحٰۤى اِلَیَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۝۷۰

مجھ کو تو وحی کے ذریعہ سے یہ باتیں صرف اس لیے بتائی جاتی ہیں کہ میں کھلا کھلا خبردار کرنے والا ہوں"

URDU TRANSLATION

I am told (about matters) by means of revelation only because I am a clear warner.”

ENGLISH TRANSLATION
38:71SaadParah 23

اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ طِیْنٍ ۝۷۱

جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا "میں مٹی سے ایک بشر بنانے والا ہوں

URDU TRANSLATION

When your Lord said to the angels: “Verily I am creating a human being from clay.

ENGLISH TRANSLATION
38:72SaadParah 23

فَاِذَا سَوَّیْتُهٗ وَ نَفَخْتُ فِیْهِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَهٗ سٰجِدِیْنَ ۝۷۲

پھر جب میں اسے پوری طرح بنا دوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم اس کے آگے سجدے میں گر جاؤ"

URDU TRANSLATION

After I have created him and breathed into him of My spirit, fall you down, prostrating yourselves to him.”

ENGLISH TRANSLATION
38:73SaadParah 23

فَسَجَدَ الْمَلٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُوْنَۙ ۝۷۳

اس حکم کے مطابق فرشتے سب کے سب سجدے میں گر گئے

URDU TRANSLATION

Then the angels, all of them, prostrated themselves before Adam

ENGLISH TRANSLATION
38:74SaadParah 23

اِلَّاۤ اِبْلِیْسَ١ؕ اِسْتَكْبَرَ وَ كَانَ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ ۝۷۴

مگر ابلیس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور وہ کافروں میں سے ہو گیا

URDU TRANSLATION

except Iblis. He waxed proud and became one of the unbelievers.

ENGLISH TRANSLATION
38:75SaadParah 23

قَالَ یٰۤاِبْلِیْسُ مَا مَنَعَكَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِیَدَیَّ١ؕ اَسْتَكْبَرْتَ اَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ ۝۷۵

رب نے فرمایا "اے ابلیس، تجھے کیا چیز اُس کو سجدہ کرنے سے مانع ہوئی جسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے؟ تو بڑا بن رہا ہے یا تو ہے ہی کچھ اونچے درجے کی ہستیوں میں سے؟"

URDU TRANSLATION

The Lord said: “O Iblis, what prevented you from prostrating yourself before him whom I created of My Two Hands. Are you waxing proud, or fancy yourself to be too exalted?”

ENGLISH TRANSLATION
38:76SaadParah 23

قَالَ اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُ١ؕ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ ۝۷۶

اُس نے جواب دیا "میں اُس سے بہتر ہوں، آپ نے مجھ کو آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو مٹی سے"

URDU TRANSLATION

He replied: “I am nobler than he. You created me from fire and created him from clay.”

ENGLISH TRANSLATION
38:77SaadParah 23

قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِیْمٌۚۖ ۝۷۷

فرمایا "اچھا تو یہاں سے نکل جا، تو مردود ہے

URDU TRANSLATION

He said: “Get out of here; surely you are accursed,

ENGLISH TRANSLATION
38:78SaadParah 23

وَّ اِنَّ عَلَیْكَ لَعْنَتِیْۤ اِلٰى یَوْمِ الدِّیْنِ ۝۷۸

اور تیرے اوپر یوم الجزاء تک میری لعنت ہے"

URDU TRANSLATION

and My curse shall remain upon you till the Day of Resurrection.”

ENGLISH TRANSLATION
38:79SaadParah 23

قَالَ رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ ۝۷۹

وہ بولا "ا ے میرے رب، یہ بات ہے تو پھر مجھے اُس وقت تک کے لیے مہلت دے دے جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے"

URDU TRANSLATION

Satan said: “My Lord, then grant me respite till the Day that they are raised up.”

ENGLISH TRANSLATION
38:80SaadParah 23

قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَۙ ۝۸۰

فرمایا، "اچھا، تجھے اُس روز تک کی مہلت ہے

URDU TRANSLATION

He said: “You are of those who have been granted respite

ENGLISH TRANSLATION
38:81SaadParah 23

اِلٰى یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ ۝۸۱

جس کا وقت مجھے معلوم ہے"

URDU TRANSLATION

till the Day whose Hour I know.”

ENGLISH TRANSLATION
38:82SaadParah 23

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ ۝۸۲

اس نے کہا "تیری عزت کی قسم، میں اِن سب لوگو ں کو بہکا کر رہوں گا

URDU TRANSLATION

(Iblis) said: “By Your glory, I shall mislead them all

ENGLISH TRANSLATION
38:83SaadParah 23

اِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِیْنَ ۝۸۳

بجز تیرے اُن بندوں کے جنہیں تو نے خالص کر لیا ہے"

URDU TRANSLATION

except those of Your servants, the chosen ones from amongst them.”

ENGLISH TRANSLATION
38:84SaadParah 23

قَالَ فَالْحَقُّ١٘ وَ الْحَقَّ اَقُوْلُۚ ۝۸۴

فرمایا "تو حق یہ ہے، اور میں حق ہی کہا کرتا ہوں

URDU TRANSLATION

He (i.e. Allah) said: “This is the Truth -- and I only speak the Truth --

ENGLISH TRANSLATION
38:85SaadParah 23

لَاَمْلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَ مِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ اَجْمَعِیْنَ ۝۸۵

کہ میں جہنم کو تجھ سے اور اُن سب لوگوں سے بھر دوں گا جو اِن انسانوں میں سے تیری پیروی کریں گے"

URDU TRANSLATION

I will certainly fill the Gehenna with you and with all those among them who follow you.”

ENGLISH TRANSLATION
38:86SaadParah 23

قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ ۝۸۶

(اے نبیؐ) اِن سے کہہ دو کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، اور نہ میں بناوٹی لوگوں میں سے ہوں

URDU TRANSLATION

(O Prophet), tell them: “I do not ask you for any recompense for the performance of this task; nor am I given to affectation.

ENGLISH TRANSLATION
38:87SaadParah 23

اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ ۝۸۷

یہ تو ایک نصیحت ہے تمام جہان والوں کے لیے

URDU TRANSLATION

This is nothing but an Admonition for all people the world over.

ENGLISH TRANSLATION
38:88SaadParah 23

وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِیْنٍ۠ ۝۸۸

اور تھوڑی مدت ہی گزرے گی کہ تمہیں اس کا حال خود معلوم ہو جائے گا

URDU TRANSLATION

You will know the truth of the matter after a while.”

ENGLISH TRANSLATION

تَنْزِیْلُ الْكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَكِیْمِ ۝۱

اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے

URDU TRANSLATION

The revelation of this Book is from Allah, the Most Mighty, the Most Wise.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّاۤ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَؕ ۝۲

(اے محمدؐ) یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کے لیے خالص کرتے ہوئے

URDU TRANSLATION

(O Prophet), it is We Who have revealed this Book to you with Truth. So serve only Allah, consecrating your devotion to Him.

ENGLISH TRANSLATION

اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ۘ مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰى١ؕ اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ١ؕ۬ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ ۝۳

خبردار، دین خالص اللہ کا حق ہے رہے وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں (اور اپنے اِس فعل کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ) ہم تو اُن کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں، اللہ یقیناً اُن کے درمیان اُن تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور منکر حق ہو

URDU TRANSLATION

Lo, religion is exclusively devoted to Allah. Your religion is entirely consecrated to Him. As for those who have taken others than Allah for their guardians, (they say): “We worship them only that they may bring us nearer to Allah.” Allah will judge between them concerning what they differ about. Verily Allah does not guide anyone who is given to sheer lying, is an utter unbeliever.

ENGLISH TRANSLATION

لَوْ اَرَادَ اللّٰهُ اَنْ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصْطَفٰى مِمَّا یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۙ سُبْحٰنَهٗ١ؕ هُوَ اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ۝۴

اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا برگزیدہ کر لیتا، پاک ہے وہ اس سے (کہ کوئی اُس کا بیٹا ہو)، وہ اللہ ہے اکیلا اور سب پر غالب

URDU TRANSLATION

If Allah had wanted to take to Himself a son, He could have chosen anyone He wanted out of those whom He creates. Glory be to Him (that He should have a son). He is Allah: the One, the Overpowering.

ENGLISH TRANSLATION

خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ١ۚ یُكَوِّرُ الَّیْلَ عَلَى النَّهَارِ وَ یُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى الَّیْلِ وَ سَخَّرَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ١ؕ كُلٌّ یَّجْرِیْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ اَلَا هُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ ۝۵

اس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے اُسی نے سورج اور چاند کو اس طرح مسخر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقت مقرر تک چلے جا رہا ہے جان رکھو، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے

URDU TRANSLATION

He created the heavens and the earth with Truth, and He folds up the day over the night and folds up the night over the day. He has subjected the sun and the moon, each is running its course until an appointed time. Lo, He is the Most Mighty, the Most Forgiving.

ENGLISH TRANSLATION

خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَ اَنْزَلَ لَكُمْ مِّنَ الْاَنْعَامِ ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍ١ؕ یَخْلُقُكُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ خَلْقًا مِّنْۢ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمٰتٍ ثَلٰثٍ١ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ١ؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ فَاَنّٰى تُصْرَفُوْنَ ۝۶

اُسی نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا، پھر وہی ہے جس نے اُس جان سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لیے مویشیوں میں سے آٹھ نر و مادہ پیدا کیے وہ تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین تین تاریک پردوں کے اندر تمہیں ایک کے بعد ایک شکل دیتا چلا جاتا ہے یہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں) تمہارا رب ہے، بادشاہی اسی کی ہے، کوئی معبود اس کے سوا نہیں ہے، پھر تم کدھر سے پھرائے جا رہے ہو؟

URDU TRANSLATION

He it is Who created you from a single being, and He it is Who made from it its mate. He it is Who created for you eight heads of cattle in pairs. He creates you in your mothers' wombs, giving you one form after another in threefold depths of darkness. That, then, is Allah, your Lord. His is the kingdom. There is no god but He. So, whence are you being turned astray?

ENGLISH TRANSLATION

اِنْ تَكْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنْكُمْ١۫ وَ لَا یَرْضٰى لِعِبَادِهِ الْكُفْرَ١ۚ وَ اِنْ تَشْكُرُوْا یَرْضَهُ لَكُمْ١ؕ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ؕ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ١ؕ اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ ۝۷

اگر تم کفر کرو تو اللہ تم سے بے نیاز ہے، لیکن وہ اپنے بندوں کے لیے کفر کو پسند نہیں کرتا، اور اگر تم شکر کر و تو اسے وہ تمہارے لیے پسند کرتا ہے کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا آخرکار تم سب کو اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے، پھر وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے

URDU TRANSLATION

If you disbelieve, know well that Allah has no need of you. Yet He does not like unbelief in His servants. But if you are thankful, your thankfulness will please Him. No one shall bear another's burden. You are destined to return to your Lord and He will tell you what you used to do. He is well aware even of what lies hidden in your breasts.

ENGLISH TRANSLATION

وَ اِذَا مَسَّ الْاِنْسَانَ ضُرٌّ دَعَا رَبَّهٗ مُنِیْبًا اِلَیْهِ ثُمَّ اِذَا خَوَّلَهٗ نِعْمَةً مِّنْهُ نَسِیَ مَا كَانَ یَدْعُوْۤا اِلَیْهِ مِنْ قَبْلُ وَ جَعَلَ لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا١ۖۗ اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ ۝۸

انسان پر جب کوئی آفت آتی ہے تو وہ اپنے رب کی طرف رجوع کر کے اُسے پکارتا ہے پھر جب اس کا رب اسے اپنی نعمت سے نواز دیتا ہے تو وہ اُس مصیبت کو بھول جاتا ہے جس پر وہ پہلے پکار رہا تھا اور دوسروں کو اللہ کا ہمسر ٹھیراتا ہے تاکہ اُس کی راہ سے گمراہ کرے (اے نبیؐ) اُس سے کہو کہ تھوڑے دن اپنے کفر سے لطف اٹھا لے، یقیناً تو دوزخ میں جانے والا ہے

URDU TRANSLATION

When any affliction befalls man, he cries out to his Lord, penitently turning to Him. But when his Lord bestows His favour upon him, he forgets the affliction regarding which he had cried out and sets up compeers to Allah that they may lead others astray from His Path. Say, (O Prophet): “Enjoy your unbelief for a while. Surely you will be among the inmates of the Fire.”

ENGLISH TRANSLATION

اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ اٰنَآءَ الَّیْلِ سَاجِدًا وَّ قَآئِمًا یَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَ یَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهٖ١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ١ؕ اِنَّمَا یَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ۠ ۝۹

(کیا اِس شخص کی روش بہتر ہے یا اُس شخص کی) جو مطیع فرمان ہے، رات کی گھڑیوں میں کھڑا رہتا اور سجدے کرتا ہے، آخرت سے ڈرتا اور اپنے رب کی رحمت سے امید لگاتا ہے؟ اِن سے پوچھو، کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں کبھی یکساں ہو سکتے ہیں؟ نصیحت تو عقل رکھنے والے ہی قبول کرتے ہیں

URDU TRANSLATION

Is such a person (preferable or he) who is obedient, and prostrates himself in the watches of the night, stands (in Prayer), is fearful of the Hereafter, and looks forward to the mercy of His Lord? Ask them: “Are those who know equal to those who do not know?” Only those endowed with understanding take heed.

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ؕ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ١ؕ وَ اَرْضُ اللّٰهِ وَاسِعَةٌ١ؕ اِنَّمَا یُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسَابٍ ۝۱۰

(اے نبیؐ) کہو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو، اپنے رب سے ڈرو جن لوگوں نے اِس دنیا میں نیک رویہ اختیار کیا ہے ان کے لیے بھلائی ہے اور خدا کی زمین وسیع ہے، صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا

URDU TRANSLATION

Tell them (O Prophet): “O you servants of Mine who believe, have fear of your Lord. A good end awaits those who did good in this world. Allah's earth is spacious. Verily those who persevere shall be granted their reward beyond all reckoning.”

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ ۝۱۱

(اے نبیؐ) اِن سے کہو، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُس کی بندگی کروں

URDU TRANSLATION

Tell them, (O Prophet): “I am bidden to serve Allah, consecrating my devotion to Him,

ENGLISH TRANSLATION

وَ اُمِرْتُ لِاَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ الْمُسْلِمِیْنَ ۝۱۲

اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ سب سے پہلے میں خود مسلم بنوں

URDU TRANSLATION

and I am bidden to be the first of those who surrender to Him.”

ENGLISH TRANSLATION

قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ۝۱۳

کہو، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے

URDU TRANSLATION

Say: “If I disobey my Lord, I fear the chastisement of an Awesome Day.”

ENGLISH TRANSLATION

قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ ۝۱۴

کہہ دو کہ میں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُسی کی بندگی کروں گا

URDU TRANSLATION

Say: “Allah alone shall I serve, consecrating my devotion to Him.

ENGLISH TRANSLATION

فَاعْبُدُوْا مَا شِئْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ١ؕ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اَلَا ذٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِیْنُ ۝۱۵

تم اُس کے سوا جس جس کی بندگی کرنا چاہو کرتے رہو کہو، اصل دیوالیے تو وہی ہیں جنہوں نے قیامت کے روز اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو گھاٹے میں ڈال دیا خوب سن رکھو، یہی کھلا دیوالہ ہے

URDU TRANSLATION

So serve, apart from Him, whomsoever you please.” Say: “Behold, the real losers shall be those who will have lost their own selves and their kith and kin on the Day of Resurrection. Behold, that is the obvious loss.

ENGLISH TRANSLATION

لَهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَ مِنْ تَحْتِهِمْ ظُلَلٌ١ؕ ذٰلِكَ یُخَوِّفُ اللّٰهُ بِهٖ عِبَادَهٗ١ؕ یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ ۝۱۶

اُن پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، پس اے میرے بندو، میرے غضب سے بچو

URDU TRANSLATION

There shall be sheets of fire above them and beneath them. This is the end against which Allah warns His servants. So dread My wrath, O you servants of Mine!”

ENGLISH TRANSLATION

وَ الَّذِیْنَ اجْتَنَبُوا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْهَا وَ اَنَابُوْۤا اِلَى اللّٰهِ لَهُمُ الْبُشْرٰى١ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِۙ ۝۱۷

بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کر لیا اُن کے لیے خوشخبری ہے پس (اے نبیؐ) بشارت دے دو میرے اُن بندوں کو

URDU TRANSLATION

(On the other hand), good tidings await those who eschew serving false gods and penitently return to Allah. (O Prophet), give good tidings to My servants,

ENGLISH TRANSLATION

الَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهٗ١ؕ اُولٰٓئِكَ الَّذِیْنَ هَدٰىهُمُ اللّٰهُ وَ اُولٰٓئِكَ هُمْ اُولُوا الْاَلْبَابِ ۝۱۸

جو بات کو غور سے سنتے ہیں اور اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت بخشی ہے اور یہی دانشمند ہیں

URDU TRANSLATION

to those who pay heed to what is said and follow the best of it. They are the ones whom Allah has guided to the Right Way; they are the ones endowed with understanding.

ENGLISH TRANSLATION

اَفَمَنْ حَقَّ عَلَیْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ١ؕ اَفَاَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِی النَّارِۚ ۝۱۹

(اے نبیؐ) اُس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہو؟ کیا تم اُسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہو؟

URDU TRANSLATION

(O Prophet), can you save him (from chastisement) against whom the sentence of chastisement has become due; him who has, (as it were), already fallen into the Fire?”

ENGLISH TRANSLATION

لٰكِنِ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌ مِّنْ فَوْقِهَا غُرَفٌ مَّبْنِیَّةٌ١ۙ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ۬ وَعْدَ اللّٰهِ١ؕ لَا یُخْلِفُ اللّٰهُ الْمِیْعَادَ ۝۲۰

البتہ جو لوگ اپنے رب سے ڈر کر رہے اُن کے لیے بلند عمارتیں ہیں منزل پر منزل بنی ہوئی، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ اللہ کا وعدہ ہے، اللہ کبھی اپنے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا

URDU TRANSLATION

But those who fear their Lord shall have lofty mansions built over one another beneath which rivers flow. This is Allah's promise and never does Allah fail to fulfil His promise.

ENGLISH TRANSLATION

اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَكَهٗ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ ثُمَّ یُخْرِجُ بِهٖ زَرْعًا مُّخْتَلِفًا اَلْوَانُهٗ ثُمَّ یَهِیْجُ فَتَرٰىهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ یَجْعَلُهٗ حُطَامًا١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِاُولِی الْاَلْبَابِ۠ ۝۲۱

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریاؤں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا، پھر اس پانی کے ذریعہ سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں، پھر وہ کھیتیاں پک کر سوکھ جاتی ہیں، پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑ گئیں، پھر آخرکار اللہ اُن کو بھس بنا دیتا ہے در حقیقت اِس میں ایک سبق ہے عقل رکھنے والوں کے لیے

URDU TRANSLATION

Do you not see that Allah sent down water from the sky, then made it flow on earth as springs and streams and rivers and then with it He brings forth vegetation of various hues; then this vegetation ripens and dries up, turning yellow, whereafter He reduces it to broken straw? Surely there is a lesson in this for those endowed with understanding.

ENGLISH TRANSLATION

اَفَمَنْ شَرَحَ اللّٰهُ صَدْرَهٗ لِلْاِسْلَامِ فَهُوَ عَلٰى نُوْرٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ فَوَیْلٌ لِّلْقٰسِیَةِ قُلُوْبُهُمْ مِّنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ اُولٰٓئِكَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ ۝۲۲

اب کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا اور وہ اپنے رب کی طرف سے ایک روشنی پر چل رہا ہے (اُس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس نے اِن باتوں سے کوئی سبق نہ لیا؟) تباہی ہے اُن لوگوں کے لیے جن کے دل اللہ کی نصیحت سے اور زیادہ سخت ہو گئے وہ کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

URDU TRANSLATION

Can he whose breast Allah has opened up for Islam and who is thus (moving along a Path) illumined by a light from Allah (be likened to him who derives no lesson from what he observes)? Woe, then, to those whose hearts were further hardened after Allah's admonition. Such are indeed in obvious error.

ENGLISH TRANSLATION

اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِیَ١ۖۗ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُوْدُ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ١ۚ ثُمَّ تَلِیْنُ جُلُوْدُهُمْ وَ قُلُوْبُهُمْ اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ١ؕ ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ یَهْدِیْ بِهٖ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ ۝۲۳

اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں اُسے سن کر اُن لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے

URDU TRANSLATION

Allah has revealed the best teaching, a self-consistent Book which repeats its contents in manifold forms whereat shiver the skins of those that hold their Lord in awe, and then their skins and their hearts soften for Allah's remembrance. That is Allah's Guidance wherewith He guides whosoever He pleases. And he whom Allah does not guide to the Right Path has none to guide him.

ENGLISH TRANSLATION

اَفَمَنْ یَّتَّقِیْ بِوَجْهِهٖ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ وَ قِیْلَ لِلظّٰلِمِیْنَ ذُوْقُوْا مَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ ۝۲۴

اب اُس شخص کی بد حالی کا تم کیا اندازہ کر سکتے ہو جو قیامت کے روز عذاب کی سخت مار اپنے منہ پر لے گا؟ ایسے ظالموں سے تو کہہ دیا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اُس کمائی کا جو تم کرتے رہے تھے

URDU TRANSLATION

How woeful is the plight of him who has nothing except his face to shield him from severe chastisement on the Day of Resurrection? Such evil-doers shall be told: “Taste now the consequence of your deeds.”

ENGLISH TRANSLATION

كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَاَتٰىهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَیْثُ لَا یَشْعُرُوْنَ ۝۲۵

اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسی طرح جھٹلا چکے ہیں آخر اُن پر عذاب ایسے رخ سے آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ جا سکتا تھا

URDU TRANSLATION

Their predecessors gave the lie to the Truth and then chastisement came upon them from whence they could not imagine.

ENGLISH TRANSLATION

فَاَذَاقَهُمُ اللّٰهُ الْخِزْیَ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَكْبَرُ١ۘ لَوْ كَانُوْا یَعْلَمُوْنَ ۝۲۶

پھر اللہ نے ان کو دنیا ہی کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھایا، اور آخرت کا عذاب تو اس سے شدید تر ہے، کاش یہ لوگ جانتے

URDU TRANSLATION

So Allah made them taste degradation in the life of this world, and certainly the chastisement of the Hereafter will be much more grievous. Would that they knew!

ENGLISH TRANSLATION

وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَۚ ۝۲۷

ہم نے اِس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالیں دی ہیں کہ یہ ہوش میں آئیں

URDU TRANSLATION

We have indeed propounded for mankind all kinds of parables in this Qur'an that they may take heed.

ENGLISH TRANSLATION

قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا غَیْرَ ذِیْ عِوَجٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ ۝۲۸

ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے، جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں ہے، تاکہ یہ برے انجام سے بچیں

URDU TRANSLATION

It is an Arabic Qur'an free of all crookedness that they may guard against their evil end.

ENGLISH TRANSLATION

ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا رَّجُلًا فِیْهِ شُرَكَآءُ مُتَشٰكِسُوْنَ وَ رَجُلًا سَلَمًا لِّرَجُلٍ١ؕ هَلْ یَسْتَوِیٰنِ مَثَلًا١ؕ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ١ۚ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ ۝۲۹

اللہ ایک مثال دیتا ہے ایک شخص تو وہ ہے جس کی ملکیت میں بہت سے کج خلق آقا شریک ہیں جو اسے اپنی اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دوسرا شخص پورا کا پورا ایک ہی آقا کا غلام ہے کیا ان دونوں کا حال یکساں ہو سکتاہے؟ الحمدللہ، مگر اکثر لوگ نادانی میں پڑے ہوئے ہیں

URDU TRANSLATION

Allah propounds a parable: there is a man whose ownership is shared by several quarrelsome masters, each pulling him to himself; and there is another who is exclusively owned by one man. Can the two be alike? All praise and thanks be to Allah. But most of them are unaware.

ENGLISH TRANSLATION

اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘ ۝۳۰

(اے نبیؐ) تمہیں بھی مرنا ہے اور اِن لوگوں کو بھی مرنا ہے

URDU TRANSLATION

(O Prophet), you are destined to die and they too are destined to die.

ENGLISH TRANSLATION

ثُمَّ اِنَّكُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُوْنَ۠ ۝۳۱

آخرکار قیامت کے روز تم سب اپنے رب کے حضور اپنا اپنا مقدمہ پیش کرو گے

URDU TRANSLATION

Then eventually all of you will contend before your Lord on the Day of Resurrection.

ENGLISH TRANSLATION
WELCOME TO TARJUMAQURAN.COM

Read. Listen. Understand.

Explore the Quran with Urdu and English translations.

Discover the meaning of each word

Click or tap an Arabic Ayah word to hear its pronunciation and see its Urdu meaning. The meaning disappears when the word finishes playing.

کسی عربی لفظ پر کلک کریں۔ اس کا تلفظ سنیں اور اردو معنی دیکھیں۔

Find your way around

Read Quranصرف قرآن پڑھیں
Read the Quran page by page and listen from the beginning of a Surah.
قرآن صفحہ وار پڑھیں اور سورت کے آغاز سے تلاوت سنیں۔
Surah with Translationسورت کے لحاظ سے ترجمہ
Read and listen by Surah, with Urdu translation and optional English text.
سورت منتخب کرکے قرآن اور اردو ترجمہ پڑھیں اور سنیں۔ انگریزی ترجمہ بھی دکھایا جا سکتا ہے۔
Parah with Translationپارے کے لحاظ سے ترجمہ
Explore the Quran by Parah with translations.
پارہ منتخب کرکے قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھیں۔
Select Ayahsآیات منتخب کریں
Choose a Surah and Ayah range. Combine selected Ayahs when needed.
سورت اور آیات کی حد منتخب کریں۔ ضرورت ہو تو منتخب آیات کو یکجا بھی کریں۔
Search Quranقرآن میں تلاش کریں
Find words or phrases in Arabic, Urdu, or English.
کوئی لفظ یا عبارت لکھیں۔ تلاش عربی، اردو اور انگریزی، تینوں زبانوں میں ہوگی۔
AI Searchمصنوعی ذہانت سے تلاش
Explore related Ayahs using a topic or question. Results may be incomplete; read each Ayah and its context.
موضوع یا سوال لکھ کر متعلقہ آیات تلاش کریں۔ نتائج نامکمل ہو سکتے ہیں؛ ہر آیت اور اس کا سیاق و سباق پڑھیں۔

You can reopen this guide from the footer.

Copy

Select content to copy

Share this Ayah