فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۴۴
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
Parah 19 · Arabic and Urdu
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۴۴
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ ۱۴۵
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
I ask of you no reward. My reward is with none but the Lord of the Universe.
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَۙ ۱۴۶
کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟
Do you believe that you will be left here to live securely in the present state
فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ ۱۴۷
اِن باغوں اور چشموں میں؟
amidst gardens and springs
وَّ زُرُوْعٍ وَّ نَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِیْمٌۚ ۱۴۸
اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟
and cornfields and date-palms laden with juicy fruits?
وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَۚ ۱۴۹
تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو
You hew dwellings in mountains and exult in that.
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۵۰
اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
Fear Allah and obey me
وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَۙ ۱۵۱
اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو
and do not follow the biddings of those that go to excesses
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ ۱۵۲
جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے"
and spread mischief in the land rather than set things right."
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۚ ۱۵۳
انہوں نے جواب دیا "تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے
They replied: "You are nothing but one of those who are bewitched;
مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا١ۖۚ فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ ۱۵۴
تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے"
you are no different from a mortal like us. So produce a sign if you are truthful."
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَّ لَكُمْ شِرْبُ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍۚ ۱۵۵
صالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا
Salih said: "This is a she-camel. There is a day set for her to drink and there is a day set for you to drink.
وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ۱۵۶
اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا"
Do not molest her lest the chastisement of an Awesome Day should seize you."
فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَۙ ۱۵۷
مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے
But they hamstrung her and then regretted it.
فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۱۵۸
عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں
So the chastisement seized them. Surely there is a Sign in this, but most of them would not believe.
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۱۵۹
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily Your Lord is Immensely Mighty, Most Compassionate.
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۱۶۰
لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا
The people of Lot rejected the Messengers, branding them liars.
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ ۱۶۱
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
Recall, when their brother Lot said to them: "Have you no fear?
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ ۱۶۲
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
I am a trustworthy Messenger to you.
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۶۳
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ ۱۶۴
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
I seek of you no reward. My reward is with none but the Lord of the Universe.
اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَۙ ۱۶۵
کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو
What, of all creation will you go to (fornicate with) the males,
وَ تَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ اَزْوَاجِكُمْ١ؕ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ ۱۶۶
اور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو"
leaving aside those whom Allah has created for you as your mates. Nay, you are a people that has transgressed all limits."
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ ۱۶۷
انہوں نے کہا“اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا"
They said: "O Lot! If you do not desist, you will be one of those expelled (from our towns)."
قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَؕ ۱۶۸
اس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں
He said: "I am one of those who abhor your practice.
رَبِّ نَجِّنِیْ وَ اَهْلِیْ مِمَّا یَعْمَلُوْنَ ۱۶۹
اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے"
My Lord, deliver me and my family from their wicked deeds."
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ ۱۷۰
آخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا
Then We delivered him and all his family
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ ۱۷۱
بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
except an old woman who was among those that stayed behind.
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَۚ ۱۷۲
پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا
Thereafter, We utterly destroyed the rest,
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ ۱۷۳
اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی
and We sent upon them a rain, an evil rain that fell on those who had been warned.
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۱۷۴
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں
Surely there is a Sign in this, but most of them would not believe.
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۱۷۵
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily Your Lord is Immensely Mighty, Most Compassionate.
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۱۷۶
اصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا
The people of Aykah also gave the lie to the Messengers.
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ ۱۷۷
یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
Recall, when Shuayb said to them: "Have you no fear?
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ ۱۷۸
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
I am a trustworthy Messenger to you.
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۷۹
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ ۱۸۰
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
I ask of you no reward for this. My reward is with none but the Lord of the Universe.
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَۚ ۱۸۱
پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو
Fill up the measure and do not diminish the goods of people,
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ ۱۸۲
صحیح ترازو سے تولو
weigh with an even balance
وَ لَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَهُمْ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَۚ ۱۸۳
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو
and do not deliver short, and do not go about creating mischief in the land,