وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ ۱۸۴
اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے"
and have fear of Him Who created you and the earlier generations."
Parah 19 · Arabic and Urdu
وَ اتَّقُوا الَّذِیْ خَلَقَكُمْ وَ الْجِبِلَّةَ الْاَوَّلِیْنَؕ ۱۸۴
اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے"
and have fear of Him Who created you and the earlier generations."
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ ۱۸۵
انہوں نے کہا "تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے
They said: "You are no more than one of those who have been bewitched,
وَ مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَ اِنْ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَۚ ۱۸۶
اور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں
you are only a mortal like us. Indeed we believe that you are an utter liar.
فَاَسْقِطْ عَلَیْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَؕ ۱۸۷
اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے"
So cause a piece of the sky to fall upon us if you are truthful."
قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ ۱۸۸
شعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو"
Shuayb said: "My Lord knows well all what you do."
فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ ۱۸۹
انہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا
Then they branded him a liar, whereupon the chastisement of the Day of Canopy overtook them. It was the chastisement of a very awesome day.
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۱۹۰
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں
Surely there is a Sign in this, but most of them would not believe.
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۱۹۱
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily Your Lord is Immensely Mighty, Most Compassionate.
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ ۱۹۲
یہ رب العالمین کی نازل کردہ چیز ہے
Indeed this is a revelation from the Lord of the Universe;
نَزَلَ بِهِ الرُّوْحُ الْاَمِیْنُۙ ۱۹۳
اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے
which the truthful spirit has carried down
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ ۱۹۴
تاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں
to your heart that you might become one of those who warn (others on behalf of Allah),
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍؕ ۱۹۵
صاف صاف عربی زبان میں
(a revelation) in clear Arabic language,
وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ ۱۹۶
اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے
(a revelation embodied) in the scriptures of the ancients.
اَوَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ اٰیَةً اَنْ یَّعْلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَؕ ۱۹۷
کیا اِن (اہلِ مکہ) کے لیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں؟
Is it not a Sign to them - (to wit, the Makkans) - that the learned men of the Children of Israel know that?
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ ۱۹۸
(لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر ہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے
(But such is their adamance) that had We revealed it to one of the non-Arabs and even if he had recited (this clear Arabic discourse) to them
فَقَرَاَهٗ عَلَیْهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ مُؤْمِنِیْنَؕ ۱۹۹
اور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے
they would still not have believed in it.
كَذٰلِكَ سَلَكْنٰهُ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَؕ ۲۰۰
اِسی طرح ہم نے اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے
Thus have We caused this (Admonition) to penetrate the hearts of the culprits (like a hot rod).
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ حَتّٰى یَرَوُا الْعَذَابَ الْاَلِیْمَۙ ۲۰۱
وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں
They will not believe in it until they clearly see the grievous chastisement.
فَیَاْتِیَهُمْ بَغْتَةً وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ ۲۰۲
پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے
But when it comes upon them suddenly, taking them unawares,
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ ۲۰۳
اُس وقت وہ کہتے ہیں "کہ“کیا اب ہمیں کچھ مُہلت مِل سکتی ہے؟"
they say: "Can we be granted some respite?"
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ ۲۰۴
تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
Do they really want Our chastisement to be expedited?
اَفَرَءَیْتَ اِنْ مَّتَّعْنٰهُمْ سِنِیْنَۙ ۲۰۵
تم نے کچھ غور کیا، اگر ہم انہیں برسوں تک عیش کرنے کی مُہلت بھی دے دیں
Did you consider that if We were to let them enjoy life for many years
ثُمَّ جَآءَهُمْ مَّا كَانُوْا یُوْعَدُوْنَۙ ۲۰۶
اور پھر وہی چیز ان پر آ جائے جس سے انہیں ڈرایا جا رہا ہے
and then the chastisement of which they were being warned were to come upon them,
مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یُمَتَّعُوْنَؕ ۲۰۷
تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟
of what avail will be the provisions of life which they have been granted to enjoy?
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ ۲۰۸
(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے
We never destroyed any habitation but that it had warners
ذِكْرٰى١ۛ۫ وَ مَا كُنَّا ظٰلِمِیْنَ ۲۰۹
اور ہم ظالم نہ تھے
to admonish them. We have never been unjust.
وَ مَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّیٰطِیْنُ ۲۱۰
اِس (کتاب مبین) کو شیاطین لے کر نہیں اترے ہیں
The satans did not bring down this (Clear Book),
وَ مَا یَنْۢبَغِیْ لَهُمْ وَ مَا یَسْتَطِیْعُوْنَؕ ۲۱۱
نہ یہ کام ان کو سجتا ہے، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں
nor does it behove them, nor does it lie in their power.
اِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَؕ ۲۱۲
وہ تو اس کی سماعت تک سے دُور رکھے گئے ہیں
Indeed they are debarred from even hearing it.
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَۚ ۲۱۳
پس اے محمدؐ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے
So do not call any other god beside Allah lest you become of those who will be punished,
وَ اَنْذِرْ عَشِیْرَتَكَ الْاَقْرَبِیْنَۙ ۲۱۴
اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈراؤ
and warn your nearest kinsmen;
وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَۚ ۲۱۵
اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ
and be meek to the believers who follow you.
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ ۲۱۶
لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذ مہ ہوں
Then if they disobey you say to them: "I am quit of what you do."
وَ تَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِۙ ۲۱۷
اور اُس زبردست اور رحیم پر توکل کرو
And put your trust in Him Who is Immensely Mighty, Most Compassionate,
الَّذِیْ یَرٰىكَ حِیْنَ تَقُوْمُۙ ۲۱۸
جو تمہیں اس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب تم اٹھتے ہو
Who observes you when you rise (to pray)
وَ تَقَلُّبَكَ فِی السّٰجِدِیْنَ ۲۱۹
اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے
and observes your movements among those who prostrate themselves.
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۲۲۰
وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
He is All-Hearing, All-Knowing.
هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیٰطِیْنُؕ ۲۲۱
لوگو، کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟
O people, shall I tell you on whom it is that satans descend?
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِیْمٍۙ ۲۲۲
وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں
They descend on every forgerer steeped in sin,
یُّلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ اَكْثَرُهُمْ كٰذِبُوْنَؕ ۲۲۳
سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں
on those who whisper hearsay in the ears of people; and most of them are liars.