وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۱۰۴
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily Your Lord is Immensely Mighty, Ever Compassionate.
Parah 19 · Arabic and Urdu
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۱۰۴
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily Your Lord is Immensely Mighty, Ever Compassionate.
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۱۰۵
قوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا
The people of Noah gave the lie to the Messengers.
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ ۱۰۶
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
Recall when their brother Noah said to them: "Do you have no fear?
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ ۱۰۷
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
I am a trustworthy Messenger to you;
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۰۸
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
so fear Allah and obey me.
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۚ ۱۰۹
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
I seek of you no reward for this: my reward is with none except the Lord of the Universe.
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِؕ ۱۱۰
پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو"
So fear Allah and obey me."
قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لَكَ وَ اتَّبَعَكَ الْاَرْذَلُوْنَؕ ۱۱۱
انہوں نے جواب دیا "“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟"
They answered: "Shall we accept you even though it is the meanest of people who follow you?"
قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ ۱۱۲
نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں
Noah said: "What knowledge do I have about their deeds?
اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ ۱۱۳
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو
It is only for my Lord to take account of them. Would that you made use of your understanding!
وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ ۱۱۴
میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں
It is not for me to repel those who choose to believe.
اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌؕ ۱۱۵
میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں"
I am none but a plain warner."
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰنُوْحُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمَرْجُوْمِیْنَؕ ۱۱۶
انہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا"
They said: "O Noah! If you do not desist, you will certainly become one of the accursed."
قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِۚۖ ۱۱۷
نوحؑ نے دعا کی "“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا
He said: "My Lord! My people have branded me a liar.
فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِیْ وَ مَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ۱۱۸
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے"
So pass a clear judgement between me and them and rescue me and the believers with me."
فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۚ ۱۱۹
آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا
Thereafter We rescued him and those who were with him in the laden Ark
ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَؕ ۱۲۰
اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا
and drowned the rest.
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۱۲۱
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں
Surely there is a Sign in this, but most of them would not believe.
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۱۲۲
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily Your Lord is Immensely Mighty, Ever Compassionate.
كَذَّبَتْ عَادُ اِ۟لْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۱۲۳
عاد نے رسولوں کو جھٹلایا
The Ad gave the lie to the Messengers.
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ ۱۲۴
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
Recall, when their brother Hud said to them: "Have you no fear?
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ ۱۲۵
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
I am a trustworthy Messenger to you.
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۲۶
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
وَ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ١ۚ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الْعٰلَمِیْنَؕ ۱۲۷
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے
I seek of you no reward for this; my reward is with none but the Lord of the Universe.
اَتَبْنُوْنَ بِكُلِّ رِیْعٍ اٰیَةً تَعْبَثُوْنَ ۱۲۸
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو
What, you build a monument on every hill merely for fun
وَ تَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَۚ ۱۲۹
اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے
and erect huge palaces as though you will live for ever,
وَ اِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِیْنَۚ ۱۳۰
اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو
and when you strike you strike like tyrants?
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ ۱۳۱
پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو
So fear Allah and obey me.
وَ اتَّقُوا الَّذِیْۤ اَمَدَّكُمْ بِمَا تَعْلَمُوْنَۚ ۱۳۲
ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو
Have fear of Him Who has provided you with all the (good) things you know;
اَمَدَّكُمْ بِاَنْعَامٍ وَّ بَنِیْنَۚۙ ۱۳۳
تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں
Who has provided you with flocks and children
وَ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۚ ۱۳۴
باغ دیے اور چشمے دیے
and with gardens and springs.
اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍؕ ۱۳۵
مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے"
I fear for you the chastisement of an Awesome Day."
قَالُوْا سَوَآءٌ عَلَیْنَاۤ اَوَ عَظْتَ اَمْ لَمْ تَكُنْ مِّنَ الْوٰعِظِیْنَۙ ۱۳۶
انہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے
They replied: "It is all the same for us whether you admonish us or not.
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الْاَوَّلِیْنَۙ ۱۳۷
یہ باتیں تو یوں ہی ہوتی چلی آئی ہیں
This has been happening all along.
وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَۚ ۱۳۸
اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں"
We will not be subjected to any chastisement."
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۱۳۹
آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں
Eventually they gave the lie to him and We destroyed them. Surely there is a Sign in this, but most of them would not believe.
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۱۴۰
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily your Lord is Immensely Mighty, Most Compassionate.
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۱۴۱
ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا
The Thamud gave the lie to the Messengers.
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ ۱۴۲
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟
Recall when their brother Salih said to them: "Have you no fear?"
اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌۙ ۱۴۳
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
"I am a trustworthy Messenger to you.