وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَۚ ۶۴
اُسی جگہ ہم دوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے
We also brought the other party close to the same spot,
Parah 19 · Arabic and Urdu
وَ اَزْلَفْنَا ثَمَّ الْاٰخَرِیْنَۚ ۶۴
اُسی جگہ ہم دوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے
We also brought the other party close to the same spot,
وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۚ ۶۵
موسیٰؑ اور اُن سب لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے، ہم نے بچا لیا
and We delivered Moses and his companions, all of them,
ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَؕ ۶۶
اور دوسروں کو غرق کر دیا
then We drowned the others.
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۶۷
اس واقعہ میں ایک نشانی ہے، مگر اِن لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں ہیں
Surely there is a Sign in this, but most of them would not believe.
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ ۶۸
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی
Verily your Lord is Immensely Mighty, Ever Compassionate.
وَ اتْلُ عَلَیْهِمْ نَبَاَ اِبْرٰهِیْمَۘ ۶۹
اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سناؤ
And recount to them the story of Abraham:
اِذْ قَالَ لِاَبِیْهِ وَ قَوْمِهٖ مَا تَعْبُدُوْنَ ۷۰
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ "یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟"
when he asked his father and his people: "What do you worship?"
قَالُوْا نَعْبُدُ اَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِیْنَ ۷۱
انہوں نے جواب دیا "کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں"
They answered: "There are some idols that we worship and are devoted to them with constancy."
قَالَ هَلْ یَسْمَعُوْنَكُمْ اِذْ تَدْعُوْنَۙ ۷۲
اس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟
He asked: "Do they hear you when you call them
اَوْ یَنْفَعُوْنَكُمْ اَوْ یَضُرُّوْنَ ۷۳
یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟"
or do they cause you any benefit or harm?"
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ ۷۴
انہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے"
They answered: "No; but we found our forefathers doing so."
قَالَ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ ۷۵
اس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم
Thereupon, Abraham said: "Have you seen (with your eyes) those whom you have been worshipping,
اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمُ الْاَقْدَمُوْنَ٘ۖ ۷۶
اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟
you and your forefathers of yore?
فَاِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّیْۤ اِلَّا رَبَّ الْعٰلَمِیْنَۙ ۷۷
میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے
They are all enemies to me; all, except the Lord of the Universe
الَّذِیْ خَلَقَنِیْ فَهُوَ یَهْدِیْنِۙ ۷۸
جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے
Who created me and Who guides me;
وَ الَّذِیْ هُوَ یُطْعِمُنِیْ وَ یَسْقِیْنِۙ ۷۹
جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
Who gives me food and drink,
وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِ۪ۙ ۸۰
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
and Who, when I am ill, heals me;
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ ۸۱
جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا
Who will cause me to die and then will again restore me to life;
وَ الَّذِیْۤ اَطْمَعُ اَنْ یَّغْفِرَ لِیْ خَطِیْٓئَتِیْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ ۸۲
اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا"
Who, I hope, will forgive me my sins on the Day of Judgement."
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ ۸۳
(اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) "اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا
(And then Abraham prayed): "My Lord, endow me with knowledge and wisdom and join me with the righteous,
وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ ۸۴
اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر
and grant me an honourable reputation among posterity,
وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ ۸۵
اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما
and make me of those who will inherit the Garden of Bliss,
وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَۙ ۸۶
اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے
and forgive my father for he is among those who strayed,
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ ۸۷
اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے
and disgrace me not on the Day when people will be raised to life,
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ ۸۸
جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد
the Day when nothing will avail, neither wealth nor offspring,
اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ ۸۹
بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو"
but only he that brings to Allah a sound heart will (attain to success)."
وَ اُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِیْنَۙ ۹۰
(اس روز) جنت پرہیزگاروں کے قریب لے آئی جائے گی
(On that Day) the Garden will be brought near to the God-fearing,
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ ۹۱
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی
and the Fire will be uncovered for those who strayed,
وَ قِیْلَ لَهُمْ اَیْنَمَا كُنْتُمْ تَعْبُدُوْنَۙ ۹۲
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟
and they will be asked: "Where are the gods that you worshipped
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ هَلْ یَنْصُرُوْنَكُمْ اَوْ یَنْتَصِرُوْنَؕ ۹۳
کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟"
beside Allah? Can they be of any help to you, or even be of any help to themselves?"
فَكُبْكِبُوْا فِیْهَا هُمْ وَ الْغَاوٗنَۙ ۹۴
پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ
Then the idols and those who strayed will be hurled into the Fire headlong, one upon another,
وَ جُنُوْدُ اِبْلِیْسَ اَجْمَعُوْنَؕ ۹۵
اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے
and so too the hosts of Iblis, all of them.
قَالُوْا وَ هُمْ فِیْهَا یَخْتَصِمُوْنَۙ ۹۶
وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے
There they will quarrel with one another and the erring ones will say (to their deities):
تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍۙ ۹۷
کہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے
"By Allah, we were surely in clear error
اِذْ نُسَوِّیْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۹۸
جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے
when we assigned to you a position equal to that of the Lord of the Universe.
وَ مَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الْمُجْرِمُوْنَ ۹۹
اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا
It is none but those steeped in guilt who led us into this error,
فَمَا لَنَا مِنْ شَافِعِیْنَۙ ۱۰۰
اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے
and now we have none to intercede on our behalf,
وَ لَا صَدِیْقٍ حَمِیْمٍ ۱۰۱
اور نہ کوئی جگری دوست
nor do we have a truly sincere friend.
فَلَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ۱۰۲
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں"
If only we could return we would be among the believers."
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ ۱۰۳
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں
Surely there is a Sign in this, but most of them would not believe.