Tarjuma QuranTarjumaQuran.comRead • Understand • Listen
THE HOLY QURAN

Surah Saad with Urdu Translation

Surah 38 · 88 Ayahs · Arabic and Urdu

ص
Arabic, then Urdu · Each AyahSelect Ayahs
Showing 1–40 of 88 Ayahs
38:1SaadParah 23

صٓ وَ الْقُرْاٰنِ ذِی الذِّكْرِؕ ۝۱

ARABIC

ص، قسم ہے نصیحت بھرے قرآن کی

URDU · MAUDUDI

Sad, and by the Qur'an full of exhortation!

ENGLISH · MAUDUDI
38:2SaadParah 23

بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ عِزَّةٍ وَّ شِقَاقٍ ۝۲

ARABIC

بلکہ یہی لوگ، جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے، سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں

URDU · MAUDUDI

Nay, but the unbelievers are steeped in arrogance and stubborn defiance.

ENGLISH · MAUDUDI
38:3SaadParah 23

كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ قَرْنٍ فَنَادَوْا وَّ لَاتَ حِیْنَ مَنَاصٍ ۝۳

ARABIC

اِن سے پہلے ہم ایسی کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں (اور جب اُن کی شامت آئی ہے) تو وہ چیخ اٹھے ہیں، مگر وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا

URDU · MAUDUDI

How many a nation did We destroy before them! (When they approached their doom) they cried out (for deliverance), but the time for deliverance was already past.

ENGLISH · MAUDUDI
38:4SaadParah 23

وَ عَجِبُوْۤا اَنْ جَآءَهُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْهُمْ١٘ وَ قَالَ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌۖۚ ۝۴

ARABIC

اِن لوگوں کو اس بات پر بڑا تعجب ہوا کہ ایک ڈرانے والا خود اِنہی میں سے آگیا منکرین کہنے لگے کہ "یہ ساحرہے، سخت جھوٹا ہے

URDU · MAUDUDI

They wondered that a warner had come to them from among themselves, and the deniers of the Truth said: “This is a sorcerer, and a big liar.

ENGLISH · MAUDUDI
38:5SaadParah 23

اَجَعَلَ الْاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ عُجَابٌ ۝۵

ARABIC

کیا اِس نے سارے خداؤں کی جگہ بس ایک ہی خدا بنا ڈالا؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے"

URDU · MAUDUDI

Has he made the gods one single God? This is truly astounding.”

ENGLISH · MAUDUDI
38:6SaadParah 23

وَ انْطَلَقَ الْمَلَاُ مِنْهُمْ اَنِ امْشُوْا وَ اصْبِرُوْا عَلٰۤى اٰلِهَتِكُمْ١ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَیْءٌ یُّرَادُۖۚ ۝۶

ARABIC

اور سرداران قوم یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ "چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبودوں کی عبادت پر یہ بات تو کسی اور ہی غرض سے کہی جا رہی ہے

URDU · MAUDUDI

And the elders among them went forth saying: “Go ahead and be steadfast in adhering to your deities. What is being said is with a design.”

ENGLISH · MAUDUDI
38:7SaadParah 23

مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِی الْمِلَّةِ الْاٰخِرَةِ١ۖۚ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا اخْتِلَاقٌۖۚ ۝۷

ARABIC

یہ بات ہم نے زمانہ قریب کی ملت میں کسی سے نہیں سنی یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک من گھڑت بات

URDU · MAUDUDI

We have not heard this in the religious community close to our time. This is nothing but a fabrication.

ENGLISH · MAUDUDI
38:8SaadParah 23

ءَاُنْزِلَ عَلَیْهِ الذِّكْرُ مِنْۢ بَیْنِنَا١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ مِّنْ ذِكْرِیْ١ۚ بَلْ لَّمَّا یَذُوْقُوْا عَذَابِؕ ۝۸

ARABIC

کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص رہ گیا تھا جس پر اللہ کا ذکر نازل کر دیا گیا؟" اصل بات یہ ہے کہ یہ میرے "ذکر"پر شک کر رہے ہیں، اور یہ ساری باتیں اس لیے کر رہے ہیں کہ انہوں نے میرے عذاب کا مزا چکھا نہیں ہے

URDU · MAUDUDI

Has this Exhortation been sent down among us only to him, to the exclusion of all others?” Nay, they are in doubt regarding My Exhortation, and are saying all this because they have not yet had any taste of My chastisement.

ENGLISH · MAUDUDI
38:9SaadParah 23

اَمْ عِنْدَهُمْ خَزَآئِنُ رَحْمَةِ رَبِّكَ الْعَزِیْزِ الْوَهَّابِۚ ۝۹

ARABIC

کیا تیرے داتا اور غالب پروردگار کی رحمت کے خزانے اِن کے قبضے میں ہیں؟

URDU · MAUDUDI

Do they possess the treasures of your Lord, the Most Mighty, the Great Bestower?

ENGLISH · MAUDUDI
38:10SaadParah 23

اَمْ لَهُمْ مُّلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١۫ فَلْیَرْتَقُوْا فِی الْاَسْبَابِ ۝۱۰

ARABIC

کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں؟ اچھا تو یہ عالم اسباب کی بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں!

URDU · MAUDUDI

Or do they possess the dominion of the heavens and the earth and of all that is in between them? If so, let them ascend the heights of the realm of causation and see!

ENGLISH · MAUDUDI
38:11SaadParah 23

جُنْدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُوْمٌ مِّنَ الْاَحْزَابِ ۝۱۱

ARABIC

یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے جو اِسی جگہ شکست کھانے والا ہے

URDU · MAUDUDI

This is only a small army out of the several armies that will suffer defeat here.

ENGLISH · MAUDUDI
38:12SaadParah 23

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّ عَادٌ وَّ فِرْعَوْنُ ذُو الْاَوْتَادِۙ ۝۱۲

ARABIC

اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور عاد، اور میخوں والا فرعون

URDU · MAUDUDI

Before them the people of Noah, Ad, and Pharaoh of the tent-pegs gave the lie (to the Messengers)

ENGLISH · MAUDUDI
38:13SaadParah 23

وَ ثَمُوْدُ وَ قَوْمُ لُوْطٍ وَّ اَصْحٰبُ لْئَیْكَةِ١ؕ اُولٰٓئِكَ الْاَحْزَابُ ۝۱۳

ARABIC

اور ثمود، اور قوم لوط، اور اَیکہ والے جھٹلا چکے ہیں جتھے وہ تھے

URDU · MAUDUDI

and so did Thamud and the people of Lot and the people of Aykah. These were all leagued together.

ENGLISH · MAUDUDI
38:14SaadParah 23

اِنْ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ۠ ۝۱۴

ARABIC

ان میں سے ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا اور میری عقوبت کا فیصلہ اس پر چسپاں ہو کر رہا

URDU · MAUDUDI

Each of them gave the lie to Messengers and My decree of chastisement came upon them.

ENGLISH · MAUDUDI
38:15SaadParah 23

وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ ۝۱۵

ARABIC

یہ لوگ بھی بس ایک دھماکے کے منتظر ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا دھماکا نہ ہوگا

URDU · MAUDUDI

They are waiting for nothing except a single Cry, after which there will be no second Cry.

ENGLISH · MAUDUDI
38:16SaadParah 23

وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ ۝۱۶

ARABIC

اور یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب، یوم الحساب سے پہلے ہی ہمارا حصہ ہمیں جلدی سے دے دے

URDU · MAUDUDI

They say: “Our Lord, hasten to us our share (of chastisement) before the Day of Reckoning.”

ENGLISH · MAUDUDI
38:17SaadParah 23

اِصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِ١ۚ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ ۝۱۷

ARABIC

اے نبیؐ، صبر کرو اُن باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں، اور اِن کے سامنے ہمارے بندے داؤدؑ کا قصہ بیان کرو جو بڑی قوتوں کا مالک تھا ہر معاملہ میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا

URDU · MAUDUDI

(O Prophet), bear with patience what they say, and call to mind Our servant David, who was endowed with great strength and who constantly turned (to Allah).

ENGLISH · MAUDUDI
38:18SaadParah 23

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِشْرَاقِۙ ۝۱۸

ARABIC

ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ مسخر کر رکھا تھا کہ صبح و شام وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے

URDU · MAUDUDI

With him We had subjected the mountains that they join him in celebrating Allah's glory, evening and morning,

ENGLISH · MAUDUDI
38:19SaadParah 23

وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ ۝۱۹

ARABIC

پرندے سمٹ آتے اور سب کے سب اُس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے

URDU · MAUDUDI

and the birds, too, in their flocks, and turn again and again to celebrating Allah's glory.

ENGLISH · MAUDUDI
38:20SaadParah 23

وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ ۝۲۰

ARABIC

ہم نے اس کی سلطنت مضبوط کر دی تھے، اس کو حکمت عطا کی تھے اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بخشی تھی

URDU · MAUDUDI

And We strengthened his kingdom and endowed him with wisdom and decisive judgement.

ENGLISH · MAUDUDI
38:21SaadParah 23

وَ هَلْ اَتٰىكَ نَبَؤُا الْخَصْمِ١ۘ اِذْ تَسَوَّرُوا الْمِحْرَابَۙ ۝۲۱

ARABIC

پھر تمہیں کچھ خبر پہنچی ہے اُن مقدمے والوں کی جو دیوار چڑھ کر اُس کے بالا خانے میں گھس آئے تھے؟

URDU · MAUDUDI

Has the story of the litigants reached you -- of those who entered his private chambers by climbing over the wall?

ENGLISH · MAUDUDI
38:22SaadParah 23

اِذْ دَخَلُوْا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنْهُمْ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ۚ خَصْمٰنِ بَغٰى بَعْضُنَا عَلٰى بَعْضٍ فَاحْكُمْ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَ لَا تُشْطِطْ وَ اهْدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ ۝۲۲

ARABIC

جب وہ داؤدؑ کے پاس پہنچے تو وہ انہیں دیکھ کر گھبرا گیا انہوں نے کہا "ڈریے نہیں، ہم دو فریق مقدمہ ہیں جن میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے آپ ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ کر دیجیے، بے انصافی نہ کیجیے اور ہمیں راہ راست بتائیے

URDU · MAUDUDI

As they came upon David -- and he was frightened of them -- they said: “Be not afraid. We are just two litigants: one of us has committed excess against the other. So judge rightly between us, and be not unjust; and guide us to the Right Way.

ENGLISH · MAUDUDI
38:23SaadParah 23

اِنَّ هٰذَاۤ اَخِیْ١۫ لَهٗ تِسْعٌ وَّ تِسْعُوْنَ نَعْجَةً وَّلِیَ نَعْجَةٌ وَّاحِدَةٌ١۫ فَقَالَ اَكْفِلْنِیْهَا وَ عَزَّنِیْ فِی الْخِطَابِ ۝۲۳

ARABIC

یہ میرا بھائی ہے، اِس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دُنبی ہے اِس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کر دے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا"

URDU · MAUDUDI

Behold, this is my brother; he has ninety-nine ewes and I have only one ewe.” And yet he said: “Give her into my charge,” and he got the better of me in argument.

ENGLISH · MAUDUDI
38:24SaadParah 23

قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ وَ اِنَّ كَثِیْرًا مِّنَ الْخُلَطَآءِ لَیَبْغِیْ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ قَلِیْلٌ مَّا هُمْ١ؕ وَ ظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسْتَغْفَرَ رَبَّهٗ وَ خَرَّ رَاكِعًا وَّ اَنَابَ۩ ۝۲۴

ARABIC

داؤدؑ نے جواب دیا: "اِس شخص نے اپنی دنبیوں کے ساتھ تیری دنبی ملا لینے کا مطالبہ کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا، اور واقعہ یہ ہے کہ مل جل کر ساتھ رہنے والے لوگ اکثر ایک دوسرے پر زیادتیاں کرتے رہتے ہیں، بس وہی لوگ اس سے بچے ہوئے ہیں جو ایمان رکھتے اور عمل صالح کرتے ہیں، اور ایسے لوگ کم ہی ہیں" (یہ بات کہتے کہتے) داؤدؑ سمجھ گیا کہ یہ تو ہم نے دراصل اس کی آزمائش کی ہے، چنانچہ اس نے اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر گیا اور رجوع کر لیا

URDU · MAUDUDI

David said: “He has certainly wronged you in seeking to add your ewe to his ewes; and indeed many who live together commit excesses, one to the other, except those that believe and act righteously; and they are but few.” (While so saying) David realized that it is We Who have put him to test; therefore, he sought the forgiveness of his Lord, and fell down, bowing and penitently turning (to Him).

ENGLISH · MAUDUDI
38:25SaadParah 23

فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ ۝۲۵

ARABIC

تب ہم نے اس کا وہ قصور معاف کیا اور یقیناً ہمارے ہاں اس کے لیے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے

URDU · MAUDUDI

Thereupon We forgave him his shortcoming and indeed (an exalted position of) nearness awaits him, and an excellent resort.

ENGLISH · MAUDUDI
38:26SaadParah 23

یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِیْفَةً فِی الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الْهَوٰى فَیُضِلَّكَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ١ؕ اِنَّ الَّذِیْنَ یَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌۢ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ۠ ۝۲۶

ARABIC

(ہم نے اس سے کہا) "اے داؤدؑ، ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے، لہٰذا تو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہش نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں یقیناً اُن کے لیے سخت سزا ہے کہ وہ یوم الحساب کو بھول گئے"

URDU · MAUDUDI

(We said to him): “O David, We have appointed you vicegerent on earth. Therefore, rule among people with justice and do not follow (your) desire lest it should lead you astray from Allah's Path. Allah's severe chastisement awaits those who stray away from Allah's Path, for they had forgotten the Day of Reckoning.

ENGLISH · MAUDUDI
38:27SaadParah 23

وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا بَاطِلًا١ؕ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۚ فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِؕ ۝۲۷

ARABIC

ہم نے اس آسمان اور زمین کو، اور اس دنیا کو جو ان کے درمیان ہے، فضول پیدا نہیں کر دیا ہے یہ تو اُن لوگوں کا گمان ہے جنہوں نے کفر کیا ہے، اور ایسے کافروں کے لیے بربادی ہے جہنم کی آگ سے

URDU · MAUDUDI

We did not create this heaven and earth and all that lies between them in vain. That is the fancy of those who denied the Truth. So woe from the Fire to all who deny the Truth.

ENGLISH · MAUDUDI
38:28SaadParah 23

اَمْ نَجْعَلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالْمُفْسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ١٘ اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیْنَ كَالْفُجَّارِ ۝۲۸

ARABIC

کیا ہم اُن لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال کرتے ہیں اور اُن کو جو زمین میں فساد کرنے والے ہیں یکساں کر دیں؟ کیا متقیوں کو ہم فاجروں جیسا کر دیں؟

URDU · MAUDUDI

Shall We then treat alike those that believe and act righteously and those that create mischief on earth? Or treat alike the God-fearing and the wicked?

ENGLISH · MAUDUDI
38:29SaadParah 23

كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ ۝۲۹

ARABIC

یہ ایک بڑی برکت والی کتاب ہے جو (اے محمدؐ) ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ یہ لوگ اس کی آیات پر غور کریں اور عقل و فکر رکھنے والے اس سے سبق لیں

URDU · MAUDUDI

This is the Blessed Book that We have revealed to you, (O Muhammad), that people with understanding may reflect over its verses and those with understanding derive a lesson.

ENGLISH · MAUDUDI
38:30SaadParah 23

وَ وَهَبْنَا لِدَاوٗدَ سُلَیْمٰنَ١ؕ نِعْمَ الْعَبْدُ١ؕ اِنَّهٗۤ اَوَّابٌؕ ۝۳۰

ARABIC

اور داؤدؑ کو ہم نے سلیمانؑ (جیسا بیٹا) عطا کیا، بہترین بندہ، کثرت سے اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا

URDU · MAUDUDI

We bestowed upon David (an illustrious son), Solomon. How excellent a servant (of Ours he was)! Indeed he constantly turned to Us in devotion.

ENGLISH · MAUDUDI
38:31SaadParah 23

اِذْ عُرِضَ عَلَیْهِ بِالْعَشِیِّ الصّٰفِنٰتُ الْجِیَادُۙ ۝۳۱

ARABIC

قابل ذکر ہے وہ موقع جب شام کے وقت اس کے سامنے خوب سدھے ہوئے تیز رو گھوڑے پیش کیے گئے

URDU · MAUDUDI

And when one evening well-trained and running horses of noble breed were brought to him

ENGLISH · MAUDUDI
38:32SaadParah 23

فَقَالَ اِنِّیْۤ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّیْ١ۚ حَتّٰى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِٙ ۝۳۲

ARABIC

تو اس نے کہا "میں نے اس مال کی محبت اپنے رب کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے" یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہو گئے

URDU · MAUDUDI

he said: “Lo! I have come to love this wealth on account of the remembrance of my Lord.” And when the horses disappeared,

ENGLISH · MAUDUDI
38:33SaadParah 23

رُدُّوْهَا عَلَیَّ١ؕ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ ۝۳۳

ARABIC

تو (اس نے حکم دیا کہ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے

URDU · MAUDUDI

(he ordered): “Bring these horses back to me,” and then he began to gently stroke their shanks and necks.

ENGLISH · MAUDUDI
38:34SaadParah 23

وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ ۝۳۴

ARABIC

اور (دیکھو کہ) سلیمانؑ کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا

URDU · MAUDUDI

Surely We put Solomon to the test and cast upon his throne a mere body. Thereupon he penitently turned (to Us).

ENGLISH · MAUDUDI
38:35SaadParah 23

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَهَبْ لِیْ مُلْكًا لَّا یَنْۢبَغِیْ لِاَحَدٍ مِّنْۢ بَعْدِیْ١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ ۝۳۵

ARABIC

اور کہا کہ "اے میرے رب، مجھے معاف کر دے اور مجھے وہ بادشاہی دے جو میرے بعد کسی کے لیے سزاوار نہ ہو، بیشک تو ہی اصل داتا ہے"

URDU · MAUDUDI

He said: “My Lord, forgive me and bestow upon me a kingdom such as none other after me will deserve. Surely You are the Bounteous Giver.”

ENGLISH · MAUDUDI
38:36SaadParah 23

فَسَخَّرْنَا لَهُ الرِّیْحَ تَجْرِیْ بِاَمْرِهٖ رُخَآءً حَیْثُ اَصَابَۙ ۝۳۶

ARABIC

تب ہم نے اس کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا جو اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ چلتی تھی جدھر وہ چاہتا تھا

URDU · MAUDUDI

We subjected the wind to him, so that it blew gently at his bidding, wherever he directed it,

ENGLISH · MAUDUDI
38:37SaadParah 23

وَ الشَّیٰطِیْنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّ غَوَّاصٍۙ ۝۳۷

ARABIC

اور شیاطین کو مسخر کر دیا، ہر طرح کے معمار اور غوطہ خور

URDU · MAUDUDI

and We also subjected the devils to him -- all kinds of builders and divers;

ENGLISH · MAUDUDI
38:38SaadParah 23

وَّ اٰخَرِیْنَ مُقَرَّنِیْنَ فِی الْاَصْفَادِ ۝۳۸

ARABIC

اور دوسرے جو پابند سلاسل تھے

URDU · MAUDUDI

and others that were bound with chains.

ENGLISH · MAUDUDI
38:39SaadParah 23

هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامْنُنْ اَوْ اَمْسِكْ بِغَیْرِ حِسَابٍ ۝۳۹

ARABIC

(ہم نے اُس سے کہا) "یہ ہماری بخشش ہے، تجھے اختیار ہے جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے، کوئی حساب نہیں"

URDU · MAUDUDI

“This is Our bestowal. So give or withhold as you wish without account.”

ENGLISH · MAUDUDI
38:40SaadParah 23

وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ۠ ۝۴۰

ARABIC

یقیناً اُس کے لیے ہمارے ہاں تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے

URDU · MAUDUDI

Indeed an exalted position of nearness awaits him and an excellent resort.

ENGLISH · MAUDUDI

Copy

Share this Ayah