فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ ۱۶۱
پس تم اور تمہارے یہ معبود
So you and your deities
Surah 37 · 182 Ayahs · Arabic and Urdu
فَاِنَّكُمْ وَ مَا تَعْبُدُوْنَۙ ۱۶۱
پس تم اور تمہارے یہ معبود
So you and your deities
مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ بِفٰتِنِیْنَۙ ۱۶۲
اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے
shall not be able to tempt anyone away from Allah
اِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِیْمِ ۱۶۳
مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو
except him who shall roast in the Blazing Fire.
وَ مَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعْلُوْمٌۙ ۱۶۴
اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
As for us, there is none but has an appointed station.
وَّ اِنَّا لَنَحْنُ الصَّآفُّوْنَۚ ۱۶۵
اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں
Verily we range ourselves in rows (as humble servants)
وَ اِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُوْنَ ۱۶۶
اور تسبیح کرنے والے ہیں"
and we are of those who glorify Allah.”
وَ اِنْ كَانُوْا لَیَقُوْلُوْنَۙ ۱۶۷
یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے
They used to say before:
لَوْ اَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ ۱۶۸
کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا
“If only we had the Reminder which had been granted to the people of yore
لَكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۱۶۹
تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے
we would surely have been Allah's chosen servants.”
فَكَفَرُوْا بِهٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ ۱۷۰
مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا
But when it came to them, they rejected it. They shall soon come to know (the end of such an attitude).
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ ۱۷۱
اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں
We have already given Our promise to Our Messengers
اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ۪ ۱۷۲
کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی
that they shall certainly be succoured,
وَ اِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغٰلِبُوْنَ ۱۷۳
اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا
and that Our hosts shall triumph.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ ۱۷۴
پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو
So, (O Prophet), leave them alone for a while,
وَّ اَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ۱۷۵
اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے
and see, and soon they too shall see.
اَفَبِعَذَابِنَا یَسْتَعْجِلُوْنَ ۱۷۶
کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟
Do they seek to hasten Our chastisement?
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ ۱۷۷
جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے
When that chastisement will descend upon their courtyard, evil shall that Day be for those who had been warned.
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ ۱۷۸
بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو
Leave them alone for a while,
وَّ اَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْنَ ۱۷۹
اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے
and see; and they too shall soon see.
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ ۱۸۰
پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں
Exalted be your Lord, the Lord of Glory, above what they attribute to Him,
وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ ۱۸۱
اور سلام ہے مرسلین پر
and peace be upon the Messengers,
وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠ ۱۸۲
اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے
and all praise be to Allah, the Lord of the Universe.