اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۱۲۱
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
Thus do We reward the good-doers.
Surah 37 · 182 Ayahs · Arabic and Urdu
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۱۲۱
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
Thus do We reward the good-doers.
اِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۱۲۲
در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
Surely both of them were among Our believing servants.
وَ اِنَّ اِلْیَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۱۲۳
اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا
Surely, Elias too was among the Messengers.
اِذْ قَالَ لِقَوْمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوْنَ ۱۲۴
یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟
(Call to mind) when he said to his people: “Will you not fear Allah?
اَتَدْعُوْنَ بَعْلًا وَّ تَذَرُوْنَ اَحْسَنَ الْخَالِقِیْنَۙ ۱۲۵
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو
Do you call upon Baal and forsake the Best of the Creators?
اللّٰهَ رَبَّكُمْ وَ رَبَّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ ۱۲۶
اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"
Allah is your Lord and the Lord of your ancestors of yore.”
فَكَذَّبُوْهُ فَاِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ ۱۲۷
مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں
But they denounced him as a liar, so they will surely be arraigned (for punishment),
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۱۲۸
بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا
except Allah's chosen servants.
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ ۱۲۹
اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا
We preserved a good name for him among posterity.
سَلٰمٌ عَلٰۤى اِلْ یَاسِیْنَ ۱۳۰
سلام ہے الیاسؑ پر
Peace be upon Elias.
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۱۳۱
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
Thus do We reward the good-doers.
اِنَّهٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِیْنَ ۱۳۲
واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
He was one of Our believing servants.
وَ اِنَّ لُوْطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۱۳۳
اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں
And Lot too was one of the Messengers.
اِذْ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ ۱۳۴
یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی
(Call to mind) when We delivered him and all his kinsfolk,
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَ ۱۳۵
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
except for an old woman who was among those that stayed behind.
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ ۱۳۶
پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا
Then We utterly destroyed the rest of them.
وَ اِنَّكُمْ لَتَمُرُّوْنَ عَلَیْهِمْ مُّصْبِحِیْنَ ۱۳۷
آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو
You pass by their desolate habitations in the morning
وَ بِالَّیْلِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ ۱۳۸
کیا تم کو عقل نہیں آتی؟
and at night. Do you still not understand?
وَ اِنَّ یُوْنُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَؕ ۱۳۹
اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا
And Jonah too was one of the Messengers.
اِذْ اَبَقَ اِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِۙ ۱۴۰
یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا
Call to mind when he fled to the laden ship,
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَۚ ۱۴۱
پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی
cast lots, and was among the losers.
فَالْتَقَمَهُ الْحُوْتُ وَ هُوَ مُلِیْمٌ ۱۴۲
آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا
Then a fish swallowed him, and he was blameworthy.
فَلَوْ لَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِیْنَۙ ۱۴۳
اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو
Had he not been one of those who glorify Allah,
لَلَبِثَ فِیْ بَطْنِهٖۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَۚ ۱۴۴
روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا
he would certainly have remained in its belly till the Day of Resurrection.
فَنَبَذْنٰهُ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ سَقِیْمٌۚ ۱۴۵
آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا
But We threw him on a wide bare tract of land while he was ill;
وَ اَنْۢبَتْنَا عَلَیْهِ شَجَرَةً مِّنْ یَّقْطِیْنٍۚ ۱۴۶
اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا
and caused a gourd tree to grow over him,
وَ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلْفٍ اَوْ یَزِیْدُوْنَۚ ۱۴۷
اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا
and We sent him forth to a nation of a hundred thousand or more,
فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِیْنٍؕ ۱۴۸
وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا
and they believed. So We let them enjoy life for a while.
فَاسْتَفْتِهِمْ اَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَ لَهُمُ الْبَنُوْنَۙ ۱۴۹
پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!
So ask their opinion: “(Are you convinced) that your Lord should have daughters and you should have sons?
اَمْ خَلَقْنَا الْمَلٰٓئِكَةَ اِنَاثًا وَّ هُمْ شٰهِدُوْنَ ۱۵۰
کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟
Did We create the angels as females the while they witnessed?”
اَلَاۤ اِنَّهُمْ مِّنْ اِفْكِهِمْ لَیَقُوْلُوْنَۙ ۱۵۱
خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں
Behold, it is one of their fabrications that they say:
وَلَدَ اللّٰهُ١ۙ وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ۱۵۲
کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں
“Allah has begotten.” They are liars!
اَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِیْنَؕ ۱۵۳
کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟
Did He choose daughters rather than sons?
مَا لَكُمْ١۫ كَیْفَ تَحْكُمُوْنَ ۱۵۴
تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو
What is the matter with you that you make such strange judgements?
اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَۚ ۱۵۵
کیا تمہیں ہوش نہیں آتا
Will you then not take heed?
اَمْ لَكُمْ سُلْطٰنٌ مُّبِیْنٌۙ ۱۵۶
یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے
Do you have any clear authority for such claims?
فَاْتُوْا بِكِتٰبِكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۱۵۷
تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو
Bring your Book, if you are truthful.
وَ جَعَلُوْا بَیْنَهٗ وَ بَیْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا١ؕ وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ ۱۵۸
اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں
They have established a kinship between Allah and the angels; and the angels know well that these people will be arraigned (as culprits).
سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یَصِفُوْنَۙ ۱۵۹
(اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے
(They say): “Exalted be Allah above what they attribute to Him,
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۱۶۰
جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں
all of them except the chosen servants of Allah.