اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ ۴۱
ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے
For them awaits a known provision,
Surah 37 · 182 Ayahs · Arabic and Urdu
اُولٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌۙ ۴۱
ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے
For them awaits a known provision,
فَوَاكِهُ١ۚ وَ هُمْ مُّكْرَمُوْنَۙ ۴۲
ہر طرح کی لذیذ چیزیں،
a variety of delicious fruits; and they shall be honoured
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِۙ ۴۳
اور نعمت بھری جنتیں
in the Gardens of Bliss.
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۴۴
جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے
They will be seated upon couches set face to face;
یُطَافُ عَلَیْهِمْ بِكَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۭۙ ۴۵
شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے
a cup filled with wine from its springs, will be passed around to them;
بَیْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِیْنَۚۖ ۴۶
چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی
white, sparkling (wine), a delight to the drinkers.
لَا فِیْهَا غَوْلٌ وَّ لَا هُمْ عَنْهَا یُنْزَفُوْنَ ۴۷
نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی
There will neither be any harm in it for their body nor will it intoxicate their mind.
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌۙ ۴۸
اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی
Theirs shall be wide-eyed maidens with bashful, restrained glances,
كَاَنَّهُنَّ بَیْضٌ مَّكْنُوْنٌ ۴۹
ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی
so delicate as the hidden peel under an egg's shell.
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۵۰
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے
Then some of them will turn to others, and will ask each other.
قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ اِنِّیْ كَانَ لِیْ قَرِیْنٌۙ ۵۱
ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا
One of them will say: “I had a companion in the world
یَّقُوْلُ اَئِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیْنَ ۵۲
جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟
who used to say: -- Are you also one of those who confirm the Truth (of life after death)?
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِیْنُوْنَ ۵۳
کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟
After we are dead and have become all dust and bones shall we still be requited?'
قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ ۵۴
اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"
He will say: -- Do you wish to know where he is now?'
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِیْ سَوَآءِ الْجَحِیْمِ ۵۵
یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا
Then he will look downwards, and will see him in the depths of Hell.
قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ ۵۶
اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا
He will say to him: -- By Allah, you almost ruined me.
وَ لَوْ لَا نِعْمَةُ رَبِّیْ لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِیْنَ ۵۷
میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں
But for Allah's favour, I should be one of those who have been mustered here.
اَفَمَا نَحْنُ بِمَیِّتِیْنَۙ ۵۸
اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟
So, are we not going to die,
اِلَّا مَوْتَتَنَا الْاُوْلٰى وَ مَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ ۵۹
موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟"
except for our first death? And shall we suffer no chastisement?'”
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۶۰
یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے
Surely this is the supreme triumph.
لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ ۶۱
ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے
For the like of it should the workers work.
اَذٰلِكَ خَیْرٌ نُّزُلًا اَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّوْمِ ۶۲
بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟
Is this a better hospitality or the tree of al-Zaqqum?
اِنَّا جَعَلْنٰهَا فِتْنَةً لِّلظّٰلِمِیْنَ ۶۳
ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے
We have made this tree a trial for the wrong-doers.
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِیْۤ اَصْلِ الْجَحِیْمِۙ ۶۴
وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے
It is a tree that grows in the nethermost part of Hell.
طَلْعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوْسُ الشَّیٰطِیْنِ ۶۵
اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر
Its spathes are like the heads of satans.
فَاِنَّهُمْ لَاٰكِلُوْنَ مِنْهَا فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَؕ ۶۶
جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
(The people of Hell) will surely eat of it, filling their bellies with it.
ثُمَّ اِنَّ لَهُمْ عَلَیْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِیْمٍۚ ۶۷
پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا
Then on top of it they will have a brew of boiling water.
ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَاۡاِلَى الْجَحِیْمِ ۶۸
اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی
Then their return will be to the same blazing Hell.
اِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ ۶۹
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا
These are the ones who found their fathers steeped in error,
فَهُمْ عَلٰۤى اٰثٰرِهِمْ یُهْرَعُوْنَ ۷۰
اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے
and they are running in their footsteps.
وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ ۷۱
حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے
Before them a multitude of people of olden times had erred,
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ ۷۲
اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے
and We had sent among them Messengers to warn them.
فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَۙ ۷۳
اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا
Observe, then, what was the end of those that had been warned,
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ۠ ۷۴
اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے
except for the chosen servants of Allah?
وَ لَقَدْ نَادٰىنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ ۷۵
ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے
Noah had called upon Us (earlier). See, how excellent We were in answering him!
وَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ ۷۶
ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا
We delivered him and his household from the great calamity;
وَ جَعَلْنَا ذُرِّیَّتَهٗ هُمُ الْبٰقِیْنَ٘ۖ ۷۷
اور اسی کی نسل کو باقی رکھا
and made his offspring the only ones to survive,
وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ ۷۸
اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی
and We established for him a good name among posterity.
سَلٰمٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ۷۹
سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں
Peace be upon Noah among all the nations.
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۸۰
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں
Thus do We reward all those who do good.