وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ ۱
قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
By those who range themselves in rows;
Surah 37 · 182 Ayahs · Arabic and Urdu
وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّاۙ ۱
قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
By those who range themselves in rows;
فَالزّٰجِرٰتِ زَجْرًاۙ ۲
پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں
by those who reprove severely,
فَالتّٰلِیٰتِ ذِكْرًاۙ ۳
پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں
and those who recite the Exhortation;
اِنَّ اِلٰهَكُمْ لَوَاحِدٌؕ ۴
تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے
surely your God is One,
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ رَبُّ الْمَشَارِقِؕ ۵
وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک
the Lord of the heavens and the earth and of whatever lies between the two, the Lord of the Easts.
اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِزِیْنَةِ اِ۟لْكَوَاكِبِۙ ۶
ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے
We have adorned the lower heaven with the adornment of the stars
وَ حِفْظًا مِّنْ كُلِّ شَیْطٰنٍ مَّارِدٍۚ ۷
اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے
and have protected it from every rebellious satan.
لَا یَسَّمَّعُوْنَ اِلَى الْمَلَاِ الْاَعْلٰى وَ یُقْذَفُوْنَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍۗۖ ۸
یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں
These satans cannot listen to what transpires in the High Council for they are pelted away from every side
دُحُوْرًا وَّ لَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌۙ ۹
اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے
and are repelled. Theirs is an unceasing chastisement.
اِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاَتْبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ۱۰
تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے
And if any is able to snatch a fragment, he is pursued by a piercing flame.
فَاسْتَفْتِهِمْ اَهُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمْ مَّنْ خَلَقْنَا١ؕ اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّنْ طِیْنٍ لَّازِبٍ ۱۱
اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے
So ask them (that is, human beings): “Were they harder to create than the objects We created?” We created them from sticky clay.
بَلْ عَجِبْتَ وَ یَسْخَرُوْنَ۪ ۱۲
تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں
You marvel (at the wondrous creations of Allah) and they scoff at it,
وَ اِذَا ذُكِّرُوْا لَا یَذْكُرُوْنَ۪ ۱۳
سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے
and when they are admonished, they pay no heed;
وَ اِذَا رَاَوْا اٰیَةً یَّسْتَسْخِرُوْنَ۪ ۱۴
کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں
and if they see any Sign, they laugh it away
وَ قَالُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌۚۖ ۱۵
اور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہے
and say: “This is nothing but plain sorcery.
ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ ۱۶
بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟
Is it ever possible that after we die and are reduced to dust and (a skeleton of) bones, we will be raised to life?
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَؕ ۱۷
اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"
And so also shall our forefathers of yore be raised to life?”
قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ ۱۸
اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو
Tell them: “Yes; and you are utterly helpless (against Allah).”
فَاِنَّمَا هِیَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمْ یَنْظُرُوْنَ ۱۹
بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے
There will be a single stern rebuff and lo, they will be observing with their own eyes (all that they had been warned against).
وَ قَالُوْا یٰوَیْلَنَا هٰذَا یَوْمُ الدِّیْنِ ۲۰
اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"
They will then say: “Woe for us. This is the Day of Judgement.”
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ۠ ۲۱
"یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے"
“Yes, this is the Day of Final Decision that you used to deny as a lie.”
اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ ۲۲
(حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے
(Then will the command be given): “Muster all the wrong-doers and their spouses and the deities whom they used to serve
مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطِ الْجَحِیْمِ ۲۳
پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ
apart from Allah, and direct them to the path of Hell,
وَ قِفُوْهُمْ اِنَّهُمْ مَّسْئُوْلُوْنَۙ ۲۴
اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے
and detain them there; they will be called to account.
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُوْنَ ۲۵
"کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
How is it that you are not helping one another?
بَلْ هُمُ الْیَوْمَ مُسْتَسْلِمُوْنَ ۲۶
ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!"
Indeed, today they are surrendering themselves completely.”
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ ۲۷
اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے
They will then turn towards each other (and start wrangling).
قَالُوْۤا اِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ ۲۸
(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"
(The followers will say to their leaders): “You used to come to us from the right hand.”
قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِیْنَۚ ۲۹
وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے
They will say: “Nay, you yourselves were not the ones who would believe.
وَ مَا كَانَ لَنَا عَلَیْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ١ۚ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طٰغِیْنَ ۳۰
ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے
We had no power over you. You were a rebellious people,
فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ ۳۱
آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں
and so we became deserving of the Word of our Lord that we shall be made to suffer chastisement.
فَاَغْوَیْنٰكُمْ اِنَّا كُنَّا غٰوِیْنَ ۳۲
سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"
So we led you astray; we ourselves were strayed.”
فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ ۳۳
اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے
On that Day, they will all share the chastisement.
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ ۳۴
ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں
Thus do We treat the culprits.
اِنَّهُمْ كَانُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَهُمْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ١ۙ یَسْتَكْبِرُوْنَۙ ۳۵
یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے
Whenever it was said to them: “There is no true deity apart from Allah,” they waxed proud
وَ یَقُوْلُوْنَ اَئِنَّا لَتَارِكُوْۤا اٰلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍؕ ۳۶
اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"
and said: “Shall we forsake our deities for the sake of a distracted poet?”
بَلْ جَآءَ بِالْحَقِّ وَ صَدَّقَ الْمُرْسَلِیْنَ ۳۷
حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی
(They say so although) he brought the Truth and confirmed the veracity of the Messengers.
اِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا الْعَذَابِ الْاَلِیْمِۚ ۳۸
(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو
(They will be told): “You shall taste the grievous chastisement.
وَ مَا تُجْزَوْنَ اِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَۙ ۳۹
اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو
You will only be recompensed according to your deeds.”
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِیْنَ ۴۰
مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے
But Allah's chosen servants (shall be spared this woeful end).