اَلرَّحْمٰنُۙ ۱
رحمٰن نے
The Merciful One
Surah 55 · 78 Ayahs · Arabic and Urdu
اَلرَّحْمٰنُۙ ۱
رحمٰن نے
The Merciful One
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ ۲
اِس قرآن کی تعلیم دی ہے
has taught the Qur'an,
خَلَقَ الْاِنْسَانَۙ ۳
اُسی نے انسان کو پیدا کیا
has created man,
عَلَّمَهُ الْبَیَانَ ۴
اور اسے بولنا سکھایا
and has taught him articulate speech.
اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ۪ ۵
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں
The sun and the moon follow a reckoning,
وَّ النَّجْمُ وَ الشَّجَرُ یَسْجُدٰنِ ۶
اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں
and the stars and the trees all prostrate themselves,
وَ السَّمَآءَ رَفَعَهَا وَ وَضَعَ الْمِیْزَانَۙ ۷
آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی
and He has raised up the heaven and has set a balance
اَلَّا تَطْغَوْا فِی الْمِیْزَانِ ۸
اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو
that you may not transgress in the balance,
وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ ۹
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو
but weigh things equitably and skimp not in the balance.
وَ الْاَرْضَ وَ ضَعَهَا لِلْاَنَامِۙ ۱۰
زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا
And He has set up the earth for all beings.
فِیْهَا فَاكِهَةٌ١۪ۙ وَّ النَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِۖ ۱۱
اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
Therein are fruit and palm-trees with their dates in sheaths,
وَ الْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَ الرَّیْحَانُۚ ۱۲
طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی
and a variety of corn with both husk and grain.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۱۳
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
Which of the bounties of your Lord will you twain – you men and jinn – then deny?
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ ۱۴
انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا
He has created man from dry, rotten clay like the potter's,
وَ خَلَقَ الْجَآنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍۚ ۱۵
اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا
and has created the jinn from the flame of fire.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۱۶
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟
Which of the wonders of your Lord's power will you twain – you men and jinn – then deny?
رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ ۱۷
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے
Lord of the two easts and of the two wests is He.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۱۸
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
Which of the powers of your Lord will you twain – you men and jinn – then deny?
مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ ۱۹
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں
He unleashed the two seas so that they merge together,
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ ۲۰
پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے
and yet there is a barrier between them which they may not overstep.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۲۱
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟
Which of the wonders of your Lord will you twain – you men and jinn – then deny?
یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُۚ ۲۲
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
From these seas come forth pearls and coral.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۲۳
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
Which of the wonders of your Lord's power will you twain – you men and jinn – then deny?
وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَئٰتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ ۲۴
اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں
His are the ships, towering on the sea like mountains.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۠ ۲۵
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟
Which of the favours of your Lord will you twain – you men and jinn – then deny?
كُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍۚۖ ۲۶
ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے
All that is on earth will perish,
وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ ۲۷
اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے
only the Person of your Lord, full of majesty and splendour, will endure.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۲۸
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
So which of the wonders of your Lord will you twain – you men and jinn – then deny?
یَسْئَلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍۚ ۲۹
زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے
All in the heavens and the earth entreat Him for their needs; a new, mighty task engages Him each day.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۳۰
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن صفات حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟
Which of your Lord's laudable attributes will you twain – you men and jinn – then deny?
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِۚ ۳۱
اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں
O you twain, who are a burden (on the earth), We shall attend to you and call you to account.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۳۲
(پھر دیکھ لیں گے کہ) تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو
(We shall then see), which of the favours of your Lord will you twain – you men and jinn – then deny?
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْا١ؕ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍۚ ۳۳
اے گروہ جن و انس، گر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو نہیں بھاگ سکتے اِس کے لیے بڑا زور چاہیے
O company of jinn and men, if you have the power to go beyond the bounds of the heavens and the earth, go beyond them! Yet you will be unable to go beyond them for that requires infinite power.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۳۴
اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟
Which of your Lord's powers will you twain – you men and jinn – then deny?
یُرْسَلُ عَلَیْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ نَّارٍ١ۙ۬ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِۚ ۳۵
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے
(If you so venture) a flame of fire and smoke shall be lashed at you, which you shall be unable to withstand.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۳۶
اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے؟
Which of your Lord's powers will you twain – you men and jinn – then deny?
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ ۳۷
پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ ہو جائے گا؟
(What will happen) when the heaven will be split asunder and will become crimson like leather?
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۳۸
اے جن و انس (اُس وقت) تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
Which of your Lord's powers will you twain – you men and jinn – then deny?
فَیَوْمَئِذٍ لَّا یُسْئَلُ عَنْ ذَنْۢبِهٖۤ اِنْسٌ وَّ لَا جَآنٌّۚ ۳۹
اُس روز کسی انسان اور کسی جن سے اُس کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی
On that Day there will be no need to ask either men or jinn about their sins.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۴۰
پھر (دیکھ لیا جائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو
(We shall see) which of the favours of your Lord will you twain – you men and jinn – then deny?