وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ ۴۱
اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا
As for the People on the Left: how miserable will be the People on the Left!
Surah 56 · 96 Ayahs · Arabic and Urdu
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ ۴۱
اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا
As for the People on the Left: how miserable will be the People on the Left!
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ ۴۲
وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی
They will be in the midst of scorching wind and boiling water,
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ ۴۳
اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے
and a shade of thick, pitch-black smoke,
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ ۴۴
جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ
which will neither be cool nor soothing.
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ ۴۵
یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے
Surely they had lived before in luxury,
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ ۴۶
اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے
and had persisted in the Great Sin.
وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ ۴۷
کہتے تھے "کیا جب ہم مر کر خاک ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟
They used to say: “What! Once we are dead and are reduced to dust and bones, shall we still be raised to a new life from the dead?
اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ ۴۸
اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے جو پہلے گزر چکے ہیں؟"
(We) and our fore-fathers of yore?”
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ ۴۹
اے نبیؐ، اِن لوگوں سے کہو، یقیناً اگلے اور پچھلے سب
Tell them, (O Prophet): “The earlier ones and the later ones
لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ ۵۰
ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے
shall all be brought together on an appointed Day.
ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ ۵۱
پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو!
Then you, the erring ones and those that gave the lie to the Truth,
لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ ۵۲
تم شجر زقوم کی غذا کھانے والے ہو
shall all eat from the Tree of al-Zaqqum,
فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ ۵۳
اُسی سے تم پیٹ بھرو گے
filling your bellies with it;
فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ ۵۴
اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی
and thereupon you shall drink boiling water,
فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ ۵۵
تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے
drinking it as thirsty camels do.”
هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ ۵۶
یہ ہے بائیں والوں کی ضیافت کا سامان روز جزا میں
Thus shall they be entertained on the Day of Recompense.
نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ ۵۷
ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے؟
We have created you, then why would you not confirm it?
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ ۵۸
کبھی تم نے غور کیا، یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو
Did you ever consider the sperm that you emit?
ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ ۵۹
اس سے بچہ تم بناتے ہو یا اس کے بنانے والے ہم ہیں؟
Do you create a child out of it, or are We its creators?
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ ۶۰
ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں
It is We Who ordained death upon you and We are not to be frustrated.
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ ۶۱
کہ تمہاری شکلیں بدل دیں اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں جس کو تم نہیں جانتے
Had We so wished, nothing could have hindered Us from replacing you by others like yourselves, or transforming you into beings you know nothing about.
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ ۶۲
اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟
You are well aware of the first creation; then, do you learn no lesson from it?
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ ۶۳
کبھی تم نے سوچا، یہ بیج جو تم بوتے ہو
Have you considered the seeds you till?
ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ ۶۴
اِن سے کھیتیاں تم اگاتے ہو یا اُن کے اگانے والے ہم ہیں؟
Is it you or We Who make them grow?
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ ۶۵
ہم چاہیں تو ان کھیتیوں کو بھس بنا کر رکھ دیں اور تم طرح طرح کی باتیں بناتے رہ جاؤ
If We so wished, We could have reduced your harvest to rubble, and you would have been left wonder-struck to exclaim:
اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ ۶۶
کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی
“We have been penalised;
بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ ۶۷
بلکہ ہمارے تو نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں
nay; we have been undone!”
اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ ۶۸
کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا، یہ پانی جو تم پیتے ہو
Did you cast a good look at the water that you drink?
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ ۶۹
اِسے تم نے بادل سے برسایا ہے یا اِس کے برسانے والے ہم ہیں؟
Is it you who brought it down from the clouds or is it We Who brought it down?
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ ۷۰
ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟
If We had so pleased, We could have made it bitter. So why would you not give thanks?
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ ۷۱
کبھی تم نے خیال کیا، یہ آگ جو تم سلگاتے ہو
Did you consider the fire which you kindle?
ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ ۷۲
اِس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟
Did you make its tree grow or was it We Who made it grow?
نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ ۷۳
ہم نے اُس کو یاد دہانی کا ذریعہ اور حاجت مندوں کے لیے سامان زیست بنایا ہے
We made it a reminder and a provision for the needy.
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ ۷۴
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
Glorify, then, (O Prophet), the name of your Great Lord.
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ ۷۵
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی
No! I swear by the positions of the stars –
وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ ۷۶
اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے
and this is indeed a mighty oath, if only you knew –
اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ ۷۷
کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے
that this indeed is a noble Qur'an,
فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ ۷۸
ایک محفوظ کتاب میں ثبت
inscribed in a well-guarded Book,
لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ ۷۹
جسے مطہرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا
which none but the pure may touch;
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ ۸۰
یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے
a revelation from the Lord of the Universe.