لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ ۱
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
Nay, I swear by the Day of Resurrection;
Surah 75 · 40 Ayahs · Arabic and Urdu
لَاۤ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِۙ ۱
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
Nay, I swear by the Day of Resurrection;
وَ لَاۤ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِؕ ۲
اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی
and nay, I swear by the self-reproaching soul!
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَهٗؕ ۳
کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟
Does man imagine that We will not be able to bring his bones together again?
بَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ ۴
ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں
Yes indeed; We have the power to remould even his finger-tips.
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَهٗۚ ۵
مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے
But man desires to persist in his evil ways.
یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ ۶
پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟"
He asks: “When will the Day of Resurrection be?”
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُۙ ۷
پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے
When the sight is dazed,
وَ خَسَفَ الْقَمَرُۙ ۸
اور چاند بے نور ہو جائیگا
and the moon is eclipsed,
وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ ۹
اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے
and the sun and the moon are joined together,
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّۚ ۱۰
اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"
on that Day will man say: “Whither the refuge?”
كَلَّا لَا وَزَرَؕ ۱۱
ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی
No, there is no refuge.
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمُسْتَقَرُّؕ ۱۲
اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا
With your Lord alone will be the retreat that Day.
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَ اَخَّرَؕ ۱۳
اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا
On that Day will man be apprised of his deeds, both the earlier and the later.
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰى نَفْسِهٖ بَصِیْرَةٌۙ ۱۴
بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے
But lo, man is well aware of himself,
وَّ لَوْ اَلْقٰى مَعَاذِیْرَهٗؕ ۱۵
چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے
even though he might make up excuses.
لَا تُحَرِّكْ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهٖؕ ۱۶
اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو
(O Prophet), do not stir your tongue hastily (to commit the Revelation to memory).
اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَهٗ وَ قُرْاٰنَهٗۚۖ ۱۷
اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
Surely it is for Us to have you commit it to memory and to recite it.
فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗۚ ۱۸
لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو
And so when We recite it, follow its recitation attentively;
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَهٗؕ ۱۹
پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے
then it will be for Us to explain it.
كَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ ۲۰
ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو
Nay; the truth is that you love ardently (the good of this world) that can be obtained hastily,
وَ تَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَؕ ۲۱
اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو
and are oblivious of the Hereafter.
وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌۙ ۲۲
اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے
Some faces on that Day will be fresh and resplendent,
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌۚ ۲۳
اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے
and will be looking towards their Lord;
وَ وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۙ ۲۴
اور کچھ چہرے اداس ہوں گے
and some faces on that Day will be gloomy,
تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ ۲۵
اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے
believing that a crushing calamity is about to strike them.
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَۙ ۲۶
ہرگز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی
Nay; when a man's soul reaches up to the throat,
وَ قِیْلَ مَنْ١ٚ رَاقٍۙ ۲۷
اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا
and it is said: “Is there any enchanter who can step forward and help (by his chanting)?”
وَّ ظَنَّ اَنَّهُ الْفِرَاقُۙ ۲۸
اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے
and he realises that the hour of parting is come,
وَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ ۲۹
اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی
and calf is inter-twined with calf.
اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَئِذِ اِ۟لْمَسَاقُ٢ؕ۠ ۳۰
وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا
On that Day you will be driven to your Lord.
فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰىۙ ۳۱
مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی
But he did not verify the Truth, nor did he observe Prayer;
وَ لٰكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىۙ ۳۲
بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا
on the contrary, he gave the lie to the Truth and turned his back upon it,
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىؕ ۳۳
پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا
then he went back to his kinsfolk, elated with pride.
اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىۙ ۳۴
یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے
This (attitude) is worthy of you, altogether worthy;
ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰىؕ ۳۵
ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے
again, it is worthy of you, altogether worthy.
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًىؕ ۳۶
کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟
Does man think that he will be left alone, unquestioned?
اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ ۳۷
کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟
Was he not a drop of ejaculated semen,
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ ۳۸
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے
then he became a clot, and then Allah made it into a living body and proportioned its parts,
فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ ۳۹
پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں
and then He made of him a pair, male and female?
اَلَیْسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ یُّحْیَِۧ الْمَوْتٰى۠ ۴۰
کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟
Does He, then, not have the power to bring back the dead to life?