یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُۙ ۱
اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے
O you enveloped in your cloak!
Surah 74 · 56 Ayahs · Arabic and Urdu
یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُۙ ۱
اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے
O you enveloped in your cloak!
قُمْ فَاَنْذِرْ۪ۙ ۲
اٹھو اور خبردار کرو
Arise, and warn,
وَ رَبَّكَ فَكَبِّرْ۪ۙ ۳
اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو
and magnify the glory of your Lord,
وَ ثِیَابَكَ فَطَهِّرْ۪ۙ ۴
اور اپنے کپڑے پاک رکھو
and purify your robes,
وَ الرُّجْزَ فَاهْجُرْ۪ۙ ۵
اور گندگی سے دور رہو
and shun uncleanness,
وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ۪ۙ ۶
اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے
and bestow not favour in order to seek from others a greater return,
وَ لِرَبِّكَ فَاصْبِرْؕ ۷
اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو
and persevere for your Lord's sake.
فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِۙ ۸
اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی
When the Trumpet shall be sounded,
فَذٰلِكَ یَوْمَئِذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌۙ ۹
وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا
that will surely be a hard day,
عَلَى الْكٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ ۱۰
کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا
not an easy day for the unbelievers.
ذَرْنِیْ وَ مَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًاۙ ۱۱
چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے
Leave Me with him whom I alone have created,
وَّ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا مَّمْدُوْدًاۙ ۱۲
بہت سا مال اُس کو دیا
whom I have endowed with abundant riches,
وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًاۙ ۱۳
اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے
and sons ever present with him,
وَّ مَهَّدْتُّ لَهٗ تَمْهِیْدًاۙ ۱۴
اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی
and for whom I have smoothed the way (to power and riches),
ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ ۱۵
پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں
and who still greedily desires that I should bestow upon him more.
كَلَّا١ؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًاؕ ۱۶
ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے
By no means; he is stubbornly opposed to Our Signs.
سَاُرْهِقُهٗ صَعُوْدًاؕ ۱۷
میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا
I shall soon constrain him to a hard ascent.
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَ قَدَّرَۙ ۱۸
اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی
He reflected and then hatched a scheme.
فَقُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ ۱۹
تو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی
Ruin seize him, how did he hatch a scheme?
ثُمَّ قُتِلَ كَیْفَ قَدَّرَۙ ۲۰
ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی
Again, ruin seize him, how did he hatch a scheme?
ثُمَّ نَظَرَۙ ۲۱
پھر (لوگوں کی طرف) دیکھا
He looked (at others);
ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَۙ ۲۲
پھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا
then frowned and scowled;
ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَۙ ۲۳
پھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا
then he retreated and waxed proud,
فَقَالَ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُۙ ۲۴
آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے
and said: “This (Qur'an) is merely a sorcery of yore;
اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِؕ ۲۵
یہ تو یہ ایک انسانی کلام ہے
this is nothing but the word of a mere mortal!”
سَاُصْلِیْهِ سَقَرَ ۲۶
عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا
Him shall I soon roast in Hell.
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا سَقَرُؕ ۲۷
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟
And what do you know what Hell is?
لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُۚ ۲۸
نہ باقی رکھے نہ چھوڑے
It spares nothing; it leaves nothing intact;
لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِۚۖ ۲۹
کھال جھلس دینے والی
it scorches (even) the skin.
عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَؕ ۳۰
انیس کارکن اُس پر مقرر ہیں
Over it are nineteen keepers.
وَ مَا جَعَلْنَاۤ اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰٓئِكَةً١۪ وَّ مَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۙ لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ یَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِیْمَانًا وَّ لَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ۙ وَ لِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ وَّ الْكٰفِرُوْنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِهٰذَا مَثَلًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ مَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّكَ اِلَّا هُوَ١ؕ وَ مَا هِیَ اِلَّا ذِكْرٰى لِلْبَشَرِ۠ ۳۱
ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، تاکہ اہل کتاب کو یقین آ جائے اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، اور اہل کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار اور کفار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہو سکتا ہے اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیے نہیں کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو
We have appointed none but angels as the keepers of the Fire, and We have not made their number but as a trial for the unbelievers so that those who have been endowed with the Book will be convinced and the believers' faith will increase, and neither those who have been endowed with the Book nor the believers will fall into any doubt. As for those in whose hearts there is a sickness as well as the unbelievers, they will say: “What did Allah aim at by this strange parable?” Thus does Allah let whomsoever He pleases to go astray, and directs whomsoever He pleases to the Right Way. And none knows the hosts of your Lord but He. (And Hell has only been mentioned here) that people may take heed.
كَلَّا وَ الْقَمَرِۙ ۳۲
ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی
Nay, by the moon,
وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَۙ ۳۳
اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے
and by the night when it recedes,
وَ الصُّبْحِ اِذَاۤ اَسْفَرَۙ ۳۴
اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے
and by the day when it dawns (with its radiance),
اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِۙ ۳۵
یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے
surely (Hell) is one of the greatest Signs,
نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِۙ ۳۶
انسانوں کے لیے ڈراوا
a warning to humankind,
لِمَنْ شَآءَ مِنْكُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَؕ ۳۷
تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے
a warning to everyone of you whether he would like to come forward or lag behind.
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ ۳۸
ہر متنفس، اپنے کسب کے بدلے رہن ہے
Each one is a hostage to one's deeds,
اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِؕۛ ۳۹
دائیں بازو والوں کے سوا
save the People of the Right Hand
فِیْ جَنّٰتٍ١ۛؕ۫ یَتَسَآءَلُوْنَۙ ۴۰
جو جنتوں میں ہوں گے وہاں وہ،
who shall be in the Gardens, and shall ask