وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ ۸۱
ہم نے اپنی آیات اُن کے پاس بھیجیں، اپنی نشانیاں اُن کو دکھائیں، مگر وہ سب کو نظر انداز ہی کرتے رہے
We also gave them Our Signs, yet they turned away from them.
Surah 15 · 99 Ayahs · Arabic and Urdu
وَ اٰتَیْنٰهُمْ اٰیٰتِنَا فَكَانُوْا عَنْهَا مُعْرِضِیْنَۙ ۸۱
ہم نے اپنی آیات اُن کے پاس بھیجیں، اپنی نشانیاں اُن کو دکھائیں، مگر وہ سب کو نظر انداز ہی کرتے رہے
We also gave them Our Signs, yet they turned away from them.
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ ۸۲
وہ پہاڑ تراش تراش کر مکان بناتے تھے اور اپنی جگہ بالکل بے خوف اور مطمئن تھے
They used to hew out houses from the mountains and lived in security.
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُصْبِحِیْنَۙ ۸۳
آخرکار ایک زبردست دھماکے نے اُن کو صبح ہوتے آ لیا
Then the Blast caught them in the morning
فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَؕ ۸۴
اور اُن کی کمائی اُن کے کچھ کام نہ آئی
and whatever they had been earning proved of no avail.
وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ١ؕ وَ اِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِیَةٌ فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِیْلَ ۸۵
ہم نے زمین اور آسمان کو اور ان کی سب موجودات کو حق کے سوا کسی اور بنیاد پر خلق نہیں کیا ہے، اور فیصلے کی گھڑی یقیناً آنے والی ہے، پس اے محمدؐ، تم (اِن لوگوں کی بیہودگیوں پر) شریفانہ درگزر سے کام لو
We have not created the heavens and the earth and all that is in between them except with Truth. Surely the Hour will come. So, (O Muhammad), do graciously overlook them (despite their misdeeds).
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلّٰقُ الْعَلِیْمُ ۸۶
یقیناً تمہارا رب سب کا خالق ہے اور سب کچھ جانتا ہے
Your Lord is indeed the Creator of all, the All-Knowing.
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ ۸۷
ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں، اور تمہیں قرآن عظیم عطا کیا ہے
We have indeed bestowed on you the seven oft-repeated verses and the Great Qur'an.
لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ ۸۸
تم اُس متاع دنیا کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھو جو ہم نے اِن میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے، اور نہ اِن کے حال پر اپنا دل کڑھاؤ انہیں چھوڑ کر ایمان لانے والوں کی طرف جھکو
Do not even cast your eyes towards the worldly goods We have granted to different kinds of people, nor grieve over the state they are in, but turn your loving attention to the believers instead,
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ ۸۹
اور (نہ ماننے والوں سے) کہہ دو کہ میں تو صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں
and clearly tell the unbelievers: "I am most certainly a plain warner,"
كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ ۹۰
یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی
even as We had sent warning to those who had divided their religion into fragments;
الَّذِیْنَ جَعَلُوا الْقُرْاٰنَ عِضِیْنَ ۹۱
جنہوں نے اپنے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہے
those who had split up their Qur'an into pieces.
فَوَرَبِّكَ لَنَسْئَلَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ ۹۲
تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے
By your Lord, We will question them all
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۹۳
کہ تم کیا کرتے رہے ہو
concerning what they have been doing.
فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِیْنَ ۹۴
پس اے نبیؐ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے، اُسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو
(O Prophet), proclaim what you are commanded, and pay no heed to those who associate others with Allah in His Divinity.
اِنَّا كَفَیْنٰكَ الْمُسْتَهْزِءِیْنَۙ ۹۵
تمہاری طرف سے ہم اُن مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیں
Surely We suffice to deal with those who scoff at you,
الَّذِیْنَ یَجْعَلُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ١ۚ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ ۹۶
جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
those who set up another deity alongside Allah. They shall soon come to know.
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ ۹۷
ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہے
We certainly know that their statements sorely grieve you.
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ كُنْ مِّنَ السّٰجِدِیْنَۙ ۹۸
اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤ
When (you feel so) glorify your Lord with His praise and prostrate yourself before Him,
وَ اعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى یَاْتِیَكَ الْیَقِیْنُ۠ ۹۹
اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے
and worship your Lord until the last moment (of your life) that will most certainly come.