قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ ۴۱
فرمایا "یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے
Allah said: "Here is the path that leads straight to Me.
Surah 15 · 99 Ayahs · Arabic and Urdu
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَیَّ مُسْتَقِیْمٌ ۴۱
فرمایا "یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے
Allah said: "Here is the path that leads straight to Me.
اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْغٰوِیْنَ ۴۲
بے شک، جو میرے حقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں
Over My true servants you will be able to exercise no power, your power will be confined to the erring ones, those who choose to follow you.
وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ اَجْمَعِیْنَ۫ۙ ۴۳
اور ان سب کے لیے جہنم کی وعید ہے"
Surely Hell is the promised place for all of them."
لَهَا سَبْعَةُ اَبْوَابٍ١ؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُوْمٌ۠ ۴۴
یہ جہنم (جس کی وعید پیروان ابلیس کے لیے کی گئی ہے) اس کے سات دروازے ہیں ہر دروازے کے لیے اُن میں سے ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے
There are seven gates in it, and to each gate a portion of them has been allotted.
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍؕ ۴۵
بخلاف اِس کے متقی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے
As for the God-fearing, they shall be amid gardens and springs.
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ ۴۶
اور اُن سے کہا جائے گا کہ داخل ہو جاؤ ان میں سلامتی کے ساتھ بے خوف و خطر
They will be told: "Enter it in peace and security."
وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِهِمْ مِّنْ غِلٍّ اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۴۷
اُن کے دلوں میں جو تھوڑی بہت کھوٹ کپٹ ہوگی اسے ہم نکال دیں گے، وہ آپس میں بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھیں گے
And We shall purge their breasts of all traces of rancour; and they shall be seated on couches facing one another as brothers.
لَا یَمَسُّهُمْ فِیْهَا نَصَبٌ وَّ مَا هُمْ مِّنْهَا بِمُخْرَجِیْنَ ۴۸
اُنہیں نہ وہاں کسی مشقت سے پالا پڑے گا اور نہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے
They shall face no fatigue in it, nor shall they ever be driven out of it.
نَبِّئْ عِبَادِیْۤ اَنِّیْۤ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُۙ ۴۹
اے نبیؐ، میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت درگزر کرنے والا اور رحیم ہوں
(O Prophet), declare to My servants that I am indeed Ever Forgiving, Most Merciful.
وَ اَنَّ عَذَابِیْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِیْمُ ۵۰
مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے
At the same time, My chastisement is highly painful.
وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ ۵۱
اور انہیں ذرا ابراہیمؑ کے مہمانوں کا قصہ سناؤ
And tell them about Abraham's guests.
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ ۵۲
جب وہ آئے اُس کے ہاں اور کہا "سلام ہو تم پر،" تو اُس نے کہا "ہمیں تم سے ڈر لگتا ہے"
When they came to Abraham they said: "Peace be upon you!" He replied: "Indeed we feel afraid of you."
قَالُوْا لَا تَوْجَلْ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ ۵۳
اُنہوں نے جواب دیا "ڈرو نہیں، ہم تمہیں ایک بڑے سیانے لڑکے کی بشارت دیتے ہیں"
They said: "Do not feel afraid, for we give you the good news of a wise boy."
قَالَ اَبَشَّرْتُمُوْنِیْ عَلٰۤى اَنْ مَّسَّنِیَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوْنَ ۵۴
ابراہیمؑ نے کہا "کیا تم اِس بڑھاپے میں مجھے اولاد کی بشارت دیتے ہو؟ ذرا سوچو تو سہی کہ یہ کیسی بشارت تم مجھے دے رہے ہو؟"
Abraham said: "What, do you give me this tiding though old age has smitten me? Just consider what tiding do you give me!"
قَالُوْا بَشَّرْنٰكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُنْ مِّنَ الْقٰنِطِیْنَ ۵۵
اُنہوں نے جواب دیا "ہم تمہیں برحق بشارت دے رہے ہیں، تم مایوس نہ ہو"
They said: "The good tiding we give you is of truth. Do not, therefore, be of those who despair."
قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ ۵۶
ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"
Abraham said: "Who despairs of the Mercy of his Lord except the misguided?"
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ ۵۷
پھر ابراہیمؑ نے پوچھا "اے فرستادگان الٰہی، وہ مہم کیا ہے جس پر آپ حضرات تشریف لائے ہیں؟"
He added: "What is your errand O sent ones?"
قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰى قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَۙ ۵۸
وہ بولے، "ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں
They said: "Verily we have been sent to a guilty people
اِلَّاۤ اٰلَ لُوْطٍ١ؕ اِنَّا لَمُنَجُّوْهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ ۵۹
صرف لوطؑ کے گھر والے مستثنیٰ ہیں، ان سب کو ہم بچا لیں گے
excepting the household of Lot. We shall deliver all of them,
اِلَّا امْرَاَتَهٗ قَدَّرْنَاۤ١ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الْغٰبِرِیْنَ۠ ۶۰
سوائے اُس کی بیوی کے جس کے لیے (اللہ فرماتا ہے کہ) ہم نے مقدر کر دیا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں شامل رہے گی"
except his wife (about whom Allah says that) We have decreed that she shall be among those who stay behind."
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوْطِ اِ۟لْمُرْسَلُوْنَۙ ۶۱
پھر جب یہ فرستادے لوطؑ کے ہاں پہنچے
So when the envoys came to the household of Lot,
قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ ۶۲
تو اُس نے کہا "آپ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں"
he said: "Surely you are an unknown folk."
قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ ۶۳
اُنہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم وہی چیز لے کر آئے ہیں جس کے آنے میں یہ لوگ شک کر رہے تھے
They said: "Nay, we have brought to you that concerning which they have been in doubt.
وَ اَتَیْنٰكَ بِالْحَقِّ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ ۶۴
ہم تم سے سچ کہتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ تمہارے پاس آئے ہیں
We truly tell you that we have brought to you the Truth.
فَاَسْرِ بِاَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَ اتَّبِعْ اَدْبَارَهُمْ وَ لَا یَلْتَفِتْ مِنْكُمْ اَحَدٌ وَّ امْضُوْا حَیْثُ تُؤْمَرُوْنَ ۶۵
لہٰذا اب تم کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور خود ان کے پیچھے پیچھے چلو تم میں سے کوئی پلٹ کر نہ دیکھے بس سیدھے چلے جاؤ جدھر جانے کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے"
So set out with your family in a watch of the night, and keep yourself behind them, and no one of you may turn around, and keep going ahead as you have been commanded."
وَ قَضَیْنَاۤ اِلَیْهِ ذٰلِكَ الْاَمْرَ اَنَّ دَابِرَ هٰۤؤُلَآءِ مَقْطُوْعٌ مُّصْبِحِیْنَ ۶۶
اور اُسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے اِن لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی
And We communicated to him the decree that by the morning those people will be totally destroyed.
وَ جَآءَ اَهْلُ الْمَدِیْنَةِ یَسْتَبْشِرُوْنَ ۶۷
اتنے میں شہر کے لوگ خوشی کے مارے بے تاب ہو کر لوطؑ کے گھر چڑھ آئے
In the meantime the people of the city came to Lot rejoicing.
قَالَ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ ضَیْفِیْ فَلَا تَفْضَحُوْنِۙ ۶۸
لوطؑ نے کہا "بھائیو، یہ میرے مہمان ہیں، میری فضیحت نہ کرو
He said: "These are my guests, so do not disgrace me.
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ ۶۹
اللہ سے ڈرو، مجھے رسوا نہ کرو"
Have fear of Allah, and do not humiliate me."
قَالُوْۤا اَوَ لَمْ نَنْهَكَ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ ۷۰
وہ بولے "کیا ہم بارہا تمہیں منع نہیں کر چکے ہیں کہ دنیا بھر کے ٹھیکے دار نہ بنو؟"
They replied: "Did we not forbid you again and again to extend hospitality to all and sundry?"
قَالَ هٰۤؤُلَآءِ بَنٰتِیْۤ اِنْ كُنْتُمْ فٰعِلِیْنَؕ ۷۱
لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!"
Lot exclaimed in exasperation: "If you are bent on doing something, then here are my daughters."
لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ ۷۲
تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
By your life, (O Prophet), they went about blindly stumbling in their intoxication.
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ ۷۳
آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا
Then the mighty Blast caught them at sunrise,
فَجَعَلْنَا عَالِیَهَا سَافِلَهَا وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ سِجِّیْلٍؕ ۷۴
اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی
and turned the land upside down, and rained down stones of baked clay.
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِیْنَ ۷۵
اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
There are great Signs in this for those endowed with intelligence.
وَ اِنَّهَا لَبِسَبِیْلٍ مُّقِیْمٍ ۷۶
اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) گزرگاہ عام پر واقع ہے
The place (where this occurred) lies along a known route.
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَؕ ۷۷
اُس میں سامان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو صاحب ایمان ہیں
Verily there is a Sign in this for the believers.
وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ ۷۸
اور ایکہ والے ظالم تھے
And the people of Aykah were also wrong-doers.
فَانْتَقَمْنَا مِنْهُمْ١ۘ وَ اِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِیْنٍؕ۠ ۷۹
تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیں
So We chastised them. The desolate locations of both communities lie on a well-known highway.
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ ۸۰
حجر کے لوگ بھی رسولوں کی تکذیب کر چکے ہیں
Surely the people of al-Hijr also rejected the Messengers, calling them liars.