اَلْحَآقَّةُۙ ۱
ہونی شدنی!
The indubitable event!
Surah 69 · 52 Ayahs · Arabic and Urdu
اَلْحَآقَّةُۙ ۱
ہونی شدنی!
The indubitable event!
مَا الْحَآقَّةُۚ ۲
کیا ہے وہ ہونی شدنی؟
And what is that indubitable event?
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحَآقَّةُؕ ۳
اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟
And what do you know what that indubitable event is?
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ وَ عَادٌۢ بِالْقَارِعَةِ ۴
ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا
The Thamud and the Ad denied the (possibility of a) sudden calamity, calling it false.
فَاَمَّا ثَمُوْدُ فَاُهْلِكُوْا بِالطَّاغِیَةِ ۵
تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے
Then the Thamud were destroyed by an awesome upheaval;
وَ اَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِیْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِیَةٍۙ ۶
اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے
and the Ad were destroyed by a furiously raging wind-storm
سَخَّرَهَا عَلَیْهِمْ سَبْعَ لَیَالٍ وَّ ثَمٰنِیَةَ اَیَّامٍ١ۙ حُسُوْمًا١ۙ فَتَرَى الْقَوْمَ فِیْهَا صَرْعٰى١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِیَةٍۚ ۷
اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں
which He let loose upon them for seven nights and eight days in succession; so that (if you had been there) you might have seen people lying prostrate, as though they were uprooted trunks of hollowed palm trees.
فَهَلْ تَرٰى لَهُمْ مِّنْۢ بَاقِیَةٍ ۸
اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟
Do you now see any trace of them?
وَ جَآءَ فِرْعَوْنُ وَ مَنْ قَبْلَهٗ وَ الْمُؤْتَفِكٰتُ بِالْخَاطِئَةِۚ ۹
اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا
Pharaoh and those before him and the people of the overturned habitations all engaged in the same great sin.
فَعَصَوْا رَسُوْلَ رَبِّهِمْ فَاَخَذَهُمْ اَخْذَةً رَّابِیَةً ۱۰
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا
They did not follow the Messenger of their Lord, and so He seized them with a severe grip.
اِنَّا لَمَّا طَغَا الْمَآءُ حَمَلْنٰكُمْ فِی الْجَارِیَةِۙ ۱۱
جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا
Verily when the water rose to great heights, We bore you upon a floating vessel (i.e. the Ark)
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّ تَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ ۱۲
تاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں
so that We might make it an instructive event for you, and retentive ears might preserve its memory.
فَاِذَا نُفِخَ فِی الصُّوْرِ نَفْخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ ۱۳
پھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی
So when the Trumpet is blown with a single blast
وَّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ ۱۴
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا
and the earth and the mountains are carried aloft and are crushed to bits at one stroke,
فَیَوْمَئِذٍ وَّقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ ۱۵
اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
on that Day shall that indubitable event come to pass;
وَ انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِیَ یَوْمَئِذٍ وَّاهِیَةٌۙ ۱۶
اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی
when the sky will be rent asunder, the grip holding it together having loosened on that Day,
وَّ الْمَلَكُ عَلٰۤى اَرْجَآئِهَا١ؕ وَ یَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ یَوْمَئِذٍ ثَمٰنِیَةٌؕ ۱۷
فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے
and the angels will stand on the sides, with eight of them bearing aloft the Throne of your Lord on that Day.
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوْنَ لَا تَخْفٰى مِنْكُمْ خَافِیَةٌ ۱۸
وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا
That will be the Day when you shall be brought forth (before Allah) and no secret of yours shall remain hidden.
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖ١ۙ فَیَقُوْلُ هَآؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِیَهْۚ ۱۹
اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال
On that Day, he whose Record is given to him in his right hand will say: “Lo! Read my Record!
اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ ۲۰
میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے"
Verily I was sure that I would be handed over my account.”
فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍۙ ۲۱
پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا
Then he shall find himself in a life of bliss;
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ ۲۲
عالی مقام جنت میں
in a lofty Garden
قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ ۲۳
جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے
the clusters of whose fruit will be hanging low to be within reach (of the inmates of Paradise).
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَةِ ۲۴
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں
(They will be told): “Eat and drink with good cheer as a reward for the good deeds you did in the days that have passed by.”
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ لَمْ اُوْتَ كِتٰبِیَهْۚ ۲۵
اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا
As for him whose Record will be given to him in his left hand, he will exclaim: “Would that I had never been given my Record,
وَ لَمْ اَدْرِ مَا حِسَابِیَهْۚ ۲۶
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
and had not known my account.
یٰلَیْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِیَةَۚ ۲۷
کاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی
Oh! Would that the death that came to me in the world had made an end of me!
مَاۤ اَغْنٰى عَنِّیْ مَالِیَهْۚ ۲۸
آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا
My riches have not availed me,
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ ۲۹
میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا"
and my authority has vanished.”
خُذُوْهُ فَغُلُّوْهُۙ ۳۰
(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو
(A command will be issued): “Seize him and shackle him,
ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْهُۙ ۳۱
پھر اِسے جہنم میں جھونک دو
then cast him in the Fire,
ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوْهُؕ ۳۲
پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو
then fasten him with a chain, seventy cubits long.
اِنَّهٗ كَانَ لَا یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ الْعَظِیْمِۙ ۳۳
یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا
He would not believe in Allah, the Most Great;
وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِؕ ۳۴
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا
nor would he urge the feeding of the poor.
فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ ۳۵
لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے
Today he has been left here friendless;
وَّ لَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِیْنٍۙ ۳۶
اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا
and has no food except the filth from the washing of wounds,
لَّا یَاْكُلُهٗۤ اِلَّا الْخَاطِئُوْنَ۠ ۳۷
جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا
which only the sinners will eat.”
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُوْنَۙ ۳۸
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو
But no; I swear by what you see,
وَ مَا لَا تُبْصِرُوْنَۙ ۳۹
اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
and by what you do not see,
اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۚۙ ۴۰
یہ ایک رسول کریم کا قول ہے
that this is the speech of an honourable Messenger,