قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ ۴
کہ مارے گئے گڑھے والے
the people of the pit were destroyed
Parah 30 · Arabic and Urdu
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ ۴
کہ مارے گئے گڑھے والے
the people of the pit were destroyed
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ ۵
(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی
with fire abounding in fuel,
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ ۶
جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے
while they sat around it,
وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ ۷
اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے
and were witnessing what they did to the believers.
وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ ۸
اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے
Against these they had no grudge except that they believed in Allah, the Most Mighty, the Most Praiseworthy,
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ ۹
جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے
to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth. Allah witnesses everything.
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ ۱۰
جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے
Surely those who tormented the believing men and the believing women and then did not repent, theirs shall be the chastisement of Hell, and theirs shall be the chastisement of burning.
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ ۱۱
جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی
As for those who believed and acted righteously, theirs shall be Gardens beneath which rivers flow. That is the great triumph.
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ ۱۲
درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے
Stern indeed is your Lord's punishment.
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ ۱۳
وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا
He it is Who creates for the first time and He it is Who will create again,
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ ۱۴
اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے
and He is the Ever Forgiving, the Most Loving
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ ۱۵
عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے
– the Lord of the Glorious Throne,
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ ۱۶
اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے
the Executor of what He wills.
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ ۱۷
کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟
Has the story of the armies reached you,
فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ ۱۸
فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟
the armies of Pharaoh and Thamud?
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ ۱۹
مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں
The unbelievers are indeed engaged in denying it, calling it a lie,
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ ۲۰
حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے
although Allah surrounds them.
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ ۲۱
(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے
Nay; but this is a glorious Qur'an,
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ ۲۲
اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے
inscribed on a well-guarded Tablet.
وَ السَّمَآءِ وَ الطَّارِقِۙ ۱
قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
By the heaven, and the night-visitor,
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الطَّارِقُۙ ۲
اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟
what do you know what the night-visitor is?
النَّجْمُ الثَّاقِبُۙ ۳
چمکتا ہوا تارا
It is the piercing star.
اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌؕ ۴
کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو
There is no living being but there is a protector over it.
فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ ۵
پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
So let man consider of what he was created.
خُلِقَ مِنْ مَّآءٍ دَافِقٍۙ ۶
ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
He was created of a gushing fluid,
یَّخْرُجُ مِنْۢ بَیْنِ الصُّلْبِ وَ التَّرَآئِبِؕ ۷
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
emanating from between the loins and the ribs.
اِنَّهٗ عَلٰى رَجْعِهٖ لَقَادِرٌؕ ۸
یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے
Surely He (the Creator) has the power to bring him back (to life).
یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ ۹
جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی
On the Day when man's deepest secrets shall be put to the test
فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍؕ ۱۰
اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا
he shall have no power, and no helper.
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجْعِۙ ۱۱
قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی
By the heaven with its recurring cycle of rain,
وَ الْاَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِۙ ۱۲
اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی
and by the earth ever bursting with verdure,
اِنَّهٗ لَقَوْلٌ فَصْلٌۙ ۱۳
یہ ایک جچی تلی بات ہے
this (Qur'an) is surely a decisive Word,
وَّ مَا هُوَ بِالْهَزْلِؕ ۱۴
ہنسی مذاق نہیں ہے
not a flippant jest.
اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ ۱۵
یہ لوگ چالیں چل رہے ہیں
They are devising a guile,
وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚۖ ۱۶
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں
and I too am devising a guile.
فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ ۱۷
پس چھوڑ دو اے نبیؐ، اِن کافروں کو اک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو
So leave the unbelievers to themselves; respite them awhile.
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَىۙ ۱
(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو
Glorify the name of your Lord, the Most High,
الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ ۲
جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا
Who created all things and fashioned them in good proportion;
وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى۪ۙ ۳
جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی
Who determined and guided them,
وَ الَّذِیْۤ اَخْرَجَ الْمَرْعٰى۪ۙ ۴
جس نے نباتات اگائیں
Who brought forth the pasture,