اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ ۲۰
کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا
Did We not create you of a mean fluid,
Parah 29 · Arabic and Urdu
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍۙ ۲۰
کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا
Did We not create you of a mean fluid,
فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍۙ ۲۱
اور ایک مقررہ مدت تک،
which We then placed in a secure repository
اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍۙ ۲۲
اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟
until an appointed time?
فَقَدَرْنَا١ۖۗ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ ۲۳
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں
See that We had the power to do so. Great indeed is Our power to do what We will.
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۲۴
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًاۙ ۲۵
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا
Did We not make the earth a receptacle,
اَحْیَآءً وَّ اَمْوَاتًاۙ ۲۶
زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی
for the living and the dead,
وَّ جَعَلْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسْقَیْنٰكُمْ مَّآءً فُرَاتًاؕ ۲۷
اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟
and did We not firmly fix towering mountains on it and give you sweet water to drink?
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۲۸
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَۚ ۲۹
چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
Proceed now towards that which you were wont to deny as false;
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِیْ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ ۳۰
چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے
proceed towards the three-pronged shadow,
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِؕ ۳۱
نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا
which neither provides (cooling) shade nor protection against the flames;
اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِۚ ۳۲
وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی
it indeed throws up sparks like castles,
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌؕ ۳۳
(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں
which seem as though they are yellow-coloured camels.
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۳۴
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَۙ ۳۵
یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے
That will be the Day on which they will not (be able to) utter a word,
وَ لَا یُؤْذَنُ لَهُمْ فَیَعْتَذِرُوْنَ ۳۶
اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں
nor will they be allowed to proffer excuses.
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۳۷
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِ١ۚ جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ ۳۸
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے
That is the Day of Judgement on which We have assembled you as well as all those who went before you.
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ ۳۹
اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو
So if you have any ploy, try it against Me!
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ۠ ۴۰
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ ۴۱
متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں
Behold, today the God-fearing will be amidst shades and springs,
وَّ فَوَاكِهَ مِمَّا یَشْتَهُوْنَؕ ۴۲
اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)
and the fruits that they desire (will be ready at hand).
كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا هَنِیْٓئًۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۴۳
کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو
Eat and drink and may every joy attend you as a reward for your deeds.
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ ۴۴
ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں
Thus do We reward those that do good.
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۴۵
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ ۴۶
کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو
Eat and enjoy yourselves for a while. Surely you are evil-doers.
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۴۷
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ ۴۸
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے
When it is said to them: “Bow down (before Allah),” they do not bow down.
وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۴۹
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
فَبِاَیِّ حَدِیْثٍۭ بَعْدَهٗ یُؤْمِنُوْنَ۠ ۵۰
اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟
In what discourse after this (Qur'an) will they, then, believe?