وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ ۷
تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے
You shall then become three groups.
Parah 27 · Arabic and Urdu
وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ ۷
تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے
You shall then become three groups.
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ ۸
دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا
The People on the Right: and how fortunate will be the People on the Right!
وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ ۹
اور بائیں بازو والے، تو بائیں بازو والوں (کی بد نصیبی کا) کا کیا ٹھکانا
And the People on the Left: and how miserable will be the People on the Left!
وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ ۱۰
اور آگے والے تو پھر آگے وا لے ہی ہیں
As for the Foremost, they will be the foremost!
اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ ۱۱
وہی تو مقرب لوگ ہیں
They shall be near-stationed (to their Lord),
فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ ۱۲
نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے
in the Gardens of Bliss.
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ ۱۳
اگلوں میں سے بہت ہوں گے
A throng of the ancients,
وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ ۱۴
اور پچھلوں میں سے کم
and a few from later times.
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ ۱۵
مرصع تختوں پر
They (will be seated) on gold-encrusted couches,
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ ۱۶
تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے
reclining on them, arrayed face to face;
یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ ۱۷
اُن کی مجلسوں میں ابدی لڑکے شراب چشمہ جاری سے
immortal youths shall go about them
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ ۱۸
لبریز پیالے کنٹر اور ساغر لیے دوڑتے پھرتے ہونگے
with goblets and ewers and a cup filled with a drink drawn from a running spring,
لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ ۱۹
جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا
a drink by which their minds will not be clouded nor will it cause drunkenness;
وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ ۲۰
اور وہ اُن کے سامنے طرح طرح کے لذیذ پھل پیش کریں گے جسے چاہیں چن لیں
they will also go about them with the fruits of which they may choose,
وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ ۲۱
اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں
and with the flesh of any fowl that they may desire to eat;
وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ ۲۲
اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہونگی
and there shall be wide-eyed maidens,
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ ۲۳
ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی
beautiful as pearls hidden in their shells.
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ۲۴
یہ سب کچھ اُن اعمال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے
All this shall be theirs as a reward for their deeds.
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ ۲۵
وہاں وہ کوئی بیہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے
There they shall hear no idle talk nor any sinful speech.
اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ۲۶
جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی
All talk will be sound and upright.
وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ ۲۷
اور دائیں بازو والے، دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا
As for the People on the Right, how fortunate shall be the people on the Right!
فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ ۲۸
وہ بے خار بیریوں
They shall be in the midst of thornless lote trees,
وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ ۲۹
اور تہ بر تہ چڑھے ہوئے کیلوں
and flower-clad acacias,
وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ ۳۰
اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں
and extended shade,
وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ ۳۱
اور ہر دم رواں پانی
and gushing water,
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ ۳۲
اور کبھی ختم نہ ہونے والے
and abundant fruit,
لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ ۳۳
اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں
never-ending and unforbidden.
وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ ۳۴
اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے
They shall be on upraised couches,
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ ۳۵
ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر نئے سرے سے پیدا کریں گے
and their spouses We shall have brought them into being afresh,
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ ۳۶
اور انہیں با کرہ بنا دیں گے
and shall have made them virgins,
عُرُبًا اَتْرَابًاۙ ۳۷
اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن
intensely loving and of matching age.
لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ ۳۸
یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے
All this will be for the People on the Right;
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ ۳۹
وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے
a large throng from the ancients,
وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ ۴۰
اور پچھلوں میں سے بھی بہت
and also a large throng from those of later times.
وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ ۴۱
اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں کی بد نصیبی کا کیا پوچھنا
As for the People on the Left: how miserable will be the People on the Left!
فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ ۴۲
وہ لو کی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی
They will be in the midst of scorching wind and boiling water,
وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ ۴۳
اور کالے دھوئیں کے سائے میں ہوں گے
and a shade of thick, pitch-black smoke,
لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ ۴۴
جو نہ ٹھنڈا ہوگا نہ آرام دہ
which will neither be cool nor soothing.
اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ ۴۵
یہ وہ لوگ ہوں گے جو اِس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے
Surely they had lived before in luxury,
وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ ۴۶
اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے
and had persisted in the Great Sin.