وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ ۴۲
اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے
and that the final end is with your Lord,
Parah 27 · Arabic and Urdu
وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ ۴۲
اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے
and that the final end is with your Lord,
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَ اَبْكٰىۙ ۴۳
اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا
and that He it is Who causes people to laugh and to cry,
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحْیَاۙ ۴۴
اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اُسی نے زندگی بخشی
and that He it is Who causes death and grants life,
وَ اَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىۙ ۴۵
اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا
and He it is Who created the two kinds, the male and the female,
مِنْ نُّطْفَةٍ اِذَا تُمْنٰى۪ ۴۶
ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے
from a drop of sperm when it was emitted,
وَ اَنَّ عَلَیْهِ النَّشْاَةَ الْاُخْرٰىۙ ۴۷
اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمہ ہے
and that it is for Him to grant the second life,
وَ اَنَّهٗ هُوَ اَغْنٰى وَ اَقْنٰىۙ ۴۸
اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی
that He it is Who bestowed wealth and riches,
وَ اَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعْرٰىۙ ۴۹
اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے
that He is the Lord of Sirius,
وَ اَنَّهٗۤ اَهْلَكَ عَادَا اِ۟لْاُوْلٰىۙ ۵۰
اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا
that He it is Who destroyed the ancient 'Ad,
وَ ثَمُوْدَاۡ فَمَاۤ اَبْقٰىۙ ۵۱
اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا
and Thamud, leaving no trace of them,
وَ قَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا هُمْ اَظْلَمَ وَ اَطْغٰىؕ ۵۲
اور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ
and that He it is Who destroyed the people of Noah before for they were much given to iniquity and transgression.
وَ الْمُؤْتَفِكَةَ اَهْوٰىۙ ۵۳
اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا
And He brought perdition upon the subverted cities
فَغَشّٰىهَا مَا غَشّٰىۚ ۵۴
پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیا
and caused them to be covered with that which He covered them with.
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى ۵۵
پس اے مخاطب، اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا؟"
So, which of your Lord's bounties will you doubt?”
هٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى ۵۶
یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے
This is a warning among the warnings of yore.
اَزِفَتِ الْاٰزِفَةُۚ ۵۷
آنے والی گھڑی قریب آ لگی ہے
The imminent Hour has drawn near,
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ ۵۸
اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹا نے والا نہیں
and none but Allah can avert it.
اَفَمِنْ هٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ ۵۹
اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟
Will you, then, wonder at this?
وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ ۶۰
ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟
Will you laugh at it rather than weep?
وَ اَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ ۶۱
اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟
Will you occupy yourselves simply in merriment?
فَاسْجُدُوْا لِلّٰهِ وَ اعْبُدُوْا۠۩ ۶۲
جھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ
Prostrate yourselves before Allah, and serve Him.
اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ ۱
قیامت کی گھڑی قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا
The Hour of Resurrection drew near and the moon split asunder.
وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ ۲
مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے
(Regardless of any Signs these people see), they turn away and say: “This is an ongoing sorcery.”
وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ ۳
اِنہوں نے (اس کو بھی) جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی ہر معاملہ کو آخر کار ایک انجام پر پہنچ کر رہنا ہے
They also gave the lie to (the splitting asunder of the moon) and only followed their desires. Yet everything is destined to reach an end.
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ ۴
اِن لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے
Surely there came to them narratives (of the ancient nations) that should suffice to deter (them from transgression),
حِكْمَةٌۢ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُۙ ۵
اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے مگر تنبیہات اِن پر کارگر نہیں ہوتیں
narratives that are full of consummate wisdom. But warnings do not avail them.
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ ۶
پس اے نبیؐ، اِن سے رخ پھیر لو جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف پکارے گا
So turn away from them, (O Prophet). On the Day when a caller shall call them to a thing most terrible,
خُشَّعًا اَبْصَارُهُمْ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ كَاَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌۙ ۷
لوگ سہمی ہوئی نگاہوں کے ساتھ اپنی قبروں سے اِس طرح نکلیں گے گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں
with down-cast eyes they shall go forth from their graves, as though they were scattered locusts.
مُّهْطِعِیْنَ اِلَى الدَّاعِ١ؕ یَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ هٰذَا یَوْمٌ عَسِرٌ ۸
پکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے اور وہی منکرین (جو دنیا میں اس کا انکار کرتے تھے) اُس وقت کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا کٹھن ہے
They shall be hurrying forth towards the caller, and the unbelievers (who had once denied this Day), will say: “This is a woeful Day.”
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ ۹
اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم جھٹلا چکی ہے اُنہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے، اور وہ بری طرح جھڑکا گیا
Before them Noah's people also gave the lie (to his Message). They rejected Our servant as a liar, saying: “He is a madman”; and he was rebuffed.
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ۱۰
آخر کار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ "میں مغلوب ہو چکا، اب تو اِن سے انتقام لے"
Then he called upon His Lord: “Verily I am vanquished; so come You to my aid.”
فَفَتَحْنَاۤ اَبْوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ٘ۖ ۱۱
تب ہم نے موسلا دھار بارش سے آسمان کے دروازے کھول دیے اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کر دیا
Thereupon We opened the gates of the sky for water to pour down,
وَّ فَجَّرْنَا الْاَرْضَ عُیُوْنًا فَالْتَقَى الْمَآءُ عَلٰۤى اَمْرٍ قَدْ قُدِرَۚ ۱۲
اور یہ سارا پانی اُس کام کو پورا کرنے لیے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا
and We made the earth burst forth with springs, and all this water converged to fulfil that which had been decreed.
وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍۙ ۱۳
اور نوحؑ کو ہم نے ایک تختوں اور کیلوں والی پر سوار کر دیا
And We bore Noah on the vessel built of planks and nails,
تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا١ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ ۱۴
جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی یہ تھا بدلہ اُس شخص کی خاطر جس کی نا قدری کی گئی تھی
which sailed on under Our supervision: a reward for him who had been shown ingratitude.
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۱۵
اُس کشتی کو ہم نے ایک نشانی بنا کر چھوڑ دیا، پھر کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟
And We left the Ark as a Sign. Is there, then, any who will take heed?
فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ ۱۶
دیکھ لو، کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات
So how awesome were My chastisement and My warnings!
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ ۱۷
ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
We have made this Qur'an easy as a reminder. Is there, then, any who will take heed?
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ ۱۸
عاد نے جھٹلایا، تو دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات
'Ad also gave the lie (to Hud). So how awesome were My chastisement and My warnings!
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ ۱۹
ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن سخت طوفانی ہوا اُن پر بھیج دی جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر اس طرح پھینک رہی تھی
We sent a tumultuous wind against them on a day of unremitting misfortune,