مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ ۲
تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے
your companion has neither strayed nor is he deluded;
Parah 27 · Arabic and Urdu
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَ مَا غَوٰىۚ ۲
تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے
your companion has neither strayed nor is he deluded;
وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰىؕ ۳
وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا
nor does he speak out of his desire.
اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰىۙ ۴
یہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہے
This is nothing but a revelation that is conveyed to him,
عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰىۙ ۵
اُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے
something that a very powerful one has imparted to him,
ذُوْ مِرَّةٍ١ؕ فَاسْتَوٰىۙ ۶
جو بڑا صاحب حکمت ہے
one endowed with immense wisdom. He came forth and stood poised,
وَ هُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰىؕ ۷
وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا
being on the higher horizon.
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ ۸
پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا
Then he drew near and hung above suspended,
فَكَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰىۚ ۹
یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا
until he was two bows' length away, or nearer.
فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰىؕ ۱۰
تب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھی
Then he revealed to Allah's servant whatever he had to reveal.
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى ۱۱
نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا
His heart added no untruth to what he saw.
اَفَتُمٰرُوْنَهٗ عَلٰى مَا یَرٰى ۱۲
اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟
Are you, then, going to contend with him regarding what he sees with his eyes?
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ ۱۳
اور ایک مرتبہ پھر اُس نے
Indeed he saw him a second time,
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهٰى ۱۴
سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا
by the lote-tree at the farthest boundary,
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَاْوٰىؕ ۱۵
جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے
near which is the Garden of Abode.
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ ۱۶
اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا
(This was) when the lote-tree was covered with that which covered it.
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَ مَا طَغٰى ۱۷
نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی
His eye did not waver, nor did it stray,
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى ۱۸
اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
and he certainly saw some of the greatest Signs of His Lord.
اَفَرَءَیْتُمُ اللّٰتَ وَ الْعُزّٰىۙ ۱۹
اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰ
Have you ever thought about al-Lat and al-Uzza,
وَ مَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الْاُخْرٰى ۲۰
اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟
and about the third deity, al-Manat?
اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَ لَهُ الْاُنْثٰى ۲۱
کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟
Shall you have the male issues, and He the female issues?
تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى ۲۲
یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی!
That is indeed an unfair division!
اِنْ هِیَ اِلَّاۤ اَسْمَآءٌ سَمَّیْتُمُوْهَاۤ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ مَّاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنْ سُلْطٰنٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ مَا تَهْوَى الْاَنْفُسُ١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ ۲۳
دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آ چکی ہے
These are nothing but names that you and your forefathers have invented, for which Allah has sent down no authority. They are merely following their conjectures and their carnal desires although guidance has come to them from their Lord.
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰى٘ۖ ۲۴
کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے
Does man imagine that whatever he wishes for is right for him?
فَلِلّٰهِ الْاٰخِرَةُ وَ الْاُوْلٰى۠ ۲۵
دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے
To Allah belong both the Next World and the present.
وَ كَمْ مِّنْ مَّلَكٍ فِی السَّمٰوٰتِ لَا تُغْنِیْ شَفَاعَتُهُمْ شَیْئًا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَرْضٰى ۲۶
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اُس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے
Numerous are the angels in the heavens; yet their intercession shall be of no avail, except in regard to those whom He grants the leave of intercession and whose plea He is pleased to accept.
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ لَیُسَمُّوْنَ الْمَلٰٓئِكَةَ تَسْمِیَةَ الْاُنْثٰى ۲۷
مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موسوم کرتے ہیں
Those who do not believe in the Hereafter give angels the names of females,
وَ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ١ؕ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ١ۚ وَ اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًاۚ ۲۸
حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا
although they have no knowledge regarding that. They only follow their conjecture and conjecture can never take the place of the Truth.
فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى١ۙ۬ عَنْ ذِكْرِنَا وَ لَمْ یُرِدْ اِلَّا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَاؕ ۲۹
پس اے نبیؐ، جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے، اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اُسے اس کے حال پر چھوڑ دو
So leave alone those who turn away from the remembrance of Us and who seek nothing but the life of the world –
ذٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِّنَ الْعِلْمِ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ۙ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدٰى ۳۰
اِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے
that being the utmost of their knowledge. Surely your Lord fully knows those who have strayed away from His Path and He also fully knows those who are rightly guided.
وَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ١ۙ لِیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَسَآءُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَ یَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ ۳۱
اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے
To Allah alone belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth. He will requite the evil-doers for their deeds and bestow a goodly reward on those who have done good,
اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓئِرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ١ۚ فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْ١ؕ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى۠ ۳۲
جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں، الا یہ کہ کچھ قصور اُن سے سرزد ہو جائے بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے وہ تمھیں اُس وقت سے خوب جانتا ہے جب اُس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے
on those who avoid grave sins and shameful deeds, even if they may sometimes stumble into lesser offences. Surely your Lord is abounding in His Forgiveness. Very well is He aware of you since He produced you from the earth, and while you were still in your mothers' wombs and not yet born. So do not boastfully claim yourselves to be purified. He fully knows those that are truly Godfearing.
اَفَرَءَیْتَ الَّذِیْ تَوَلّٰىۙ ۳۳
پھر اے نبیؐ، تم نے اُس شخص کو بھی دیکھا جو راہ خدا سے پھر گیا
(O Prophet), did you see him who turned away (from the Path of Allah),
وَ اَعْطٰى قَلِیْلًا وَّ اَكْدٰى ۳۴
اور تھوڑا سا دے کر رک گیا
who gave a little, and then stopped?
اَعِنْدَهٗ عِلْمُ الْغَیْبِ فَهُوَ یَرٰى ۳۵
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے؟
Does he have any knowledge of the world beyond the ken of sense-perception, and therefore, clearly sees (the Truth)?
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ ۳۶
کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں
Has he not been informed of what is in the Scrolls of Moses,
وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ ۳۷
اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟
and of Abraham, who lived up to the trust?
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ ۳۸
"یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
“That no bearer of a burden shall bear the burden of another,
وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ ۳۹
اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہے
and that man shall have nothing but what he has striven for,
وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪ ۴۰
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی
and that (the result of) his striving shall soon be seen,
ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ ۴۱
اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی
and that he shall then be fully recompensed,