وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ ۴۱
اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا
Hearken on the Day when the caller will call from a place nearby,
Parah 26 · Arabic and Urdu
وَ اسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّكَانٍ قَرِیْبٍۙ ۴۱
اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا
Hearken on the Day when the caller will call from a place nearby,
یَّوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَةَ بِالْحَقِّ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْخُرُوْجِ ۴۲
جس دن سب لوگ آوازۂ حشر کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے، وہ زمین سے مُردوں کے نکلنے کا دن ہو گا
the Day when they shall hear the Blast in truth. That will be the Day (for the dead) to come forth.
اِنَّا نَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ اِلَیْنَا الْمَصِیْرُۙ ۴۳
ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے
Surely it is We Who give life and cause death, and to Us shall all return
یَوْمَ تَشَقَّقُ الْاَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا١ؕ ذٰلِكَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ ۴۴
جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے
on the Day when the earth will be rent asunder and people, rising from it, will hasten forth. To assemble them all will be easy for Us.
نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَ مَاۤ اَنْتَ عَلَیْهِمْ بِجَبَّارٍ١۫ فَذَكِّرْ بِالْقُرْاٰنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ۠ ۴۵
اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں، اور تمہارا کام ان سے جبراً بات منوانا نہیں ہے بس تم اِس قرآن کے ذریعہ سے ہر اُس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے
(O Prophet), We are well aware of what they say; and you are not required to force things on them. So exhort with the Qur'an all those who fear My warning.
وَ الذّٰرِیٰتِ ذَرْوًاۙ ۱
قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں
By the winds which scatter dust,
فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًاۙ ۲
پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں
which carry clouds laden with water,
فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًاۙ ۳
پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں
which then smoothly speed along,
فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًاۙ ۴
پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں
and execute the great task of apportioning (rainfall):
اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌۙ ۵
حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جا رہا ہے وہ سچی ہے
surely what you are being warned against is true,
وَّ اِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌؕ ۶
اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے
and the Judgement shall doubtlessly take place.
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِۙ ۷
قسم ہے متفرق شکلوں والے آسمان کی
By the heaven with its numerous forms:
اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍۙ ۸
(آخرت کے بارے میں) تمہاری بات ایک دوسرے سے مختلف ہے
surely you are at variance (about the Hereafter);
یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَؕ ۹
اُس سے وہی برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے
though only those who are averse to the Truth will turn away from (believing in it).
قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَۙ ۱۰
مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے
Doomed are the conjecturers
الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَۙ ۱۱
جو جہالت میں غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں
who are steeped in ignorance and heedlessness.
یَسْئَلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِؕ ۱۲
پوچھتے ہیں آخر وہ روز جزاء کب آئے گا؟
They ask: “When will the Day of Judgement be?”
یَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ یُفْتَنُوْنَ ۱۳
وہ اُس روز آئے گا جب یہ لوگ آگ پر تپائے جائیں گے
It will be the Day when they shall be scourged by the Fire
ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ١ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ ۱۴
(اِن سے کہا جائے گا) اب چکھو مزا اپنے فتنے کا یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے
(and be told): “Taste your ordeal! This is what you were seeking to hasten.”
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوْنٍۙ ۱۵
البتہ متقی لوگ اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے
As for the God-fearing, they shall be in the midst of gardens and fountains,
اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَؕ ۱۶
جو کچھ اُن کا رب انہیں دے گا اسے خوشی خوشی لے رہے ہوں گے وہ اُس دن کے آنے سے پہلے نیکو کار تھے
joyously receiving what their Lord will have granted them. Verily they did good works before (the coming of this Day):
كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ ۱۷
راتوں کو کم ہی سوتے تھے
they used to sleep but little by night,
وَ بِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ۱۸
پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے
and would ask for forgiveness at dawn,
وَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَ الْمَحْرُوْمِ ۱۹
اور اُن کے مالوں میں حق تھا سائل اور محروم کے لیے
and in their wealth there was a rightful share for him who would ask and for the destitute.
وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ ۲۰
زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے
There are many Signs on earth for those of sure faith,
وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ١ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ ۲۱
اور خود تمہارے اپنے وجود میں ہیں کیا تم کو سوجھتا نہیں؟
and also in your own selves. Do you not see?
وَ فِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوْعَدُوْنَ ۲۲
آسمان ہی میں ہے تمہارا رزق بھی اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے
And in heaven is your provision and also what you are being promised.
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ۠ ۲۳
پس قسم ہے آسمان اور زمین کے مالک کی، یہ بات حق ہے، ایسی ہی یقینی جیسے تم بول رہے ہو
So, by the Lord of the heaven and the earth, this is certainly true, as true as the fact of your speaking.
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَۘ ۲۴
اے نبیؐ، ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی حکایت بھی تمہیں پہنچی ہے؟
(O Prophet), did the story of Abraham's honoured guests reach you?
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ سَلٰمٌ١ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَۚ ۲۵
جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے اُس نے کہا "آپ لوگوں کو بھی سلام ہے کچھ نا آشنا سے لوگ ہیں"
When they came to him, they said: “Peace”; he said: “Peace also be to you; (you seem to be) a group of strangers.”
فَرَاغَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍۙ ۲۶
پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا لا کر
Then he went back to his family and brought a fat roasted calf
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ٘ ۲۷
مہمانوں کے آگے پیش کیا اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟
and laid it before them, saying: “Will you not eat?”
فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً١ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ١ؕ وَ بَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ ۲۸
پھر وہ اپنے دل میں ان سے ڈرا انہوں نے کہا ڈریے نہیں، اور اُسے ایک ذی علم لڑکے کی پیدائش کا مژدہ سنایا
Then he became afraid of them. They said: “Fear not,” and announced to him the good news of (the birth of) a boy endowed with knowledge.
فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَ قَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ ۲۹
یہ سن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہنے لگی، "بوڑھی، بانجھ!"
So hearing his wife went forth shouting. She struck her face and exclaimed: “A barren old woman am I.”
قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ ۳۰
انہوں نے کہا "یہی کچھ فرمایا ہے تیرے رب نے، وہ حکیم ہے اور سب کچھ جانتا ہے"
They said: “So has your Lord said (that you shall have a boy). Surely He is Most Wise, All-Knowing.”