طٰهٰۚ ۱
طٰہٰ
Ta' Ha'
Surah 20 · 135 Ayahs · Arabic and Urdu
طٰهٰۚ ۱
طٰہٰ
Ta' Ha'
مَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ لِتَشْقٰۤىۙ ۲
ہم نے یہ قرآن تم پر اس لیے نازل نہیں کیا ہے کہ تم مصیبت میں پڑ جاؤ
We did not reveal the Qur'an to you to cause you distress;
اِلَّا تَذْكِرَةً لِّمَنْ یَّخْشٰىۙ ۳
یہ تو ایک یاد دہانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرے
it is only a reminder for him who fears Allah;
تَنْزِیْلًا مِّمَّنْ خَلَقَ الْاَرْضَ وَ السَّمٰوٰتِ الْعُلٰىؕ ۴
نازل کیا گیا ہے اُس ذات کی طرف سے جس نے پیدا کیا ہے زمین کو اور بلند آسمانوں کو
a revelation from Him Who created the earth and the high heavens.
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى ۵
وہ رحمان (کائنات کے) تخت سلطنت پر جلوہ فرما ہے
The Most Compassionate Lord is settled on the Throne (of the Universe).
لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا وَ مَا تَحْتَ الثَّرٰى ۶
مالک ہے اُن سب چیزوں کا جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو زمین و آسمان کے درمیان میں ہیں اور جو مٹی کے نیچے ہیں
To Him belongs all that is in the heavens and all that is in the earth, and all that is in between, and all that is beneath the soil.
وَ اِنْ تَجْهَرْ بِالْقَوْلِ فَاِنَّهٗ یَعْلَمُ السِّرَّ وَ اَخْفٰى ۷
تم چاہے اپنی بات پکار کر کہو، وہ تو چپکے سے کہی ہوئی بات بلکہ اس سے مخفی تر بات بھی جانتا ہے
Whether you speak out aloud (or in a low voice), He knows what is said secretly, and even that which is most hidden.
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰى ۸
وہ اللہ ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں، اس کے لیے بہترین نام ہیں
Allah - there is no god but He. His are the most excellent names.
وَ هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ ۹
اور تمہیں کچھ موسیٰؑ کی خبر بھی پہنچی ہے؟
Has the story of Moses reached you?
اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ عَلَى النَّارِ هُدًى ۱۰
جب کہ اس نے ایک آگ دیکھی اور اپنے گھر والوں سے کہا کہ " ذرا ٹھیرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے، شاید کہ تمہارے لیے ایک آدھ انگارا لے آؤں، یا اِس آگ پر مجھے (راستے کے متعلق) کوئی رہنمائی مل جائے"
When he saw a fire and said to his family: "Hold on! I have just perceived a fire; perhaps I will bring a brand from it for you, or I will find some guidance at the fire about the way to follow."
فَلَمَّاۤ اَتٰىهَا نُوْدِیَ یٰمُوْسٰىؕ ۱۱
وہاں پہنچا تو پکارا گیا "اے موسیٰؑ!
When he came to it, a voice called out: "Moses!
اِنِّیْۤ اَنَا رَبُّكَ فَاخْلَعْ نَعْلَیْكَ١ۚ اِنَّكَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًىؕ ۱۲
میں ہی تیرا رب ہوں، جوتیاں اتار دے تو وادی مقدس طویٰ میں ہے
Verily I am your Lord! Take off your shoes. You are in the sacred valley, Tuwa!
وَ اَنَا اخْتَرْتُكَ فَاسْتَمِعْ لِمَا یُوْحٰى ۱۳
اور میں نے تجھ کو چُن لیا ہے، سُن جو کچھ وحی کیا جاتا ہے
I Myself have chosen you; therefore, give ear to what is revealed.
اِنَّنِیْۤ اَنَا اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدْنِیْ١ۙ وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ ۱۴
میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے، پس تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر
Verily I am Allah. There is no god beside Me. So serve Me and establish Prayers to remember Me.
اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ اَكَادُ اُخْفِیْهَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى ۱۵
قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے میں اُس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں، تاکہ ہر متنفّس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے
The Hour of Resurrection is coming. I have willed to keep the time of its coming hidden so that everyone may be recompensed in accordance with his effort.
فَلَا یَصُدَّنَّكَ عَنْهَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ فَتَرْدٰى ۱۶
پس کوئی ایسا شخص جو اُس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ہے تجھ کو اُس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے، ورنہ تو ہلاکت میں پڑ جائے گا
Let him who does not believe in it and follows his lust not turn your thought away from it, lest you are ruined.
وَ مَا تِلْكَ بِیَمِیْنِكَ یٰمُوْسٰى ۱۷
اور اے موسیٰؑ، یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟"
And what is in your right hand, O Moses?"
قَالَ هِیَ عَصَایَ١ۚ اَتَوَكَّؤُا عَلَیْهَا وَ اَهُشُّ بِهَا عَلٰى غَنَمِیْ وَ لِیَ فِیْهَا مَاٰرِبُ اُخْرٰى ۱۸
موسیٰؑ نے جواب دیا "یہ میری لاٹھی ہے، اس پر ٹیک لگا کر چلتا ہوں، اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں، اور بھی بہت سے کام ہیں جو اس سے لیتا ہوں"
Moses answered: "This is my staff. I lean on it (when I walk), and with it I beat down leaves for my flock, and I have many other uses for it."
قَالَ اَلْقِهَا یٰمُوْسٰى ۱۹
فرمایا "پھینک دے اس کو موسیٰؑ"
He said: "Moses, throw it down."
فَاَلْقٰىهَا فَاِذَا هِیَ حَیَّةٌ تَسْعٰى ۲۰
اس نے پھینک دیا اور یکایک وہ ایک سانپ تھی جو دَوڑ رہا تھا
So he threw it down, and lo! it was a rapidly moving snake.
قَالَ خُذْهَا وَ لَا تَخَفْ١ٙ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰى ۲۱
فرمایا "پکڑ لے اس کو اور ڈر نہیں، ہم اسے پھر ویسا ہی کر دیں گے جیسی یہ تھی
Then He said: "Seize it and have no fear. We shall restore it to its former state.
وَ اضْمُمْ یَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ اٰیَةً اُخْرٰىۙ ۲۲
اور ذرا اپنا ہاتھ اپنی بغل میں دبا، چمکتا ہوا نکلے گا بغیر کسی تکلیف کے یہ دوسری نشانی ہے
And place your hand in your armpit, it will come forth shining white, without blemish. This is another Sign of Allah,
لِنُرِیَكَ مِنْ اٰیٰتِنَا الْكُبْرٰىۚ ۲۳
اس لیے کہ ہم تجھے اپنی بڑی نشانیاں دکھانے والے ہیں
for We shall show you some of Our greatest Signs.
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى۠ ۲۴
اب تو فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے"
And go to Pharaoh now for he has transgressed all bounds."
قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْۙ ۲۵
موسیٰؑ نے عرض کیا " پروردگار، میرا سینہ کھول دے
Moses said: "Lord! Open my breast for me;
وَ یَسِّرْ لِیْۤ اَمْرِیْۙ ۲۶
اور میرے کام کو میرے لیے آسان کر دے
and ease my task for me,
وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْۙ ۲۷
اور میری زبان کی گرہ سُلجھا دے
and loosen the knot from my tongue
یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ۪ ۲۸
تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں
so that they may understand my speech;
وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَهْلِیْۙ ۲۹
اور میرے لیے میرے اپنے کنبے سے ایک وزیر مقرر کر دے
and appoint for me, from my household, someone who will help me bear my burden -
هٰرُوْنَ اَخِیۙ ۳۰
ہارونؑ، جو میرا بھائی ہے
Aaron, my brother.
اشْدُدْ بِهٖۤ اَزْرِیْۙ ۳۱
اُس کے ذریعہ سے میرا ہاتھ مضبُوط کر
Strengthen me through him
وَ اَشْرِكْهُ فِیْۤ اَمْرِیْۙ ۳۲
اور اس کو میرے کام میں شریک کر دے
and let him share my task
كَیْ نُسَبِّحَكَ كَثِیْرًاۙ ۳۳
تاکہ ہم خوب تیری پاکی بیان کریں
that we may abundantly extol Your glory;
وَّ نَذْكُرَكَ كَثِیْرًاؕ ۳۴
اور خوب تیرا چرچا کریں
and may remember You much.
اِنَّكَ كُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا ۳۵
تو ہمیشہ ہمارے حال پر نگران رہا ہے"
Verily, You have always watched over us."
قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَكَ یٰمُوْسٰى ۳۶
فرمایا "دیا گیا جو تو نے مانگا اے موسیٰؑ
He said: "Moses, your petition is granted.
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ ۳۷
ہم نے پھر ایک مرتبہ تجھ پر احسان کیا
We have again bestowed Our favour upon you.
اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ ۳۸
یاد کر وہ وقت جبکہ ہم نے تیری ماں کو اشارہ کیا ایسا اشارہ جو وحی کے ذریعہ سے ہی کیا جاتا ہے
Recall, when We indicated to your mother through inspiration:
اَنِ اقْذِفِیْهِ فِی التَّابُوْتِ فَاقْذِفِیْهِ فِی الْیَمِّ فَلْیُلْقِهِ الْیَمُّ بِالسَّاحِلِ یَاْخُذْهُ عَدُوٌّ لِّیْ وَ عَدُوٌّ لَّهٗ١ؕ وَ اَلْقَیْتُ عَلَیْكَ مَحَبَّةً مِّنِّیْ١ۚ۬ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰى عَیْنِیْۘ ۳۹
کہ اس بچے کو صندوق میں رکھ دے اور صندوق کو دریا میں چھوڑ دے دریا اسے ساحل پر پھینک دے گا اور اسے میرا دشمن اور اس بچے کا دشمن اٹھا لے گا میں نے اپنی طرف سے تجھ پر محبت طاری کر دی اور ایسا انتظام کیا کہ تو میری نگرانی میں پالا جائے
'Put the baby into a chest and then throw him in the river. The river will throw him up on the shore, and then an enemy of Mine and an enemy of his will take him.' And I spread My love over you in order that you might be reared in My sight.
اِذْ تَمْشِیْۤ اُخْتُكَ فَتَقُوْلُ هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰى مَنْ یَّكْفُلُهٗ١ؕ فَرَجَعْنٰكَ اِلٰۤى اُمِّكَ كَیْ تَقَرَّ عَیْنُهَا وَ لَا تَحْزَنَ١ؕ۬ وَ قَتَلْتَ نَفْسًا فَنَجَّیْنٰكَ مِنَ الْغَمِّ وَ فَتَنّٰكَ فُتُوْنًا١۫۬ فَلَبِثْتَ سِنِیْنَ فِیْۤ اَهْلِ مَدْیَنَ١ۙ۬ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰى قَدَرٍ یّٰمُوْسٰى ۴۰
یاد کر جبکہ تیری بہن چل رہی تھی، پھر جا کر کہتی ہے، "میں تمہیں اُس کا پتہ دوں جو اِس بچے کی پرورش اچھی طرح کرے؟" اس طرح ہم نے تجھے پھر تیری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ اُس کی آنکھ ٹھنڈی رہے اور وہ رنجیدہ نہ ہو اور (یہ بھی یاد کر کہ) تو نے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا، ہم نے تجھے اِس پھندے سے نکالا اور تجھے مختلف آزمائشوں سے گزارا اور تو مَدیَن کے لوگوں میں کئی سال ٹھیرا رہا پھر اب ٹھیک اپنے وقت پر تو آ گیا ہے اے موسیٰؑ
Recall, when your sister went along, saying: 'Shall I direct you to one who will take charge of him?' Thus We brought you back to your mother so that her heart might be gladdened and she might not grieve. Moses, recall when you slew a person. We delivered you from distress and made you go through several trials. Then you stayed for several years among the people of Midian, and now you have come at the right moment as ordained.